Baaghi TV

Tag: جنگلاتی آگ

  • شدید گرمی سےیورپ کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    شدید گرمی سےیورپ کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    جنوبی یورپ میں جنگلاتی آگ کی نئی لہر نے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث پرتگال، اسپین، فرانس، یونان اور دیگر ممالک میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    مختلف ممالک میں بھڑکنے والی اس جنگلاتی آگ نے ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کر دیا، جبکہ فرانس میں ایک بڑے شعلے کے خطرے کے پیش نظر پیر کو ہونے والی معروف سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس کے ایک مرحلے کے دوران شائقین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

    پرتگال، اسپین، فرانس، یونان اور دیگر یورپی ممالک میں سینکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اب تک 20 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، جو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے تقریباً 3 گنا رقبے کے برابر بنتا ہے،فرانس کے جنوب مغربی شہر پرپینیان کے قریب پیرینیز کے پہاڑی علاقے میں بھڑکنے والی آگ نے 4 ہزار 600 ہیکٹر سے زائد رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد حکام نے تقریباً 10 ہزار 500 افراد کو اپنے گھروں سے فوری انخلا کی ہدایت جاری کی۔

    متاثرہ علاقے کے ایک رہائشی نے بتایا کہ آگ گھروں سے صرف 300 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی تھی ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ شعلے اتنی تیزی سے پھیل سکتے ہیں صورتحال انتہائی خوفناک تھی اور لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے تھے۔

    ایک بار پھر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور اسپین میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہےماہرین کے مطابق مئی اور جون کی شدید گرمی کی لہروں کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے، جنہیں ہزاروں اموات کا سبب قرار دیا گیا تھا، اور اب انہی موسمی حالات نے جنگلاتی آگ کے خطرات مزید بڑھا دیے ہیں سائنس دانوں کا اتفاق ہے کہ فوسل فیول کے استعمال سے پیدا ہونے والی انسانی سرگر میوں کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی شد ت اختیار کر رہی ہے، جس کے باعث ہیٹ ویوز اور دیگر شدید موسمی مظاہر کے امکانات اور شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ترکیہ:  صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکیہ: صوبہ چناق قلعہ میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی

    ترکی کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ (Canakkale) کے مرکزی علاقے میں پیر کے روز خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔

    مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،صوبائی گورنر عمر تورامان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے تقریباً 700 اہلکار، درجنوں گاڑیاں، فائر ٹرک، طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

    آگ کے خطرے کے پیشِ نظر ایک یونیورسٹی کیمپس، رہائشی علاقے اور فوجی تنصیبات کو خالی کرایا گیا شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں باآسانی آمدورفت کر سکیں،ریسکیو کارروائی کے دوران شہر کا ایئرپورٹ، اہم شاہراہ کا کچھ حصہ اور آبنائے داردانیلز (Dardanelles Strait) کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی، تاہم سورج غروب ہونے کے بعد یہ دوبارہ کھول دی گئیں۔

    ترکی کے محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ ہواؤں کی رفتار 66 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس نے آگ کو مزید پھیلنے میں مدد دی،گورنر کے مطابق تقریباً 50 افراد دھوئیں سے متاثر ہوئے اور قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ترکی میں جولائی کا مہینہ گزشتہ 55 سالوں کا سب سے گرم مہینہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث ملک میں جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔