Baaghi TV

Tag: جمشید چیمہ

  • جمشید چیمہ ایک بار پھر گرفتار

    جمشید چیمہ ایک بار پھر گرفتار

    تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

    جمشید چیمہ کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رہائی کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی تھی، رہائی کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں‌ ترک کر دی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کے حوالہ سے خبروں پر بھی انہوں نے تردید کی تھی،

    آج جمشید چیمہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیا گیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے ۔ پیغام ہے آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رے گا ہمارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر اس سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا.

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے، سینئر قیادت کی جانب سے بیانیے کو روکا نہیں گیا جس میں ہمارا قصور تھا، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جمہوریت، سیاست، احتجاج کو نقصان پہنچا، پاکستان کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچا، احتجاج پر امن نہیں تو اس کا مطلب سیاسی جماعت کے بیانیے میں نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جب سیاست چھوڑ رہے ہیں تو اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

  • مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

    مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے،عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسرت اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟-

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ صرف سیاستدان ہی 70 سال سے خاندان کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں عمران خان نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ وقت بدلے گا۔

    نیب نے عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماوں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں۔جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

    نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس

  • جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماوں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جمشید اور مسرت چیمہ نے نظر بندی کیخلاف دائر درخواست میں کہا ہے کہ جیل سے باہر آ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے جا رہے ہیں۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی،اماراتی سفیر

    میڈیا سے گفتگو میں مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔

    دوسری جانب مسرت جمشید اور جمشید چیمہ کے بیٹے نے بھی والدین کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

    مسرت جمشید چیمہ اہلیہ جمشید اقبال چیمہ یکم جنوری 1981 کو رینالہ خورد میں پیدا ہوئیں مسرت چیمہ ایک سماجی کارکن ہیں اور صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئی ہے اور چیئرپرسن، قائمہ کمیٹی برائے ہوم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

    نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    مشیر، محکمہ اطلاعات، حکومت پنجاب؛ اور بطور ممبر سنڈیکیٹ، پنجاب یونیورسٹی، لاہور۔ وہ چین، تھائی لینڈ، دبئی، ازبکستان، سعودی عرب اور آذربائیجان کا سفر کر چکی ہیں۔

  • جمشید اقبال چیمہ لائیو شو کے دوران غصے میں آگئے، شو چھوڑ کر چلے گئے

    جمشید اقبال چیمہ لائیو شو کے دوران غصے میں آگئے، شو چھوڑ کر چلے گئے

    جمشید اقبال چیمہ لائیو شو کے دوران غصے میں آگئے، شو چھوڑ کر چلے گئے
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب آپ لوگ کب معافی مانگیں گے قوم سے ،کاوے موسوی نے معافی مانگ لی ہے، موسوی کو ٹیکس کا پیسہ ادا کیا گیا جو قوم کا تھا اس نے معافی مانگ لی

    پی این این پر پروگرام کھرا سچ کے اینکر مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ دیکھیں مبشر صاحب مجھے نہیں سمجھ ائی کہ آپ نے یہ سوال کیسے کیا،دنیا میں ایک ہی طریقہ ہے کسی کی کرپشن کو ناپنے کا ،وہ ایسڈ ہیں، ایسڈ کا ہی پوچھا جاتا ہے، دنیا کے 193 ملکوں میں کرپشن کی نہ فوٹو ہوتی ہے نہ نوٹوںً کے نشان ہوتے ہیں، اسکی آمدنی اور وسائل کو دیکھا جاتا ہے، اگر نواز شریف کو تین عدالتوں نے سزا دی ہے تو آپ مجھ سے کیا بات کر رہے ہیں کہ میں معافی مانگوں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے طعنہ مارا،اب سن لیں کاوے موسوی کو میاں صاحب نے اپائنٹ نہیں کیا تھا، براڈ شیٹ کو میاں صاحب نے اپائنٹ نہیں کیا تھا ،براڈ شیٹ کوپیسے آپکی حکومت نے دیئے، آپ بھول رہے ہیں، اگر آپ نے بات کرنی ہے تو ٹھہر جائیں مجھے بات مکمل کرنے دیں، یہ اسمبلی نہیں ہے ، جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے بات کرنے دیں ،بلایا ہے تو بات کرنے دیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ سوال سن لیں پھر اسکے بعد جواب دیں، جمشید اقبال چیمہ مسلسل بولتے رہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ یہ پارلیمنٹ نہیں کہ مسلسل بولتے رہیں، آپکے شہباز گل صاحب لوگوں کو ٹی وی پر گالیاں دیتے ہیں پھر ان گالیوں کا مطلب سمجھاتے ہیں، وہ بھی گالیوں سے یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے

    سینیٹر کامران مرتضیٰ کا پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ ووٹ پڑیں گے تو وہ کاؤنٹ ہوں گے، تحریک انصاف کی باڈی اسوقت الیکٹڈ ہے یا نہیں؟ اسکا پتہ ہے،اب تو سارے سیلکٹڈ ہیں اس میں،اسد عمر کوئی سیکرٹری جنرل الیکٹ ہوئے تھے؟ یہ الیکٹڈ پارٹی نہیں،

    علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ معاملات اب منطقی انجام کی طرف پہنچ چکے ہیں، انکے پاس اب کوئی جواز نہیں ،اتنے لاکھ بندوں کا اعلان کیا، شیخ رشید نے بڑھکیں ماریں، فواد چودھری نے دھمکی دی، اب سب ختم ہونے والا ہے، میں بتاؤن کہ شیخ رشید کا پتہ ہو گا اس نے کافی بار کوشش کی ن لیگ میں آ جاؤں، اس پر نواز شریف نے سٹینڈ لیا، فواد چودھری کے بارے میں جو چہ میگوئیاں ہیں وہ مارکیٹ میں آ چکیں، سیلفیاں انکی سب کے ساتھ ہیں لیکن ن میں فواد چودھری کی جگہ نہیں، میاں صاحب اصولی سیاست کرتے ہیں، عدم اعتماد میں محدود چوائس ہوتی ہے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ ہم ووٹ دیں گے