Baaghi TV

Tag: جنرل ساحر شمشاد مرزا

  • جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دورہ ازبکستان پر تاشقند پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات ازبکستان کے صدر شوکت مرزویوف، وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی کونسل سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ابھرتی ہوئی عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاع، سلامتی اور سڑک و ریل رابطہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

  • جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر  شرکت

    جنرل ساحر مرزا کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ پر شرکت

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ اس پُروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد نے چینی عوام، عسکری قیادت اور پی ایل اے کے تمام افسران و جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے چین کی غیر معمولی ترقی اور جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ستون بننے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    جنرل شمشاد مرزا نے پاکستان اور چین کے آہنی، دیرینہ اور آزمودہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور اس رشتے کو ہر سطح پر مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں دوطرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری کے فروغ اور علاقائی ترقی کے مشترکہ مقاصد پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اہم اراکین نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی بھرپور عکاسی ہے۔

    مالی سال 2025: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی

    فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر تاجروں سے مذاکرات، ہڑتال مؤخر

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم

    ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی  انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے-

    خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھار ت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے، اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔

    جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبو ت کے کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس  کی امارات  کےدورہ  کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس کی امارات کےدورہ کے دوران اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران یو اے ای وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابقآئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازون انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ریاض: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عر ب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلا ل بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    باغی ٹی وی:آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    اجلاس میں دونوں اطراف نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا، اجلاس میں فوجی تبادلہ پروگرام، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی، عسکری قیادت کی جانب سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

    اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا، قبل ازیں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

  • جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ولی عہد،کویت کے نائب وزیر اعظم اوروزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ امور سمیت دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زو دیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اکیڈمی میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائیم سیکیورٹی میں تعاون، اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، کویتی اور عراقی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی گئیں۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا کویت اور عراق کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا.

    کرنٹ سے بچے کی موت، والد کا کے الیکٹرک پر 48 لاکھ جرمانہ الخدمت کو دینے کا اعلان

    جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا  کی  آذربائیجان کے صدر  سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشماد مرزا نے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدرالہام علیوف، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا، آذربائیجانی قیادت نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے موجودہ تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

  • نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

    پاک بحریہ کے 119 ویں مڈشپ مین اور 27 ویں شارٹ سروس کمیشن کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب ہوئی،

    کمیشننگ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوٹ ہونے والوں میں سعودی اوربحرینی کیڈٹس بھی شامل تھے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیر اور میڈلز تقسیم کیے گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق مڈشپ مین محمد مصطفی نے اعزازی شمشیر حاصل کی ،قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ بدرعلی اور چیئرمین گولڈ میڈل آفیسر کیڈٹ ثنا اللہ سفیر نے حاصل کیا، سعودی آفیسر کیڈٹ عبدالرحمان کو نیول چیف گولڈ میڈل سے نوازا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پر نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے استقبال کیا

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    Cadets from Kingdom of Saudi Arabia & Bahrain were also among the passed-out cadets.