Baaghi TV

Tag: جنرل عاصم منیر

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع  رپورٹ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کیریئر پر ایک جامع رپورٹ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسر ہیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں کئی اہم اور حساس عہدوں پر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 20 مئی 2025 کو وفاقی کابینہ نے انہیں پاکستان کی عسکری تاریخ کا دوسرا فیلڈ مارشل مقرر کرنے کی منظوری دی، جو کہ اُن کی غیر معمولی عسکری خدمات کا اعتراف ہے۔جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول (OTS) منگلا سے عسکری تربیت مکمل کی، جہاں انہیں شاندار کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    اہم عہدے اور عسکری خدمات
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عسکری کیریئر متعدد اہم اور حساس ذمہ داریوں پر محیط ہے، جن میں شامل ہیں:

    کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (2014)
    ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) (2017)
    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) (اکتوبر 2018)
    کور کمانڈر گوجرانوالہ (جون 2019)
    کوارٹر ماسٹر جنرل، جی ایچ کیو (اکتوبر 2021 تا نومبر 2022)

    آرمی چیف کی تقرری
    29 نومبر 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کیا، جس کی توثیق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت کی۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈ سنبھالی۔

    فیلڈ مارشل کا اعزاز
    20 مئی 2025 کو وفاقی کابینہ نے معرکہ حق "آپریشن بنیان مرصوص” کی اعلیٰ قیادت اور دشمن کو شکست دینے کی حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فائیو اسٹار رینک یعنی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ یہ عہدہ پاک فوج کا سب سے بلند عسکری رینک ہے، جو اس سے قبل صرف ایک بار، ایوب خان کو 1959 میں دیا گیا تھا۔

    دیگر امتیازات
    جنرل عاصم منیر حافظِ قرآن ہیں۔وہ پاک فوج کے چند انٹیلیجنس اور کمانڈ دونوں شعبوں میں متوازن تجربہ رکھنے والے افسران میں شمار ہوتے ہیں۔

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    چین کا امن کی کوششوں کی حمایت ، پاکستان کی خودمختاری میں ساتھ دینے کا اعادہ

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

  • عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی،  مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے پر ملک کی اعلیٰ سیاسی، عسکری و حکومتی قیادت نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت، خدمات اور عسکری حکمت عملی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری
    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی، دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز دراصل مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف
    وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاندار عسکری قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج، ان کے غازیوں، شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور ان کی بطور فیلڈ مارشل ترقی پوری قوم کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ان کے شاہینوں کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد
    آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی غیر معمولی عسکری قیادت اور قومی خدمات کو سراہا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی
    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کو ان کی محنت، استقامت اور قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
    سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے مسلح افواج کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
    یوسف رضا گیلانی نے جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
    ملک احمد خان نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو "تاریخ کا سنہری باب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کو یکجہتی اور وقار کی نئی مثال دی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیلڈ مارشل کی ترقی کو پاک فوج کے مورال میں اضافہ قرار دیا اور آپریشن بنیان مرصوص کو ایک بڑی کامیابی کہا۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مبارکباد

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی نہ صرف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی عسکری خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ فیصلہ عوامی جذبات اور قومی سلامتی کے تقاضوں کا بھی ترجمان ہے۔

    برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

  • بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔

    اپنے ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، افواج پاکستان کے بہادروں نے اپنی قابلیت، جذبے، پیشہ وارانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بھی بالا دستی کا لوہا منوایاالحمدللہ، پاکستان کو فتح ہوئی، یہ اللہ کا کرم، عوام کے اتحاد کی وجہ سے ہوا، یہی ہماری اصل طاقت ہے، بتا دیا ہے کہ امن خواہش ہے کمزوری نہیں۔

  • امریکی اخبارآرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف

    امریکی اخبارآرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد انہوں نے قیادت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور قومی بیانیے کو نئی توانائی بخشی جنرل عاصم منیر نےحالیہ فوجی مشقوں کے دوران ٹینک پر کھڑے ہو کر جو خطاب کیا،وہ ایک واضح اور دلیرانہ پیغام تھا کہ ’بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، فیصلہ کن اور شدت سے بڑھا ہوا جواب دیا جائے گا۔

    امریکی اخبار نے اس بیان کو پاکستان کی عسکری قیادت کے عزمِ صمیم کی علامت قرار دیا، کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت ایسے وقت میں نمایاں ہو کر سامنے آئی ہےجب پاکستان کو داخلی سطح پر سیاسی تناؤ اور معاشی مشکلات کا سامنا ہےایسے وقت میں قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری آرمی چیف نے بخوبی نبھائی ہے۔

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    نیویارک ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کو بھارت کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والا سمجھا جاتا ہے، اور ان کی سوچ کی تشکیل میں ان کا انٹیلی جنس اداروں میں قائدانہ کردار، خاص طور پر آئی ایس آئی کی سربراہی، کلیدی رہا ہے جنرل عاصم منیر کشمیر کو پاکستان کی ”شہ رگ“ قرار دے کر قومی بیانیے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ایک ایسی اصطلاح جو پاکستانی قوم میں گہرے معنوں کی حامل ہے۔

    جنرل عاصم منیر کی تقاریر محض عسکری حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک نظریاتی جہت بھی رکھتی ہیں انہوں نے حالیہ خطاب میں ”دو قومی نظریے“ کو دوبارہ اجاگر کیا، جو پاکستان کے قیام کی بنیاد ہے ان کے بقول، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

    امریکی اخبار نے آرمی کی مذہبی وابستگی اور مضبوط نظریاتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت ایک ایسے عسکری بیانیے کی عکاس ہے جس کی بنیاد جنرل ضیاء الحق کے دور میں رکھی گئی تھی تاہم، جنرل عاصم منیر نے اس بیانیے کو 21ویں صدی کے جغرافیا ئی سیاسی تناظر میں نئے انداز سے پیش کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کی موجودگی پاکستان کی پالیسیوں میں استحکام لانےاور علاقائی خطرات کے مقابل مؤثر دفاعی حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں فوج نہ صرف قومی سلامتی بلکہ بین الاقوامی سفارتکاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں چین اور اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے رابطوں سے واضح ہے۔

    بھارت کی آبی جارحیت،چناب میں پانی کی آمد5300 کیوسک رہ گئی

  • عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کے دورے کے دوران عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

  • امریکی وزیر دفاع کا  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن ہوم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اس ٹیلی فون کال کا اعلان امریکی محکمہ دفاع نے کیا جو پاکستان کی جانب سےغیر قانونی طور پرمقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کیے جانے کے فورا بعد سامنے آیا، گزشتہ روز 3 اکتوبر کو نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت مایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کریں گے، یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا غیرقانونی طور پر مقیم افراد جائیدادیں فوری بیچ دیں، اب پیپر تذکیرہ نہیں چلے گا صرف ای تذکیرہ اور پاسپورٹ پر داخلہ ممکن ہوگا یکم نومبر کے بعد جو بھی آئے وہ ویزہ لے کر پاکستان آئے۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا

    تاہم اب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے منگل کو پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع آسٹن اور جنرل منیر نے باہمی دلچسپی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب اس حوالے سے پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ پاکستان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

    فزکس کا نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

    واضح رہے کہ 10 اکتوبر سے افغان شہریوں کیلئے ڈیجٹائزڈ ای تذکیرہ نافذ کیا جا رہا ہے جو 31 اکتوبر تک نافذ رہے گا اس کے بعد افغان باشندوں کو پاکستان میں داخلے کے لیے باقاعدہ ویزا لینا ہوگا۔

  • آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سے ملاقات

    آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام

    آئی ایس پی آر ک مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانےکی خواہش کا اعادہ کیا گیا، امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز …