Baaghi TV

Tag: جنگی طیارہ

  • بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

    بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

    نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا بحریہ کا مگ -29 بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی-

    بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا سرچ آپریشن کے دوران پائلٹ کو فوری طور پر ٹریس کر لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔

    تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکی صدر

    طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

  • یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ

    یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ

    ماسکو: یوکرین میں بمباری کے لئے جانا والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجیجن ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرین میں بمباری کے مشن پرجارہا تھا۔طیارے میں نوافراد سوارتھے۔

    فلوریڈا کے ساحل پر 1930 سے نصب لینڈ مائن‘برآمد

    روسی حکام کے مطابق طیارے میں آگ میں لگنے کے بعد پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ مقامی افراد نے طیارے کے ملبے سے پانچ افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا۔

    قبل ازیں روسی افواج کوسخت صدمہ جب روسی ساختہ میزائل یو ٹرن مارتے ہوئے واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا تھا روسی ائیر ڈیفنس میزائل کے واپس لانچر سے ٹکرانے کا واقع جمعے کے روز یوکرین کے شہر سیویر وڈونتسک(Severodonetsk) سے تقریباً 55 میل جنوب میں الچیوسک کے قریب علاقے میں پیش آیا۔

    روسی ساختہ میزائل کا یو ٹرن،واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا

    میزائل سسٹم ممکنہ طور پر ایک S300 تھا جسے یوکرین کے روسی علیحدگی پسند لوہانسک سے آپریٹ کر رہے تھے۔اس حادثے سے متعلق نقصان کی تفصیلات کا انتظارہےمیزائل میں خرابی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ یوکرین کے ڈرون کی ہیکنگ یا جیمنگ ہو سکتی ہے طیارے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ رہائشی عمارتوں سے دور سے بھڑک اٹھی جبکہ اس حادثے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    امریکا کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو غیر قانونی قرار دے دیا

  • ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ

    ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ

    ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    جنگی طیارہ تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایران میں جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب گرا،طیارہ گرنے سے پائلٹ سمیت تین لوگوں کی جانیں گئی ہیں، طیارہ جہاں‌ گرا وہاں آگ لگ گئی ، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زمین پر چلنے والا شخص طیارہ گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوا، تیسرے شخص کی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی

    خبر رساں ادارے کے مطابق ایف 5 لڑاکا طیارہ سکول اور سپورٹس ہال کے قریب زمین سے ٹکرایا جو اس وقت بند تھا، حادثے کے بعد زوردار دھماکہ سنا گیا جس کے بعد آگ بجھانے والے ادارے کی مدد لینا پڑی،آرمی کے لوکل افسر رضا یوسفی نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ تربیت کے لیے استعمال ہورہا تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرگیا۔ الجریزہ کے مطابق انہوں نے رہائشی علاقے میں طیارے کو گرنےسے بچانے کی کاوشوں کے دوران اپنی زندگیاں قربان کرنیوالے پائلٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ” وہ طیارے سے نکل سکتے تھے لیکن وہ اندر ہی رہے اور غیررہائشی علاقے کی طرف طیارہ لے کر گئے