Baaghi TV

Tag: جمیل فاروقی

  • جمیل فاروقی کی اوریا مقبول جان بارے تہلکہ خیز آڈیو لیک

    جمیل فاروقی کی اوریا مقبول جان بارے تہلکہ خیز آڈیو لیک

    اینکر جمیل فاروقی کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ اینکر اوریا مقبول جان کے بارے میں بات کر رہے ہیں،جمیل فاروقی کسی دوسرے شخص کے ساتھ بات کر رہے ہیں، اس آڈیو میں کیا کچھ بات ہوئی ذرا سنئے،

    جمیل فاروقی کہتے ہیں کہ دفتر کے اندر ان کا دماغ ہے ایک لڑکی وہ ان کی پروڈیوسر ہے پچھلے آٹھ سال سے کبھی کبھار حرف راز کے آخر میں ان کے نام۔ چل رہا ہوتا ہے، وہ نہیں چلاتی ہوتی وہ۔ روگرام میں نہیں آتی وہ پروڈیو سر ہے پروڈیوسر کا مطلب سمجھتے ہیں جو پروگرام کو ڈیزائن کرتا آٹھ سال سے وہ بندی ان کے ساتھ ہے ہمیں تو شرم آتی ہے وہ باتیں کھولتے ہوئے بھی کہ بیٹی بنا کر لے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ڈیٹیں مارتے ہیں روم ریزرو کرواتے ہیں بیٹی کے نام سے کہ میں بیٹی کےساتھ آ رہا ہوں ڈیٹیں مارتے ہیں روازنہ گھر سے پک کرتے ہیں روزانہ گھر ڈراپ کرتے ہیں روزانہ اور ہر کوئی جانتا ہے یہ بات۔

    جمیل فاروقی مزید کہتے ہیں کہ ان موصوفہ کا بیک جو گراونڈ ہے وہ حزب التحریر سے وابستہ رہی ہے حزب التحریر جہادی تنظیم سے وابستہ رہی ہے وہ شیدائی ہے اور مقبول جان ان کے فدائن میں سے ہیں سمجھ رہے ہیں آپ میری بات کو حکم اس خاتون کا چلتا ہے ان کا نا کوئی نکاح ہے نا کوئی رشتہ ہے بس دوستی ہی ہے وہ کہتی ہے ٹی وی پر ایک ہی بندہ نظر آنا چاہیے وہ ہونا چاہیے جناب جناب وہ جب چاہتی ہیں حکم کرتی ہیں وہی ہوتا تو موصوف کو عقل تو ہے نہیں جو ان کے سامنے ہے جو ان کو کہا جاتا وہی کرتے ہیں جس بندے کے اندر منافقت اتنی ہے حد سے زیادہ جو دین کی بات کرتا ہے اور خود ڈیٹیں مارتا ہے اپنے اوپر ابھی تک جد نے دین نافذ نہیں کیا میں آپ۔کو جو اسٹوری بتا رہا ہوں اپ چھترول۔جس لیول کی کر سکتے ہیں ناں اس میں آپ۔کو یہ پوائنٹ دے رہو ہوں جو کہتا ہے کہ دین کو نافذ کرو وہہ ڈیٹیں مارتا ہے اپنی تو عمر دیکھ تیری ستر سال۔عمر ہے تیرا موازنہ ہے اس کے ساتھ

     سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

     ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

  • یوٹیوبر جمیل فاروقی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے یو ٹیوبرجمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا، عدالت نے دو روز بعد جمیل فاروقی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جمیل فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا،

    جمیل فاروقی کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کراچی ائیر پورٹ پر جمیل فاروقی کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو جج کو دکھا دی گئی، انصاف لائرز فورم کے وکلاء کمرہ عدالت میں موجود تھے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگی حالات میں نہیں اور نہ ہی یہ افغانستان ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بات نہ ہو،عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے افسران، عوام کو جوابدہ ہیں، آپ کے پاس موبائل ہے، آپ وٹس ایپ بھی استعمال کرتے ہوں گے، لیکن کورٹ میں بیٹھے ہوئے استعمال نہیں کرتے ہوں گے،مجسٹریٹ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ڈیوٹی ٹائم پر وٹس ایپ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

    میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس سیکشن کو کالعدم قرار دیا،وہی سیکشن دوبارہ لگا دیا گیا،حامد میر صاحب ،روف کلاسرا صاحب اور عامر متین صاحب کے ٹارچر کے حوالے سے خبروں، تجزیوں اور تبصروں کا ٹرانسکرپٹ عدالت کے سامنے رکھ دیا گیا اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آزادی سے ، آزادی سے، آزادی سے، ایمانداری اور قابلیت سے فیصلہ دینا ہےدنیا کی بدترین جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا،پوری دنیا نے ان جیلوں میں ہونے والے ظلم پر آواز اٹھائی تھی،

    دوران دلائل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر میں یہاں کسی ایف آئی اے والے کو ننگا کردوں تو؟ جس پرایف آئی اے افسران نے احتجاج کیا کمرہ عدالت میں تلخ ماحول بن گیا ،

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

  • جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم

    جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    پبلک پروسیکیوٹر نے کہا کہ جمیل فاروقی کا موبائل برآمد کیا گیا ہے،جمیل فاروقی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کی تضحیک کی تھی، ایف ائی ائے کے حکام بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ،جمیل فاروقی کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حامد میر نے جمیل فاروقی سے دو روز پہلے شہباز گل پہ تشدد کا دعوی کیا۔اگر حامد میر کا تشدد کرنے کا دعویٰ جرم نہیں تو جمیل فاروقی کا وہی بیان جرم کیسے بن گیا؟

    جمیل فاروقی کے جسم پر تشدد کے نشانات جوڈیشل مجسٹریٹ کو دکھا دیے گئے

    عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے جمیل فاروقی کو کل ایف آئی اے کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی میں گرفتار کرلیا گیا ہے.اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ:تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے

    اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    جمیل فاروقی بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرح یو ٹرن کے ماہر نکل

  • گرفتاری کے بعد مجھے برہنہ،تشدد کیا گیا، جمیل فاروقی رو پڑے

    گرفتاری کے بعد مجھے برہنہ،تشدد کیا گیا، جمیل فاروقی رو پڑے

    تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتاری پر رو پڑے ،جمیل فاروقی کی روتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی .

    یوٹیوبرجمیل فاروقی نے الزام عائد کیا کہ انہیں سچ بولنے پر حراست میں لیا گیا ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتاری پر یوٹیوبر جمیل فاروقی نے کہا کہ ان پر وزارت داخلہ کے حکم پر مجھے گرفتار کیا گیا ،مجھے برہنہ کیا گیا مجھ ہر تشدد کیا گیا اور مجھے تھپٹر مارے گئے ہیں .جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام اباد پولیس نے میرا ٹرانزٹ ریمانڈ لیا ہے مجھے کراچی سے اسلام آباد لے جانے کیلئے.انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو پتا نہیں ہے اور نا ہی میرے چینل کو پتا ہے کہ مجھے حراست میں لیکر اسلام آباد لیجایا جارہا ہے .

    تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا، ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گل پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا ہے

    اسلام آباد پولیس کے مطابق: اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور اسی عندیہ کے تحت ملزم جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس نے مزید کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کیخلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.