Baaghi TV

Tag: جموں کشمیر

  • بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو سپاہی ہلاک، دو زخمی

    بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو سپاہی ہلاک، دو زخمی

    جموں و کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں دو فوجی جوان ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پیش آیا تھا جب فوجی ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

    اس حادثے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے حادثے پر تعزیت پیش کی۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی حادثے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کے خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔”

    مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ فوج نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔

    ڈیٹنگ ایپس پر 700 خواتین سے پیسہ بٹورنے والا 23 سالہ نوجوان گرفتار

    شرپسند عناصر کرم میں امن بحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں کشمیر میں کشمیر ی عسکریت پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے،ڈی جی بی ایس ایف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تو وہیں جموں کشمیر میں پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک استاد کو یہ الزام لگا کر برطرف کر دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھے

    جموں کشمیر میں بھارتی فوج پر پے درپے حملوں کے بعد بھارتی فوج کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرے، کبھی پاکستان پر الزام لگایا جاتا ہے تو کبھی مقامی کشمیریوں کو پاکستان کا ساتھ دینے کا کہہ کر گرفتار کر لیاجاتا ہے ، اب حالیہ واقعہ میں بھارت نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک استاد کو اس الزام میں برطرف کیا کہ وہ پاکستان کے لئے کام کرتے ہیں اور مقامی عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں، الزام یہ لگایا گیا کہ برطرف ہونے والے اہلکار منشیات کا نیٹ ورک چلاتے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم عسکریت پسندوں کو دی جاتی ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے بعد 5 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے، دوسری جانب برطرف اہلکاروں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور جموں کشمیر میں سرکاری ادارے عسکریت پسندوں‌کے حملوں کی وجہ سے بوکھلا چکے ہیں، آئے روز کشمیریوں کے گھروں کا محاصرہ کر کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے.نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہیں ٹارچر سیل لے جا کر تشدد کے ذریعے اعتراف کروایا جاتا ہے کہ وہ مانیں کہ پاکستان ان کی مدد کر رہا ہے،

    جموں و کشمیر پولیس کی تحقیقات کے بعد، انہوں نے برطرف اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ شواہد اکٹھے کئے۔ حکام کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پولیس اہلکار اور ایک استاد بھارت کا ساتھ دینے کی بجائے پاکستان کی آئی ایس آئی کے لئے کام کر رہے تھے،

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    رواں برس جموں کے علاقوں راجوری، پونچھ، ریاسی، اودھم پور، کٹھوا اور ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے 11 اہلکاروں سمیت 22 افراد جان سے جا چکے ہیں، سرحد پر تعینات بی ایس ایف نے کسی طرح کی دراندازی سے صاف انکار کیا ہے اس کے باوجود حملے ہو رہے ہیں،

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

  • کشمیر بارے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر،نگران وزیراعظم

    کشمیر بارے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بارے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا، کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں ہیں،اپنے شہریوں کے حقوق کی پامالی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان ہر طرح کی سپورٹ کرے گا، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کو کراس نہ کرے

    نگران وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوا،آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی توثیق کے بعد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا،آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں گزشتہ روز کی گئی تقریر کی زبردست پذیرائی کی گئی،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ آپ نے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے دل جیت لئے اور ان کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی،وزیراعظم پاکستان کی تقریر کو کشمیری عوام، اوورسیز کشمیریوں ، کشمیری اکادیمیہ ، سول سوسائٹی اور میڈیا کی جانب سے بھرپور طریقے سے سراہا گیا،کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ آپ کے دلیرانہ مؤقف نے کشمیریوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں آزاد جموں وکشمیر میں ریاست پاکستان کا مؤقف دہرانے آیا ہوں کہ پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے .جموں وکشمیر کا تنازعہ کی حیثیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے؛ بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا .وزیر اعظم پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے تمام مسائل خصوصاً مالی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ شونٹر ٹنل، مری-مظفرآباد ایکسپریس وے، مانسہرہ -مظفرآباد-منگلا، میرپور ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی .آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا بذریعہ سڑک رابطہ انتہائی ضروری ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. حکومت پاکستان کی تمام وزارتوں میں آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے گا.آزاد جموں و کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہئے.

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ”میں آزاد جموں و کشمیر میں ریاست پاکستان کا پیغام لے کر آیا ہوں کہ پاکستان سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جو کچھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہو رہا ہے پاکستان اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتا، بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر پر غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلہ دیا ہے، کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق نہیں بدلے جا سکتے، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مفاد اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایوان میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پہلا نگران وزیراعظم ہوں جسے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پچھلی سات دہائیوں سے حل طلب ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، مسئلہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا ہے، ایسے کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق بدلے نہیں جا سکتے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف اور صرف کشمیریوں کے استصواب رائے سے حل ہو گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیر پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کیلئے ہے، کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، بھارتی افواج کے پیلٹ گنز کے استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کی بینائی ضائع ہوچکی ہے۔ کب تک کشمیریوں کی آواز کو دبایا جاتا رہے گا؟، کب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری رہے گی؟، دنیا کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشش کرنا ہو گی۔کچھ ماہ قبل حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت سنائی گئی، ایسی سزائیں صرف کٹھ پتلی عدالتیں ہی سنا سکتی ہیں، خوف اور جبر کی فضاء میں ترقی و خوشحالی کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی لیڈر شپ کشمیری قیادت کے ہم قدم ہے، ہم نے متعدد بار مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں بھارتی سیاسی رہنما ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں، دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مفاد اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت نے کبھی بھی آزاد مبصرین اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تکمیل پاکستان ممکن نہیں، یہ میری اپنی زمین، اپنے لوگوں کا مقدمہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا وکیل ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جو قربانیاں کشمیریوں نے دی ہیں ان کو بھلایا نہیں جا سکتا، ہم سب آپ کے مقروض ہیں، برہان وانی سمیت کشمیریوں کی شہادتیں آزادی کی ضامن ہیں، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مقابلہ ہندوتوا سے ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے

  • جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی برقرار،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی برقرار،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھا ہے

    بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ” جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کا نفاذ عبوری تھا اور اس کو ہٹانے کا فیصلہ درست تھا” سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جموں کشمیر میں 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی انتخابات کروانے کی الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت کی،بھارتی سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو جلدہی ریاست کا درج بحال کرنے کی ہدایت بھی کی، عدالت لداخ کو یوٹی بنانے کے فیصلہ کو بھی برقراررکھا

    بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے اگست 2019کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا،بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل بینچ نے دلائل سننے کے بعد 5ستمبر 2023کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بھارت کو تسلیم کرنے کے بعد جموں کشمیر کوئی اندرونی خود مختاری نہیں رکھتا، آرٹیکل 370 کا اطلاق عارضی تھا، آئین کے آرٹیکل ایک اور 370 کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہیں، جموں و کشمیر اسمبلی کا مقصد باڈی بنانا نہیں تھا، آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا،صدر کے پاس کسی بھی آئین کی منسوخی کا اختیار موجود ہے،

    بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوگی،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نےاقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی فیصلہ دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے لاکھوں کشمیریوں کی قربانی سے غداری کی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے اس متعصبانہ فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوگی ۔ کشمیری جدو جہد میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ یہ فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کے ماتھے پر انصاف کے خون کی پہچان کے طور پر دیکھا جائے گا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہر سطح پر کشمیریوں کے حق کی آواز اٹھائے گی۔ ہم اس جد وجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مزمل ہاشمی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر انڈین سپریم کورٹ کا متعصبانہ فیصلہ اس خاص بھارتی توسیع پسندانہ ذہن کا عکاس ہے جس کی وجہ سے خطہ کا امن ہمیشہ ہی خطرہ سے دوچار ہے ریاست پاکستان کو اس پر بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے دنیا کو باور کروانا چاہئے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آگے کوئی حل بھی قابل قبول نہیں ہے وگرنہ اس مسئلہ کی وجہ سے ہونے والی کوئی بھی تباہی اس کی ذمہ داری پوری دنیا پر عائد ہوگی

    سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آزادانہ حیثیت سے انکار کر کے ناانصافی کی تاریخ رقم کی،فردوس عاشق اعوان
    سابق وفاقی وزیر، استحکام پاکستا ن پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار رکھنے سے نام نہاد سیکولر بھارت کی تنگ نظری اور ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آئی ہے۔ کشمیریوں کے حقوق کو تسلیم کرنے سے انکار سپریم کورٹ کی فیصلہ سازی میں کمزوری اور اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔ انتہا پسند اور دہشت گرد بھارت کا بھیانک چہرہ پہلے بھی کئی بار بے نقاب ہو چکا مگر وہ پھر بھی کشمیریوں کی حق تلفی اور انسانیت سوزی سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ استحکام پاکستان پارٹی بھارتی سپریم کورٹ اور ایسے یکطرفہ فیصلہ سازی کے پورے نظام کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ مودی سرکار اور سپریم کورٹ نے متنازعہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادانہ حیثیت سے انکار کر کے نانصافی کی تاریخ رقم کی ہے جو انسانی حقوق کے خود ساختہ چیمپیئن بھارت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں و بھارتی سپریم کورٹ کے آج کےمعتصبانہ فیصلہ کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصرین آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،

    بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی انتہا پسند سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔شیری رحمان
    سابق وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ مودی راج کے مذموم مقاصد کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مقبوضہ کشمیر کے لوگ تسلیم نہیں کرتے۔ ہم اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ مودی سرکار نے 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی تھی۔ 2019 میں ہی اس قانون سازی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جسے 5 سال تک التواء کے نظر کیا گیا۔ 2024 بھارت میں انتخابات کا سال ہے، انتخابات سے پہلے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک متنازع قانون سازی کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کا مقصد مودی کی انتخابی مہم چلانا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی انتہا پسند سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ اس فیصلے سے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ مودی سرکار یا بھارتی سپریم کورٹ نہیں بلکہ کشمیر کے لوگ حق خودارادیت سے کریں گے

    بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے،خواجہ سعد رفیق
    ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر بارے فیصلہ کر کے انصاف کا خُون کیا ہے،مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارتی فوج نے دھائیوں سے قبضہ غاصبانہ کیا ہوا،بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کرنیکی مجاز ھی نہیں ،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے،کشمیریوں کی بھارت سے نفرت اور پاکستان سےمحبت تاریخی ھے،مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کا تعین کشمیری استصواب راۓ کے ذریعے ھی کریں گے

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے. آج کا فیصلہ مضبوط، زیادہ متحد بھارت کی تعمیر کا ہمارے اجتماعی عزم کا عہد ہے،

    بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا، بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں،مریم نواز
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جموں کشمیر کے حوالہ سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا، کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں، بھارت سوناٹک کرے، کشمیر کشمیریوں کا ہے، کشمیریوں کا ہی رہے گا، بھارت کے کشمیریوں کو غلام بنانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے،تنازع جموں و کشمیر پر سلامتی کی قرار دادوں، عالمی قانون کا اطلاق ہوتا ہے،کشمیر کے عوام کا آزادی اور استصواب رائے کا حق نہیں چھینا جا سکتا،جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ مسئلہ ہے،

  • بھارتی پولیس کی بس کھائی میں گر گئی،چھ اہلکاروں کی موت،30 زخمی

    بھارتی پولیس کی بس کھائی میں گر گئی،چھ اہلکاروں کی موت،30 زخمی

    بھارتی پولیس کی بس کھائی میں گر گئی،چھ اہلکاروں کی موت،30 زخمی
    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت تبت سرحد پر پولیس بس کھائی میں گری، 6 اہلکار ہلاک ہو گئے بس میں آئی ٹی بی پی کے 36 اہلکار اور 2 جموں و کشمیر کے پولیس اہلکار سوار تھے،بس کے کھائی میں گرنے کی وجہ بریک فیل قرار دیا گیا زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام میں بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے پولیس کے چھ جوانوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 30 زخمی ہیں، پولیس ملازمین امرناتھ یاترا پر ڈیوٹی مکمل ہونے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اچانک بس کی بریک فیل ہوئی اور وہ کھائی میں جا گری، ایک پولیس افسر نے واقعہ کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بس چندی واڑی اور پہلگام کے درمیان میں گری ہے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے،حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی دو برس بعد جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں

    مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کشمیری بھارتی فوج پر حملے کر رہے ہیں جموں کشمیر میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملہ ہوا ہے، عسکریت پسندوں کی جانب سے سحری کے وقت بس پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا ہے، جبکہ آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں، بس میں 15 جوان سوار تھے، اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں کے پاس ہتھیار بھی تھے اور انہوں نے بس پر حملہ کرنا تھا لیکن اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کاروائی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا،بھارتی سیکورٹی فورسیز کی جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند شہید ہو گیا ہے،

    بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لشکر کے کمانڈر یوسف جو 2020 سے مطلوب تھے انکو مار دیا گیا ہے، دوسری جانب کٹھوعہ میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے پاس سے نقشے اور موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔ ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو اہم معلومات ملی تھیں، جن میں حملے کا ٹاسک جیش محمد کو دیا گیا ہے

    پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیموں نے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا،جموں کے مضافات میں سشما اور جلال آباد کے درمیان ایک علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلا اورانکے ساتھ انکاؤنٹر جمعہ کی صبح شروع ہوا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری کو شہید کرڈالا نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ مارے گئے کشمیری ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کےاقدامات سخت کردیئے گئے ہیں سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے میں گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈورن کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ سرحدی دیہات جہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف 24 اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائیگی جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ 5اگست2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان