Baaghi TV

Tag: جنوبی وزیرستان

  • جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

    جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 20 سے زائد زخمی

    خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں دہشتگردی کے 2 الگ واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 4 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں 2 الگ دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے-

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان محمد طاہر شاہ نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں افطاری سے کچھ دیر قبل ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد شہید ہو گئے، جن میں 2 پولیس اہلکار جبکہ ایک شہری شامل ہے,دھماکہ نصب بم کے پھٹنے سے ہوا جو ایک پولیس موبائل وین کے قریب ہوا اور اس کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔

    حالیہ صورتحال نے عالمی معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے،احسن اقبال

    ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے,دھماکے کے وقت لوگ افطاری کے لیے خریداری میں مصروف تھے جبکہ پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی واقعے کےبعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہےجبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    دوسرا واقعہ لکی مروت میں پیش آیا جہاں ایک مقامی امن کمیٹی کے رکن کے بھائی کی دکان میں دھماکہ ہوا, پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے بعد ازاں مجموعی طور پر دونوں واقعات میں شہدا کی تعداد 4 جبکہ زخمیوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی گئی ہے لکی مروت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ نصب بم کے ذریعے کیا گیا یا کواڈ کاپٹر استعمال کیا گیا۔

    پیٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے اہم مشاورت، وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وانا میں آئی ای ڈی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے, سہیل آفریدی نے واقعے میں پولیس اہلکاروں اور شہریو ں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان میں خارجی دہشتگرد حملہ، جے یو آئی کے مولانا حافظ سلطان محمد شہید

    جنوبی وزیرستان کے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے-

    آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے مولانا حافظ سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے،خارجی دہشت گردوں نے مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی بیٹی کو وانا میں نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی صدر مولانا سلطان محمد وزیر کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک دینی مدرسے کے قریب نصب کیا گیا تھا،یں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    جنوبی وزیرستان (لوئر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر شاہ وزیر نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

    ‎کراچی ائیرپورٹ پر جعلی برطانیہ ای ویزا کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں،جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان (لوئر) میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے مخلص اور جری رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

    سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخلص اور جری ساتھی مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے جمعیت علما اسلام اپنی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینا پڑیں،قومی سلامتی کے ادارے فوری طور پر امن قائم کرنے اور علما کرام کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

  • جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو

    جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو

    28 اگست 2025 کو ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے،کرفیو کے دوران تحصیل برمل اور شکئی میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ متاثرہ راستے درج ذیل ہیں، وانا،تیارزہ گیٹ،کرب کوتنائی،عزیز آباد چوک تا درگئی پل، شکئی، انزر چینہ تا وانا شامل ہیں۔

    جنوبی وزیرستان اپرمیں کرفیو کے دوران ضلع کی حدود میں درج ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے منع ہوگا،سپینکئی رغزئی تا نظر خیل، آسمان منزہ- کانیگرم، شیرونگی، سپین جماعت تا توروام، درگئی پل، مدی جان، شین ورسک، مولا خان سرائے تا چگملائی، سرویکئی، مولا خان سرائے تا بروند شامل ہیں۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروا کر سفر کی اجازت ہوگی،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتارنا لازمی ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کا سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اس دوران سفر سے گریز کریں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

    سیلابی صورتحال میں بالی ووڈ سے متاثرہ ہندوستانی فوج کاجعلی فوٹو شوٹ، ویڈیو

  • جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا،واقعے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے،ڈی سی عصمت اللّٰہ وزیر نے تصدیق کی کہ وہ ٹانک سے لدھا آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنے.واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    علاقے میں ایک بار پھر سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    پاک-ترکیہ بحری فورسز کی مشق، سمندر و خشکی میں آپریشنز کا عملی مظاہرہ

    بھارت،سابق بی جے پی ترجمان کی بطور جج تقرری پر ہنگامہ

  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکہ، کم از کم 7 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد زخمی افراد ملبے کے نیچے دب گئےریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید پھنسے افراد کو بروقت بچایا جا سکے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    سندھ طاس معاہدہ مودی کی پکوڑے کی دکان یا چائے کا ٹھیلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

  • جنوبی وزیرستان میں پولیس پر  دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد  ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم دہشت گردوں کا تھانہ اعظم ورسک کے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پر حملہ ناکام،حملہ آور دہشت گرد ہلاک –

    رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او اور پولیس پارٹی پولیو ڈیوٹی پر تھے، پولیس پارٹی اور دہشت گردوں کے درمیان کلوشہ کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے۔

    ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی، راکٹ لانچر جب کہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی، تلاشی میں 2 شناختی کارڈز، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیے گئے برآمد شدہ کارڈز میں سے ایک ہلاک دہشتگرد کا جب کہ باقی شہید کانسٹیبل عمران کے نکلے جو عید سے قبل دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھےشہید کانسٹیبل عمران کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی جنوبی وزیرستان میں درج ہوا تھا۔

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی،10 سے زائد خوارجی دہشتگرد ہلاک

    لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

    گھر کے باہر کھیلنے والی سات سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے برآمد

  • جنوبی وزیرستان:رستم بازار  میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نور نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

  • سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورس نے 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خواج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے خارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔واضح رہے کہ 13 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    بغیر پیشگی اجازت کے کے ایم سی کی سڑکوں کو نہ کاٹا جائے،میئرکراچی

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    ٕٕخیبرپختونخوا میں دو بم دھماکوں کے نےنتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ بنوں میں پولیس موبائل دھماکے کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان میں موٹرسائیکل میں نصب برودی مواد کا دھماکا اعظم ورسک بائی پاس کے قریب ہوا۔لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سورانگی اڈہ کے نزدیک پولیس موبائل گشت کے دوران دھماکے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے

    سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

  • آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف ان کے غیر متزلزل عزم اور ثابت قدمی کو سراہا اور ان کی قربانیوں پر قوم کے فخر کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قوم کی بھرپور حمایت سے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں دیرپا امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مسلح افواج اور ایل ای اے کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا جن کی بہادری اور بے لوث لگن پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج فتنہ الخواج کے خاتمے تک اس کا تعاقب جاری رکھے گی اور سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر کو ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔’

    ذیابیطس اور وزن میں کمی کی ادویات بینائی کا سبب بننے لگیں

    پی ٹی آئی نے دشمن کا خواب پورا کیا،عطا اللہ تارڑ

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک