Baaghi TV

Tag: جمہوریت

  • لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟  سراج الحق

    لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہجب 3 کروڑ آبادی والے کراچی کے میئر کو اختیارات نہ ملیں تو الیکشن ایکسر سائز کا کیا فائدہ؟ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا کراچی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا ؟

    بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ اٹھا دیا

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ شہری حکومتوں کے قیام کا مقصد نچلے درجے تک اختیارات کی تقسیم ہے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے تو 18 دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے سندھ کا بلدیاتی قانون تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے حکومت سندھ ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے واضح طور پر کہا کہ جماعت اسلامی کراچی دھرنا جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتی ہے۔

    اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

    قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب! اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، آپ کو اپنی عمر کے مطابق باتیں کرنی چاہئیں بلاول جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں ایم کیو ایم مختلف علاقوں میں احتجاج کررہی ہے اور آج ہماری ماؤں و بہنوں نے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہےجب یہ بہنیں نکلتی ہیں تو ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا تھا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کومسترد کیا اور کہا کہ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں ہم کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلوانا چاہتے ہیں ہم دادو اور لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع کے نمائندوں کو بھی ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے بعد گورنر ہاؤس بھی جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

    عامر خان نے سخت انداز میں پی پی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نفرت اور لسانیت کی سیاست آپ کرتے ہو، ہم نہیں پیپلزپارٹی کا وڈیرہ گینگ تحمل اختیار کرے۔ 2013 کے ایکٹ میں ترمیم کو تسلیم کرنے سے پہلے ہی انکار کر دیا تھاکراچی سے ہر سال صوبائی حکومت 400 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہروں کی گندگی صاف کرنے کا انتظام ہمارے حوالے کردواین ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ ہو یا دیگر کوئی بھی مسئلہ، حل ہم نکال کر رہیں گے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

  • مجھے کیوں نکالا:ٹرمپ:آپ جمہوریت کے لیے خطرہ تھے:جوبائیڈن کا جواب

    مجھے کیوں نکالا:ٹرمپ:آپ جمہوریت کے لیے خطرہ تھے:جوبائیڈن کا جواب

    واشنگٹن:مجھے کیوں نکالا:ٹرمپ:آپ جمہوریت کے لیے خطرہ تھے:جوبائیڈن کا جواب،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ کا پلندہ ہیں اور امریکہ میں جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

    امریکی میڈیا میٹرو یو ایس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جوبائیڈن نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو جو واشنگٹن میں سرکاری عمارت کیپیٹل ہِل پر حملہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔

    صدر کا یہ بھی کہنا تھا ٹرمپ کا یہ بیان کہ 2020 کے الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی گئی، یہ بیان ملک میں قانون کی بالادستی کے نظریے اور مستقبل میں آنے والے انتخابات کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہمیں اس میں باریک بینی سے تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔ سچ یہ ہے کہ سابق صدر نے 2020 کے الیکشن سے متعلق فریب کا جال بُنا اور یہ انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ وہ اصولوں سے زیادہ طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • جسے ن لیگی شیرسمجھتے ہیں وہ لندن بھاگ گیا:پتہ ہےکہ وہ”شیر”کس کی گودمیں بیٹھاہے:سعدرضوی

    جسے ن لیگی شیرسمجھتے ہیں وہ لندن بھاگ گیا:پتہ ہےکہ وہ”شیر”کس کی گودمیں بیٹھاہے:سعدرضوی

    لاہور:ن لیگ کا شیر تو لندن بھاگ گیا:مجھے پتہ ہے کہ وہ "شیر”کس کی گود میں بیٹھاہے:سعد رضوی کا ہزارہ میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی نے ہزارہ میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ جسے ن لیگی شیر سمجھتے ہیں وہ گیڈرکی طرح لندن فرار ہوگیا ہے

    سعدی رضوی نے ہزارہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والے سن لیں جسے آپ شیر سمجھ رہےہیں وہ عوام اور عدالتوں کو جواب دہ ہونے کی بجائے لندن فرار ہوگیا ہے ، سعد رضوی کا کہنا تھاکہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کا شیر لندن میں‌ کس کی گود میں پل رہاہے

     

     

    https://twitter.com/TLPOfficialReal/status/1471915080795279366/photo/3

    سعد رضوی نے موجودہ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگرتم باز نہ آئے تو تمہارا حال بھی ایسا ہی ہوگا اورتمہیں پھرمعافی نہیں ہوگی ، سعد رضوی نے کہا کہ ایک ماحول بن رہا ہے ، حقیقی تبدیلی آرہی ہے اور لوگ تحریک لبیک سے اپنی وابستگیاں ثابت کررہےہیں‌

    ان کا کہنا تھاکہ جس مقصد کے لیے یہ ملک پاکستان بنایا گیا اس مقصد کے حصول کے کوششیں جاری ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ بڑی جدوجہد کے بعد یہ ملک اسی سمت جارہاہے جس مقصد کے لیے بنایا گیاتھا

    سعد حسین رضوی نے نوازشریف کا حشر یاد کرواتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں اور چوربازاری چھوڑ دیں ، عوام الناس کی خدمت کریں ورنہ آپ کے سامنے نوازشریف کا حشر ہے کہ ایک ملک چور کے لیے اب پاکستان میں جگہ نہیں کل کو تہمارے ساتھ بھی یہ ہوسکتاہے

    سعد حسین رضوی نے کہا کہ ان چور حکمرانوں کے ظلم کی وجہ سے آج لوگ تحریک لبیک کو پکاررہےہیں‌ اورتحریک لبیک یہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ اس ملک میں‌ حقیقی نظام لائیں گے اورپھر یہ ملک ترقی کرے گا ، پھلے گا پھولے گا

  • جمہوریت بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والا ہتھیارہے:     جمہوریت،جمہوریت کا درس دینا اب بند کریں‌:چین

    جمہوریت بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والا ہتھیارہے: جمہوریت،جمہوریت کا درس دینا اب بند کریں‌:چین

    بیجنگ :امریکہ سمیت جمہوریت کی رٹّ لگانے والے جمہوریت اپنے پاس رکھیں:جمہوریت بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والا ہتھیارہے:چین نے جمہوریت کا واویلہ کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں‌، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی زیر قیادت سربراہی اجلاس کے میں چین کو بے دخل رکھنے کے بعد، چین نے غصے کا اظہارکرتے ہوئے امریکی جمہوریت کو ‘بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا ہتھیار’ قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے 9 اور 10 دسمبر کو ورچوئل’سمٹ فار ڈیموکریسی‘ کے نام سےکانفرنس منعقد کی جس میں چین ، روس اور بعض دیگر ممالک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ امریکہ نے تائیوان کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت جسے چین اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے منعقدہ دوروزہ کانفرنس کے جواب میں چین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ طویل عرصے امریکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار بنا ہوا ہے جسے امریکہ دیگر ممالک میں مداخلت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر بائیڈن سرد جنگ کے دور کی نظریاتی تقسیم کو اُکسا رہے ہیں۔امریکہ کی جانب سے کانفرنس کے اہتمام کا مقصد نظریاتی تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرنا، جمہوریت کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا، تنازعے اور محاذ آرائی کو اکسانا ہےجبکہ مشرقی یورپ سمیت دیگر ممالک میں شروع ہونے والی انقلابی تحاریک ’کلر ریوولوشن‘ کے پیچھے بھی امریکہ کا ہاتھ تھا۔

    چین کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ’یقیناً اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین میں حقیقی جمہوریت ہے۔اور ’چین ہر قسم کی جعلی جمہوریت کی مخالفت اور مقابلہ کرے گا۔‘

    واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر امریکہ متعدد مرتبہ یہ یقین دہانی کروا چکا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک اور سرد جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، اس کے باوجود دنیا کی ان دو بڑی معیشتوں کے درمیان مختلف معاملات پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • سابق ظالم حکمرانوں کے نقش قدم پر چلنا ہے تو تبدیلی کا نعرہ نہ لگائیں، خرم نواز گنڈا پور

    سابق ظالم حکمرانوں کے نقش قدم پر چلنا ہے تو تبدیلی کا نعرہ نہ لگائیں، خرم نواز گنڈا پور

    خرم نواز گنڈا پور نے سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے- سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے لاشیں اٹھائیں تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے-سرکاری ملازمین مہنگائی سے بری طرح متاثر ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں-

    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک نے سابق حکمرانوں کے تشدد کا سامنا کیا ،لاشیں اٹھائیں، تشدد ہر شکل میں قابل مذمت ہے- سابق حکمران حق کےلئے پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس کے ذریعے تشدد کرواتے تھے- موجودہ حکومت سابق ظالم حکمرانوں کے نقش قدم پر نہ چلے- مہنگائی سے سرکاری ملازم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں- ان کے مسائل حل کیے جائیں اور اساتذہ اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے-

    جمہوریت اور فاشزم میں فرق یہ ہے کہ جمہوریت میں بات سنی جاتی ہے جب کہ فاشزم گالی اور گولی استعمال کی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے سابق حکمرانوں کے جبر و تشدد کا سامنا کیا ہے- عوامی تحریک نے تو لاشیں بھی اٹھائیں ، ہم اس ظلم کی سنگینی کو سمجھتے ہیں تشدد کی کوئی بھی شکل ہو وہ قابل مذمت ہے- وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے اسلام آباد جنگ زدہ علاقہ کا منظر پیش کررہا تھا- اس پرتشدد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی پرامن ملازمین پر تشدد کرنے والے اور حکم دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پولیس کو تہذیب سکھائی جائے- انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اساتذہ اور سرکاری ملازمین پر تشدد ہوتا تھا ان کی تذلیل کی جاتی تھی اب بھی وہی ہونا ہے تو پھر تبدیلی کا نعرہ نہ لگایا جائے ۔