Baaghi TV

Tag: جناح ہاؤس حملہ

  • عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

    عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

    لاہو: سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماعمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق گورنر پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیاجائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے،عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

    قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے، پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلا کو ہراساں کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر، پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی جارہی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی جس کے بعد قومی فٹ بالر شمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    قبل ازیں پشاور ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اہم کردار کو گرفتار کیا گیا تھا واقعہ میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث نکلاآصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اس بات کا جیوفنسنگ کے ذریعے پتا چل گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

    شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نےبیان دیا ہےکہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    حافظ نعیم کوووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز نوٹس میں بتاؤں گا،اسد امان

    واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، اور پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک گرفتار کئے گئے 11 سو سے زائد ملزمان میں سے 160 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

    ن لیگی اراکین اسمبلی وزیراعظم کے بیان پر تقسیم