Baaghi TV

Tag: جناح ہاؤس کیس

  • جناح ہاؤس کیس: پی ٹی آئی کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    جناح ہاؤس کیس: پی ٹی آئی کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    لاہور: جناح ہاؤس کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے-

    قبل ازیں لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں اور 268 کارکنوں کو پولیس کی درخواست پر عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا پی ٹی آئی رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی، اعظم خان سواتی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اسد زمان چیمہ،حسان نیازی، امتیاز احمد شیخ، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، غلام عباس، علی حسن، عظمی خان، علیمہ خان، عندلیب عباس، احمد خان نیازی اور کرامت علی کھوکھر جبکہ 268 پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

    نواز شریف نے ہر بار نظام بہتر بنایا،شہباز شریف

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس،چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

  • جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

    جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

    لاہور: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے اسدعمر اور عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے، پولیس کوتفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی، وہ اور عظمیٰ خان کیس میں نامزد نہیں۔

    وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری، 21 افراد ہلاک، 20 سے زائد …

    ملزمان کے وکیل برہان معظم نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ وہ بیان دکھائیں جس پرقصوروار قرار دیا گیا جس پر تفتتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم انہیں 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں جس پر عدالت نے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی بعد ازاں سماعت کے دوبارہ آغاز پرعدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیےطلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں16اکتوبر تک توسیع کردی-

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آکر کہا کہ، ’ہمیں انصاف دیا جائے روزپیشی پرآتےہیں، اگرجیل میں بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں وکیل برہان معظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید گفتگو کرنے سے روکا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔

    فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

    میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی صدر مملکت عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ آئینی کردارنہیں نبھاسکے۔ صدر نے 90 روز میں انتخابات کروانے تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیاراستعمال نہیں کیا چیئر مین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیاہے لیکن جذبے بلند ہیں، اُن کے پاس ورزش اورواک کے لیے جگہ نہیں جس کے لیے درخواست دائر کردی ہےعمران خان کاکہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔