Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی پاکستان

  • حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حماس کے مجاہد قابض فوجیوں سے لڑ رہے ہیں اور امریکا نے حماس کو اقتدار میں نہیں آنے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن سے فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال ہوگی اور 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں، ہم نے کہا تھا امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے، حکمران طبقہ اسرائیل اور امریکا سے ڈرتا ہے اور حکمرانوں نے پورے اسلام آباد کو بند کر دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا ایک قاتل ملک ہے، اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے، فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم 26 اپریل کو ہڑتال کرین گے اور 27 اپریل کوآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔امریکا میں نوجوان اپنے حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، اسرائیل نے فلسطینوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینوں سے کلمے کا تعلق ہے۔انہوں نے حکمرانوں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا سوچنا بھی مت، اٹھو اور فلسطین کا مقدمہ لڑو، امریکا کو آج پیغام دیا، تم غلام ابن غلام ہو لیکن محمد کے غلاموں کو امریکا کی غلامی قبول نہیں ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کروا لیتے ہولیکن امریکا کی مذمت نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کوئی کام نہیں کر رہی ہے، اپنے کام کروانا ہو تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بھی ہو جاتے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے تھر پارکر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اتحاد بھی ہو جاتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر ایک ہوجاؤ، فلسطین کا معاملہ انسانیت کا ہے، بچوں کوشہید کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کا تحفظ حماس نے کیا ہے لیکن اسرائیل اپنی قید میں موجود فلسطینوں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کر رہا ہے، مسلمانوں پر جہاد فرض ہے، ہم بائیکاٹ کریں گے، فلسطینوں کے لیے پسندیدہ کھانے پینے کی اشیا چھوڑ سکتے ہیں، سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے کیونکہ حکمران جہاد کرنے نہیں دیتے۔ بلوچ حقوق مانگ رہے اور پشتون امن مانگ رہے ہیں، سندھ کے لوگ کینال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

    شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیاسیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ شکیل احمد ترابی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اس ھوالے سے بتایا گیا کہ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعدازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے، وہ میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں،وفاقی وزیر مذہبی

    پیوٹن کا یوکرین میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان

  • جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر  پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

    جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

    جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور مولانا مودودی کے قریبی ساتھی سینیٹر پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی عمر 93 سال تھی۔ ان کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔ سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کا شمار بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا۔اس افوسفناک سانحے پر ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    پروفیسر خورشید احمد کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا تھا۔ جبکہ بین الاقوامی اسلامی خدمات انجام دینے پر سعودی حکومت نے 1990 میں انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز عطا کیا۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2010 میں اعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز سے عطا کیا تھا۔

    مرکزی مسلم لیگ کا یکم مئی سے آئی ٹی اسکلز پروگرام،قیام امن کیلیےسب کو متحد کرنے کا اعلان

    اوچ شریف: تیز رفتار کاروں نے نوجوان کوکچل ڈالا، غفلت سے گندم کا کھیت خاکستر

    ایران میں بہاولپور کے 8 محنت کشوں کا سفاکانہ قتل عام، گھروں میں صف ماتم

  • لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے 9 افراد  کیخلاف مقدمہ درج

    لیاقت بلوچ سمیت جماعت اسلامی کے 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے جماعت اسلامی کے گزشتہ روز دھرنا دینے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، خالد بٹ، احمد سلمان بلوچ سمیت 9 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے باعث درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جماعت اسلامی کی جانب سے منہگائی، بجلی کے بلوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور اور مظفر گڑھ، سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں وحدت روڈ بھیکے وال چوک میں دھرنا دیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    دھرنے سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرائیں گے،عوام کو ریلیف دلا کر رہے ہیں گے۔

    ملزمہ نتاشہ کی منشیات مقدمے میں ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری