Baaghi TV

Tag: جنرل فیض

  • جنرل رقمر جاوید باجوہ، فیض حمید پر مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    جنرل رقمر جاوید باجوہ، فیض حمید پر مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی

    راولپنڈی کے شہری عاطف علی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط اور من گھڑت طریقے سے بیان کرنے کے الزام پر مقدمہ اندراج کی درخواست میں عدالت نے ایف آئی اے ، جنرل ر قمر جاویدباجوہ ، جنرل ر فیض حمید ، صحافی جاوید چوھدری ، شاہد میتلا ، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، شہری درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو مقدمہ درج کی درخواست کے بعد بار بار استدعا کی ، پیمرا کو بھی پابندی کی استدعا کی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا ، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ ، جنرل ر فیض حمید ، صحافی جاوید چوھدری اور شاہد میتلا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرے

    جاوید چوھدری اور شاہد میتلا نے صرف ویورشپ کے لئے دو آرٹیکل لکھے جس کا سوسائٹی پر نیگیٹو اثر ہوا ، جاوید چوھدری اور شاہد میتلا کے آرٹیکلز کو پٹیشن کا حصہ بنایا گیا,درخواست میں کہا گیا کہ جب میں نے آرٹیکلز دیکھے تو حیران رہ گیا کیسے مافیا سوسائٹی کو پرگندا کر رہا ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کرمنل رویہ سامنے آیا اس سے مقدمہ اندراج کی درخواست دی ، کرمنل ایکٹ باجوہ اور فیض حمید کی ملی بھگت سے ہوا ایف آئی اے سخت ایکشن لے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض قانونی رکاوٹ عبور کرکے سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں ، غلط اور من گھڑت طریقہ سے مختلف ایونٹس کو ظاہر کرکے داغدار کیا گیا ،توجہ حاصل کرنے کے لیے صحافت کی آڑ میں آرٹیکلز سے ریاستی ادارے کی نگیٹیو تصویر پیش کی گئی۔ ان واقعات کے تناظر میں جاری مہم عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے ،

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر 

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

  • عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر

    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر

    سپریم کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فوجی عدالتوں سے 29 افراد کو سنائی گئی سزائیں چیلنج کر دی گئیں

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاق ،سابق وزیراعظم ،سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو فریق بنایا گیا ہے۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت چاروں رجسٹرار ہائی کورٹس بھی فریقین میں شامل ہیں،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 29 سویلین کو ملک کے مختلف حصوں سے اٹھا کر فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا گیا ۔29 میں سے صرف پانچ افراد کو وکلا تک رسائی کی اجازت دی گئی، آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی سزاوں کو کالعدم قرار دیا جائے،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ عمران خان، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون شہریوں کو اغوا کیے رکھا ، 29 شہریوں کو دی جانے والی سزاؤں کا ریکارڈ طلب کیا جائے، ایک شہری کو 2020 میں سزائے موت، جبکہ ایک کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی دیگر ملزمان کو فوجی عدالتوں نے پانچ سے دس سال کی سزائیں سنائیں

    واضح رہے کہ سانحہ نو مئی کے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو رہا ہے جس پر تحریک انصاف نے فوجی عدالتوں کے خلاف اب سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،

    سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی،اعتزاز احسن کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلہ پر رپڑ اسٹمپ کا کردار ادا کیا۔سویلین کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 اور 59 آئین سے متصادم ہیں آرمی ایکٹ قانون کے سیکشن 2 اور 59 کو کالعدم قرار دیا جائے آرمی ایکٹ کا سیکشن 94 اور 1970 کے رولز غیر مساوی ہے۔سیکشن 94 اور رولز کا بھی غیرآئینی قرار دیا جائے انسداد دہشت گرد عدالتوں کے ملزمان کو عسکری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عسکری حکام کے حراست میں دئیے سویلین کی رہائی کا حکم دیا جائے ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثناءاللہ، عمران خان، پانچوں آئی جیز، تمام چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    لاہور:پی ڈی ایم کی حکومت کیوں آئی ، عمران خان کی حکومت کیوں ختم ہوئی ، ان سوالات کے جوابات سب کومعلوم ہونے چاہیں، عمران خان نے جب حکومت کی تو اس وقت ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پرلے گیا،عوام الناس تو تنگ تھے ہی ساتھ پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی عمران خان کی پالیسیوں سے نالاں تھے اور وہ ناخوش بھی تھے

    اس حوالےسے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان حکومت کی طرف سے معاشی تباہی میں جنرل ریٹائرڈ کا بھی کردار ہے اس شخص کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ادارے تباہ کردیئے تھے ،اپنے مخالفین کو کھڈے لائن لگانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی اور یہ کہ اس سارے منصوبے کو انجام تک پہنچانے کےلیے جنرل فیض حمید کردار ادا کررہے تھے، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان حالات نے پی ڈی ایم کی شکل میں ایک سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنایا اورپھریہی اتحاد اقتدار میں آگیا ، ان کا کہنا تھاکہ اس ملک کی تباہی میں سب کا برابر کا کردار ہے، اسفند ولی یار سمیت دیگرکئی سیاستدانوں کے اپنے بچے تو یورپ میں ہیں ان کو کیا پرواہ ہے ،ان کے بچے باہر ہیں ، جیسے مونس الٰہی باہر ہے ،

    ان کا کہنا تھاکہ پہلے سائفرکا ڈرامہ چلایا گیا اورپھرخود ہی کہہ دیا کہ امریکی سازش نہیں تھی ،

     

    ان کا کہنا تھاکہ یورپ کی منڈیوں میں ایکسپورٹ میں کمی آگئی ہے جو دوسال پہلے بہت بڑھ گئی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ بنگلا دیش اور بھارت کو آڈڑ بہت کم ملے تو پاکستان کو موقع مل گیا

    ان کا کہنا تھا کہ اب امپورٹڈ حکومت نے وزیروں کی فوج بھرتی کررکھی ہے ، غیرملکی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طالب علم پریشان ہیں، بچوں کی تعلیم متاثرہوتی ہے ،ہمارے مسائل ہمارے بچوں کے گلے پڑ گئے ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں ، اب لوگوں نے ہنڈی اور حوالا کا سہارا لینا شروع کردیئے ہیں ،

    زرمبادلہ ذخائر بہت کم ہیں ، اور جو ہیں اگرسعودی عرب اور عرب امارات نے واپس مانگ لیے توپھرہمارے پاس کیا بچے گا ، اب کہہ رہے ہیں کہ امریکہ میں پی آئی اے کا ہوٹل بیچ کر معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کریں گے ، ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی توجہ ہیلی کاپٹر پر ہے ،عمران خان پنجاب اور کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹراستعمال کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا ہمارے زرمبادلہ کے ذخائرکم ہوگئے ہٰیں ،ان کا کہنا تھا کہ 6 ملین ڈالرز میں امریکہ میں پاکستان کا قیمتی اثاثہ بیچنے کا پروگرام ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ گورنر،وزیراعظم اور دیگر بیوروکریسی بڑے بڑے محلات میں رہتے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف اگر کچھ پیسے دے دیں تو کب تک وہ کام آئے گا، ادویات کےلیے پیسے نہیں مگرہوٹلوں پر کھانا کھانے چاتےہیں تو بڑے بڑے مشروب اور بہترین چیزیں کھاتے ہیں

    ہنڈا جیسی کمپنی پاکستان میں سروسز بند کررہی ہیں ، ان کا کہنا تھا یہ کمپنیاں پاکستان میں مہنگی گاڑیاں بناکرسرمایہ باہر لے گئیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں گاڑیوں پر پابندی لگا دیں کہ جس گاڑی پر دو یا تین سے کم مسافر ہوں تو ان کو بند کردیں ،

    انہوں نے کہاک عارف علوی دانتوں کا کیڑا تو نکال سکتا ہے ،اس پر کروڑوں روپے خرچ ہورہےہیں، زمان پارک کی بات کرتے ہوئے کہٰتےہیں کہ اب وہاں بڑی سیکورٹی لگا دی ہے ، فائراس کو لگا نہٰیں اور جھوٹ بول رہا ہے ، ایسے تو عوام قریب آئے گی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کےلیے سخت فیصلےکرنےہوں گے ، سترکی دہائی میں پاکستان چین کو قرض دیتا تھا اب یہ حال ہیں کہ ہم چین کے سامنے ہاتھ پھیلائے ہیں ، تمام سرکاری افسران کا علاج سرکاری ہسپتال میں ہونا چاہیے ، ان کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھیں گےتو سکول بہتر ہوں‌گے