Baaghi TV

Tag: جمشید دستی

  • جعلی ڈگری کیس:جمشید دستی کو   7 سال قید کی سزا

    جعلی ڈگری کیس:جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا

    ملتان کی مقامی عدالت نے قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی،کو جعلی ڈگری کیس میں سات سال قید کی سزا سنادی۔

    این اے 175 مظفرگڑھ سے منتخب ہونے والے سابق ایم این اے پرالزام تھا کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی تعلیمی اسناد جعلی طورپرجمع کروائیں، عدالت نے تمام شواہد اوردلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پرانہیں سزا سنائی۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پرجمشید دستی کو نااہل قراردے چکا ہے ان کے خلاف یہ مقدمہ کئی سال سے زیرِسماعت تھا جس میں آج فیصلہ سنا دیا گیاعدالت نے قراردیا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شفافیت کے تقاضے پورے کریں اوراگروہ ایسا نہ کریں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ادھرجمشید دستی نے سزا کے فیصلے کو سیاسی انتقام قراردیا ہے۔

    سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجاری بیان میں جمشید دستی نے کہا کہ ان کے خلاف یہ کارروائی مخالفین کی سازش ہے اور انہیں جان بوجھ کر انتخابی سیاست سے باہررکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے اوراپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق جمشید دستی کی سزا آئندہ عام انتخابات میں ان کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، ایک وقت میں عوامی حمایت رکھنے والے یہ رہنما اب قانونی مشکلات کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

  • قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی انوکھی حرکت، ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے رہے

    قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی انوکھی حرکت، ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے رہے

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ اور حیران کن صورتحال دیکھنے میں آئی جب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ایوان کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ناک رگڑنا شروع کردیا، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے، تاہم ان کے اس اقدام کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

    اجلاس کے دوران جمشید دستی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس پہنچے اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی۔بعد ازاں جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک رگڑتے ہوئے لکیریں نکالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ہاتھ جوڑتے اور کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس اپنی نشست پر چلے گئے۔

    جمشید دستی کی اس غیر معمولی حرکت پر ایوان میں موجود اراکین بھی حیران رہ گئے، جب کہ اس واقعے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔

    خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

  • میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟ جمشید دستی پر مقدمہ

    میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی؟ جمشید دستی پر مقدمہ

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    مقدمہ تھانہ سٹی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا،جمشید دستی کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق ” محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی ،محمد ناصر ،اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی، جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے”.درج مقدمہ کے مطابق جمشید دستی کو پیار سے سمجھایا گیا کہ محرم کی وجہ سے سیکورٹی سخت ہے، گشت کر رہے ہیں لیکن جمشید دستی طیش میں آ گئے اور پولیس کو گالیاں دیں، فائرنگ کی، دھمکیاں دیں،جمشید دستی گھر سے کلاشنکوف لے کر آئے،محمد ناصر اور دیگر دس بارہ افراد بھی اسلحہ لے کر آئے،ملزمان نے فائرنگ کی، گاڑی کو گولی لگی، پولیس اہلکاروں نے لیٹ کر جان بچائی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا،جمشید دستی نے دعویٰ کیا تھا کہ گھر پر دھاوا بولنے والے افراد نے ان پر فائرنگ کی،تاہم جمشید دستی کا دعویٰ غلط نکلا،

    قومی اسمبلی اجلاس،جمشید دستی،اقبال آفریدی کی رکنیت معطل

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

  • یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر

    یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا،اسپیکر نےوزرات پیٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹری کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، اسپیکر نے استفسار کیا کہ منسٹری آف پیٹرولیم سے کون ایوان میں موجود ہے،اسپیکر نے وزارت پیٹرولیم کے ڈائریکٹر کو ایوان سے واپس بھیج دیا ،اسپیکر نے کہا کہ جوائنٹ سیکرٹری یہاں کیوں نہیں ہیں؟ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج بھی کوئی منسٹر موجود نہیں ہے،پارلیمنٹ کی ہی وجہ سے حکومت وجود میں آئی ہے، اسپیکر نے کہا کہ ہم وقت پر اجلاس شروع کریں گے،پیٹرولیم منسٹر کا یہاں موجود ہونا ضروری تھا، اسپیکر نے طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ منسٹر صاحب سے کہیں تشریف لائیں،

    میاں غوث محمد نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت گورننس کا بحران ہے،کسان شوگر مافیا کے ہاتھوں مجبور ہے، کسانوں کا معاشی مسئلہ حل ہونا چاہئے،اسپیکر نے مسئلہ حل کرنے کے لئے میاں غوث محمد کو چیمبر میں آنے کی ہدایت کردی

    ریاض فتیانہ نے کہا کہ کل ہمارا توجہ دلاؤ نوٹس وزرات داخلہ سے متعلق تھا، وزیر اطلاعات نے جواب دیا،کل رولز کے مطابق توجہ دلاؤ کو نہیں نمٹایا گیا،پی این آئی ایل اور بی ایل لسٹیں ابھی بھی موجود ہیں،کل کے توجہ دلاؤ نوٹس کو جاری ہونا چاہیے ،وزیر صاحب ہمیں کوئی یقین دہانی کراتے،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا کہ میں آپ کی نقوی صاحب سے میٹنگ ارینج کراتا ہوں اگر آپ مناسب سمجھیں تو،

    حاجی جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس مہنگی ہو رہی ہے،اس حکومت کا مقابلہ مہنگائی کے ساتھ ہے،اگر یہ رپورٹ صحیح تو یہ حکومت کے خلاف بڑی سازش ہے

    انڈس ہائی وے پر ایک سال میں ایک ہزار جانیں ضائع،زرتاج گل پھٹ پڑیں
    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ این 55 انڈس ہائی وے کے سوا تمام ہائی ویز،موٹرویز ڈبل ہیں،این 55 این 70 پر چار چار فٹ کے گڑھے پڑے ہوئے ہیں،سال میں ایک ہزار انسانی جانیں انڈس ہائی وے پر ضائع ہو جاتی ہیں، اس قاتل روڈ پر ایک ہزار جانیں ضائع ہوتی ہیں،اس سڑک کو دو رویہ کیا جائے، یہ ڈی جی خان کوئٹہ کا رابطہ روڈ ہے، جو ہائی ویز بنائی جاتی ہیں اسلئے کہ سفر جلدی ممکن ہو اور انسان منزل پر پہنچ سکے لیکن اس روڈ پر منزل پر پہنچنے کی بجائے انسان قبر میں پہنچ جاتا ہے، ایک ہزار جانیں اس روڈ پر ایک سال میں ضائع ہوئیں،کون ذمہ دار ہے،

    سودی نظام جب تک دور نہیں کریں گے،اس وقت تک معاشی ترقی نہیں ہوسکتی،طاہر اقبال
    آسیہ اسحاق نے کہا کہ کراچی میں آٹے کا بحران پہلے ہم دیکھ چکے ہیں،کراچی پانی بجلی گیس سے محروم ہے، کراچی آٹے کا بحران مزید نہیں سہہ سکتا،طاہر اقبال نے کہا کہ سارے معاشی سسٹم کو ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں،سودی نظام جب تک دور نہیں کریں گے،اس وقت تک معاشی ترقی نہیں ہوسکتی

    کسی کی سوچ ہے ملک ڈنڈے پر چلائیں گے تو یہ ملک ڈنڈوں سے نہیں چل سکتا،جمشید دستی
    جمشید دستی نے کہا کہ رات سے ہمارے گھروں پر چھاپے شروع ہوگئے ہیں،وزیر داخلہ سے پوچھتا ہوں کتنا ہمیں اور مارو گے،ابھی آپ تھکے نہیں ہیں،محسن نقوی وزیر اعلی پنجاب تھے، ان کی سرپرستی میں سارا ظلم ہوا،گندم ہماری تباہ ہورہی ہے،،ابھی تک کسان کے ساتھ زیادتی ہورہی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،ہمیں پاسپوٹ نہیں دیا جارہا ہے،ہم اسمبلی فورم پر بھی احتجاج کریں گے، باہر بھی کریں گے،وزیر داخلہ بتائے ہمارے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں ،آئی جی پنجاب کو لگام دیں، اگر کسی کی سوچ ہے ملک ڈنڈے پر چلائیں گے تو یہ ملک ڈنڈوں سے نہیں چل سکتا،

    پنجاب میں رات سے چھاپے، آئی جی پنجاب ٹاؤٹ، عمر ایوب پھٹ پڑے
    عمر ایوب خان نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے،یہاں پر غیر قانونی چیف منسٹر پنجاب موجود ہیں،یہاں پر صرف مسلم ن کی صرف ڈکٹیٹرشپ ہے،یہاں پر جتنے ہمارے ساتھی ہیں لاکھوں ووٹ لے کر آئے ہیں،پنجاب کا آئی جی ایک ٹاؤٹ ہے کرپٹ ہے،ڈپٹی اسپیکر نے ٹاؤٹ لفظ کو حذف کردیا،عمر ایوب نے کہا کہ بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے،پورے پنجاب میں رات سے چھاپے شروع ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،فوری یہ پولیس گردی ختم ہو،پر امن ریلیاں نکالیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے،بشری بی بی کو ایک چھوٹے سے کمرے میں محصور کیا ہوا ہے،بشری بی بی کو جلد از جلد رہا کیا جائے، وہ بوگس کیس ہے،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو تحریک انصاف کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں،یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے

    سیلاب سے تباہ ہونے والی پرانی قومی شاہراہوں کی مرمت میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس نفیسہ شاہ نے پیش کیا،وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے جواب میں کہا کہ اس معاملے کو خود بھی مانیٹر کروں گا، سکھر حیدرآباد موٹروے سب سے زیادہ ہماری ترجیح ہوگی،پیپلزپارٹی ایم این اے مہتاب اکبر راشدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نیشنل ہائی وے کے روڈز تباہ حال ہیں، اس تباہ حالی کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ جیسے ہی رحیم یار خان سے سندھ میں داخل ہوں گے تو آپ کی گاڑی ہچکھولےکھانےلگےگی۔سات سال سے سیوہن کراچی روڈ نہیں بن پارہا۔

    یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہرنے کہا کہ کل تحریک انصاف کا یوم تاسیس تھا،میں نے بھی ایک فنکشن میں جانا تھا،تحریک انصاف سارے صوبوں میں موجود ہے،ہمارا فنکشن آئین قانون کے مطابق ہونا تھا،وہاں سے اسپیکر صوفوں کو وہاں سے اٹھایا گیا،ہمارا کیک بھی پولیس اٹھا کر لے گئی،ان سے پوچھیں کیوں ہمارے صوفے اور کیک اٹھایا گیا

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا،شبلی فراز

  • قومی اسمبلی اجلاس،جمشید دستی،اقبال آفریدی کی رکنیت معطل

    قومی اسمبلی اجلاس،جمشید دستی،اقبال آفریدی کی رکنیت معطل

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،

    اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی اور جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی صدف احسان نے حلف اٹھایا،جے یو آئی کے نور عالم خان نے کہا اسپیکر صاحب، آپ نے ایک غیر آئینی کام کیا ہے، وہ ممبر ہماری رکن نہیں لیکن آپ نے ان سے حلف لیا، سپریم کورٹ میں اس نشست سے متعلق کیس چل رہا ہے، اگر آپ اجلاس ایسے چلا رہے ہیں تو ہم کورم کی نشاہدہی کریں گے۔ ایاز صادق نے کہا ان اراکین کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس، بیرسٹر گوہرنے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ صدر کے خطاب کے بعد اس پر بات ہونی چاہیئےزرداری بحیثیت صدر اکائی کی علامت نہیں ہیں،زرداری کو صدر نہ مانتے ہوئے بھی ان کی تقریر پر بات کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ صدر کی تقریر آج سب کے پاس آئے گی ایجنڈا میں بھی آ جائے گی،عدالت میں زیر غور معاملے کو ایجنڈے میں نہیں لاسکتے،

    شرمیلا فاروقی کو فلور دے کر واپس لینے پر پیپلز پارٹی کا ایوان سے واک آؤٹ
    شرمیلا فاروقی کو فلور دے کر واپس لینے پر پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ شرمیلا فاروقی آپ بات کریں ،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ نوید قمر بات کرنا چاہتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پہلے شرمیلا فاروقی کیوں کہہ رہی تھی کہ بات کرنی ہے،بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی اراکین ایوان چھوڑ کر روانہ ہو گئے.پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کورم کے نشاندہی کر دی،بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو ایوان میں پہنچے تھے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی، اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کر دی ،اسپیکر کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور اقبال احمد خان نے تضحیک آمیز حرکات کیں،دونوں اراکین نے باجے بجائے، ایوان کی توہین کی،اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی اور اقبال احمد خان باقی ماندہ اجلاس کے لئے معطل کر دیا

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین و قانون معطل ہے قومی اسمبلی کے رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں پاکستان کی عوام نے مینڈیٹ دے کر یہاں بھیجا ہے ہم نے آئین و قانون کی پاسداری کرنی ہے اور یہ زمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر بھی عائد ہوتی ہے ملک میں مہنگائی عروج پر ہے سیکیورٹی کے مسائل ہے مگر کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے

    تنقید کرنی ہے تو آپ میری ذات، میری پارٹی پر کریں، پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں،عطا تارڑ
    قومی اسمبلی اجلاس،عطا تارڑ کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن نے شورشراباکیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ماضی میں بھی ایوان میں علامتی احتجاج کرتی رہی ،گزشتہ روز ایوان میں باجے بجائے گئے ماضی میں ایسا نہیں ہوا،گزشتہ روز صدر کے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں غیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی میں ایوان کے اندر باجے بجائے گئے۔ ایوان میں اپوزیشن نے غلط روایات ڈالی ہیں۔ دوست ممالک کے وفد کے دورے پر تنقید کی گئی۔ خارجہ پالیسی حساس معاملہ ہے۔تحریک انصاف کا ایک ممبر پہلے دوست ممالک کے خلاف بات کرتا ہے تو اس کے بعد اس کی پارٹی تردید کرتی ہے۔یہ پہلے دوست ممالک کے خلاف بیان دلواتے ہیں اور اس کے بعد اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔اگر تنقید کرنی ہے تو آپ میری ذات، میری پارٹی پر کریں، پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اور پھر اس پر یو ٹرن لیا۔ فارن پالیسی سے کھیلنا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے۔ان کی آڈیو بھی سامنے آئی جس میں یہ کہتے ہیں کہ ہم اس بیانیہ کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ سائفر کے ساتھ انہوں نے کھلواڑ کیا۔انہوں نے پوری ڈپلومیٹک کور کے کانفیڈینشل کمیونیکیشن سسٹم کو کمپرومائز کیا۔پہلے یہ پاکستان کے دوست ممالک پر الزامات عائد کرتے ہیں تو پھر اس کے بعد ان کے ترجمان اس کی تردید کرتے ہیں۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے اور مالیاتی جریدے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں مہنگائی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایوان کے اندر دوست ممالک کے حوالے سے پالیسی کے لیے مشترکہ قرارداد لائی جائے۔پی ٹی آئی ملک دشمنی میں فارن پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔اڈیالہ جیل سے ان کے لیڈر کی طرف سے آرڈر آتا ہے کہ دوست ممالک کے خلاف بات کرو اور جب یہ بات کرتے ہیں تو اس کے بعد خود اس کی تردید کرواتے ہیں۔خارجہ پالیسی پر اس طرح کے جھوٹے بیانیہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے 9 مئی کو حملے کئے اب یہ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔یہ ملک پہلے ہے سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں۔

    پارلیمان کی شائستگی چیلنج کی گئی تو یہاں کوئی مائی کا لعل بات نہیں کر سکے گا ،عبدالقادر پٹیل
    پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے کھینچا تانی نظر آ رہی ہے، پارلیمان کی شائستگی چیلنج کی گئی تو یہاں کوئی مائی کا لعل بات نہیں کر سکے گا ، ایک اپوزیشن لیڈر ہیں تو دوسرے کہتے ہیں کہ میں پارٹی چیئرمین ہوں، یہی جماعت جب پہلے اسمبلی میں تھی تو کیا کرتی تھی،

    دہشت گردوں سے انہی کی زبان میں بات ہو گی، وفاقی وزیر قانون
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں کہا کہ حیرت ہے کہ قانون کون پڑھا رہا ہے، پتہ نہیں قانون کہاں سے پڑھا جا رہا ہے، پارلیمانی روایات کے ساتھ کیا کرتے ہیں، اجلاس جاری ہے تقریر پر بحث ایجنڈے پر آجائے گی، صدر کی تقریر کے دوران جو ہوا وہ شرمناک تھا،نوشکی اور کشمور میں ہونے والے واقعات پر جمال رئیسانی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا ملک دشمنوں کے خلاف ہمارے پاس کونسے پلانز ہیں، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 5 دہائیوں سے پاکستان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، ان عناصر کے خلاف کے اقدامات لیے جا رہے ہیں، اس ایوان میں دہشتگردی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، دہشتگردوں کو واپس ملک میں لایا گیا،دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ان سے ان ہی کی زبان میں بات ہوگی، دہشتگردوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جمشید دستی کا اپنے گھر پر چھاپے کے حوالے سے جذباتی بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کے اہلخانہ نے مبینہ چھاپے کے بعد کی ویڈیو جاری کردی،پولیس جمشید دستی کے گھر پر کاروائی کے معاملے سے انکاری ہے

    تحریک انصاف کے روپوش رہنماء جمشید دستی کا نامعلوم مقام سے جذباتی انداز میں ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جمشید دستی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے افراد ظفر کالونی میں میرے گھر داخل ہوئے.میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،بچوں کو مارا گیا. میں پچھلے نو ماہ سے انکی زیادتی کا مقابلہ کررہا ہوں،آج یہ انتہا پر آگئے ہیں.میرا صرف یہی گناہ ہے کہ ہم بانی تحریک انصاف کے ساتھی ہیں. ایک کیس تھا جس میں ضمانت کروالی،اب مجھ پر کوئی کیس نہیں. میرا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے،دوستوں کو کہتا ہوں ظلم کیخلاف اکٹھے ہوجاؤ.مجھے گولیاں ماردیں لیکن ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہوں.چیف جسٹس صاحب ہماری عزتیں محفوظ نہیں،ہمیں گولی مار دو.

    جمشید دستی ویڈیو بیان میں رونے کیساتھ ساتھ اپنا سر بھی پیٹتے رہے

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمشید دستی کے گھر کوئی چھاپہ نہیں مارا. جمشید دستی اہلخانہ پر ہونے والے مبینہ تشدد کے حوالے سے درخواست دیں تو کاروائی کی جائیگی.

    مظفر گڑھ کے مقامی صحافی عبداللہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمشید دستی کے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کئی مہینوں سے اپنی فیملی سمیت روپوش ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کا بھی ان سے رابطہ منقطع ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق جمشید دستی صاحب کے دفتر پر چھاپہ پڑا تھا، لیکن ان کے گھر میں اس وقت کوئی بھی موجود نہیں۔ سیاست کے لیے اپنے بچے اور بیوی کو نیلام نہ کریں۔

    کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو ،فخر درانی
    صحافی فخر درانی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی حد تک زیادتی ہو رہی ہوگی لیکن اتنی بھی نہیں کہ گھر کی خواتین کو ننگا کیا گیا ہو جیسے جمشید دستی دعویٰ کررہا ہے۔ پی ٹی آئی پراپیگنڈا کی ماہر ہے اور ایک کو ایک سو بنا کر پیش کرتی ہے۔الیکشن سے پہلے زیادہ سے زیادہ ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اسطرح کے روزانہ کوئی نہ کوئی واقعات بناتے رہیں گے۔ جمشید دستی ہو یا کوئی اور اگر ان کے مفرور ہونے سے جسطرح یہ دعوی کررہے ہیں انکی خواتین کو ننگا کیا گیا ہے کوئی اور ہوتا تو اب تک خود کو قانون کے حوالے کردیتا تاکہ انکی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی نہ ہو۔ جوں جوں الیکشن قریب آئیں گے یہ اسطرح کے واقعات روز بتائیں گے۔

    سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا
    ٹویٹر پر ایک صارف نعمان خان کہتے ہیں کہ جمشید دستی ایک بہت بڑا ڈرامے باز جھوٹا مکار شخص ہے،اس نے ایک نہیں کئی بار الزامات لگائے اپنے حریفوں پر لیکن کبھی ثابت نہیں کر سکا لیکن کیونکہ قانون نے ایکشن نہیں کیا تو اس بار اس نے مزید گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمےدار ادارے پر ہی الزام لگا دیا،کیوں بھاگتا پھر رہا ہے؟کورٹ میں پیش کیوں نہیں ہوتا؟ویڈیوز بنا کر پی ٹی آئی اور ان کے سابقہ چیئرمین عوام میں جھوٹا تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور مظلوم بننے کا ڈھونگ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی نے گھٹیا ترین مہم شروع کر رکھی ہے کہ پاکستان کے خلاف ،اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے جنرل فیصل پر الزام لگایا کہ مجھے مارنے کی کوشش کی
    جب کورٹ میں گئے اور ان سے ثبوت طلب کئے تو کہا کہ فلاں نے مجھے بتایا تھا کورٹ نے پوچھا کون فلاں تو موصوف نے کہا کہ مجھے یاد نہیں،پی ٹی آئی جب سے اقتدار سے باہر نکلی ہے اس نے صرف ایک کام کی مسلسل کوشش کی ہے کہ بس پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے اور پاکستان عراق لیبیا شام اور یمن کی طرح تباہ و برباد ہو جائے،سیاست میں خود سے ننگے ہونے کی روایت کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کے حصے میں ہی آیا ہے،جبکہ ان کے سابقہ چیئرمین اور ان کے دیگر راہنماؤں نے اپنے ہی عورتوں کو ننگا بھی کیا اور عزتیں بھی تار تار کی ہیں،عوام کو فوج کے خلاف اکسانے کی ان کی تمام تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،پی ٹی آئی پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیئے،ملک دشمن پی ٹی آئی کو پاکستان میں سیاست کا کوئی حق نہیں،میری آرمی چیف سے پرزور اپیل ہے کہ ملٹری کورٹس کے زریعے 9 مئی کے تمام نامزد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

  • دوسرا شیخ رشید نہیں بننا چاہتا، جمشید دستی دلہن لینے پشاور روانہ

    دوسرا شیخ رشید نہیں بننا چاہتا، جمشید دستی دلہن لینے پشاور روانہ

    دوسرا شیخ رشید نہیں بننا چاہتا، جمشید دستی دلہن لینے پشاور روانہ

    سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بارات لیکر پشاور روانہ ہو گئے

    جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ میں دوستوں کو دال کھلاؤں گا،خود کو مضبوط کرکے ملک وقوم کی خدمت کروں گا،اہلیہ مہمند قبیلے سے ہیں اور بائیو کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہے والدہ کی یاد آتی ہے ،یہ دن دیکھنا ان کی خواہش تھی،

    جمشید دستی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی ہے اور پارٹی میں شمولیت کے لئے ٹکٹ مانگے ہیں ، جمشید دستی کی بارات میں انکے خاندان کے لوگ اور چند دوست ہمراہ ہیں، جمشید دستی دلہن کو لے کر شام چھ بجے واپس روانہ ہوں گے،سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔

    جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا آج وہ دلہن لے کر آ رہے ہیں، اور وہ ولیمہ تین چار ماہ بعد کریں گے، جمشید دستی نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا تھا، جمشید دستی نے 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دے دیا تھا جمشید دستی نے اس کے بعد عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ،جمشید دستی نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ، جمشید دستی کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور وہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں، جمشید دستی اپنے حلقے میں مقبول ہین کیونکہ ان کا عوام کے ساتھ رابطہ زیادہ ہے، وہ ہر خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں، جمشید دستی نے اپنے حلقے کے عوام کے لئے مفت بس سروس بھی شروع کی تھی

    جمشید دستی کی شادی مسلسل لیٹ ہوتی رہی جس پر حلقے کے عوام انہیں دوسرا شیخ رشید ہونے کا طعنہ دیتے رہے، عوام کے طعنوں سے تنگ آ کر جمشید دستی نے کہا تھا کہہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے،اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج 

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی