Baaghi TV

Tag: جمعیت اہلحدیث

  • جمعیت اہلِحدیث  کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    جمعیت اہلِحدیث کا اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: جمعیت اہلِحدیث نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: جمعیت اہلِ حدیث کے رہنما اقبال سلفی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مسجد اقصیٰ سمیت تمام ایشوز پر پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چار چار باریاں لگا چکے ہیں، دونوں نے 72 ہزار ارب روپے قرض پاکستان پر چڑھا دیا،قوم پہچان چکی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ن آپس میں ملی ہوئی ہیں، لاڈلے اور سپر لاڈلے کامقابلہ جاری ہے-

    جماعت اسلامی کے رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں جماعت اسلامی جیتے گی، جماعت اسلامی ملک کا لوٹا پیسہ واپس لے کر قوم کے حوالے کرے گی، جماعت اسلامی ایسی پالیسیاں دے گی جن سے نوجوانوں کو لٹک کرجان نہ دینی پڑے۔

    الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    بھارت یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

  • جماعت اھلحدیث  کے ناظم تبلیغ مولانا محمد رفیق طاہرچل بسے

    جماعت اھلحدیث کے ناظم تبلیغ مولانا محمد رفیق طاہرچل بسے

    جماعت اھلحدیث کے ناظم تبلیغ مولانا محمد رفیق طاہرچل بسے

    جماعت اھلحدیث پاکستان کے ناظم تبلیغ مولانا محمد رفیق طاہر آج جنرل ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے.

    مولانا محمد رفیق طاہر گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے تھے. مولانا محمد رفیق زاہد ممتاز عالم دین اور مبلغ اسلام تھے۔مولانا نے اشاعت اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔

    جماعت اہل حدیث کے مرکزی قائدین نے مولانا محمد رفیق طاہرکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے، حافظ عبدالغفار روپڑی. پروفیسر عبدالمجید.، مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی. مولانا شکیل الرحمان ناصر حافظ عبدالوحید شاہد نے انکے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے مولانا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے،

    مولانا محمد رفیق کی نماز جنازہ 5 بجے ان کے آبائی علاقہ چونگی نمبر 3 فاروق آباد گراونڈ میں ادا کی جائے گی. نماز جنازہ میں جماعت اہلحدیث کی مرکزی قیادت، کارکنان شریک ہو گی، بعد ازاں مقامی قبرستان میں تدفین کی جائے گی