Baaghi TV

Tag: جمیعت علمائے اسلام

  • دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، ہم مدارس کا ایک اجلاس بلا رہے ہیں، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ’اسرائیل مردہ باد‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دینے کی صورت میں وہ تیار رہیں۔ ہم موجودہ حکومتوں کو تسلیم نہیں کرتے، کیونکہ یہ اسٹیبلشمنٹ کی حکومتیں ہیں، ہم نے اگر اسلام آباد کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کرلیا تو کوئی ہمیں روک نہیں سکے گا۔ حکومت 56 شقوں پر مشتمل جو آئینی ترمیم پاس کرنا چاہتی تھی اگر وہ پاس ہوجاتی تو نہ ملک بچتا اور نہ ادارے بچتے، لیکن ہم نے مشاورت کے ذریعے حکومت کو 34 شقوں سے دستبردار کرایا، اور پھر کچھ شقیں اپنی بھی شامل کیں جو سود اور وفاقی شرعی عدالت سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ مدارس کے حوالے سے ایک بل جو پہلے سے تیار تھا، اس پر حکومت سے اتفاق رائے ہوگیا، اور وہ دونوں ایوانوں سے پاس بھی ہوا لیکن صدر نے اس پر دستخط نہیں کیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ ہم دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے، مدارس آزاد حیثیت سے کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ بنانے کا جو فیصلہ ہوا یہ معاہدے میں کہیں موجود نہیں تھا۔سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ایک جرنیل جس شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاکستانی ہے میں اور میرا کارکن بھی اسی کی بنیاد پر پاکستانی ہیں، ہم ملک کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کے نظریے کا انکار کیا، پاکستان ہمارے کچھ سرکاری محکموں کا نام نہیں، یہ ریاست عوام کی بنیاد پر ریاست کہلاتی ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ مولوی صاحبان تھک جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے لیکن مغربی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ان کو اب انسانی حقوق کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ معصوم اور بے بس مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، اس صورت حال میں ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکمرانو زرا سوچو مودی تو ڈٹ کر کہتا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں، آپ کو فلسطینیوں کے حق میں کھل کر کھڑے ہونے کی جرات کیوں نہیں ہورہی۔

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

  • وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں.

    جیکب آباد میں جے یو آئی کے رہنما حافظ محمد رمضان سومرو کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں لیکن حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں حکمران اگر امن نہیں کراسکتے تو اقتدار چھوڑ دیں ، انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار پر تحفظات ہیں، وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتویٰ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ سامنے نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں ، انہوں نے کہا کہ 23نومبر کو کراچی میں دریا سندھ سے 6کینال نکالنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، جے یو آئی اور سندھ کا عوام کسی صورت دریا سندھ کا پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پانی ہماری بقا و سالمیت کامسئلہ ہے اور سندھ کے پانی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ارسا ایکٹ ترمیم میں صدر زرداری کے دستخط ہیں جس کی وضاحت پیپلز پارٹی دے، جے یو آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں ، سندھ کے وسائل و جزائر داؤ پر لگے ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں، میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے حکمران اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر اقتدار عوام کے حوالے کریں، راشد محمود سومرو نے کہا کہ پنجاب کی زمینیں آباد کرنے کے لیے دریا سندھ سے 6کینال نکالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، کینال نکال کر پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین کو آباد کرکے چند کمپنیوں کو فائدہ دینے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے جس سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ آباد زمین بنجر اور کروڑوں سندھی بیروزگار ہوجائیں گے۔28نومبر کو سکھر میں باب الا اسلام کانفرنس میں اسلام دشمن، دین بیزار، ملک و قوم کے دشمنوں کو لاکھوں سندھی پیغام دیں گے کہ وہ جے یو آئی پر اعتماد کرتے ہیں اور سندھ اسلام اور قلعہ ہے۔

    پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا حل نکال لیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ