Baaghi TV

Tag: جنید اکبر

  • عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا،علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا،بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہد ے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    علیمہ خان نے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں، بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا، عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔

    ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اُنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اُٹھانے کو کہاعمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے عمرا ن خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کار کنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

    اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

    معرکہ مرصوص، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر دنیا بھر میں جشن

  • میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے، میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں آئے اپوزیشن رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی ، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، وزیر دفا ع کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیئے، حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیئے۔

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل بانی پی ٹی آئی ہے، ہماری پوری پارٹی نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کی ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیئے۔

    سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا دشمن کے بیانیہ کو کاونٹر کرنا ہے تو عوام کو حقائق بتائیں، پاکستان کے تمام سیاسی لیڈرز جو جیلوں میں ہیں انکو رہا کیا جائے، حکومت کا اعتماد عوام میں ختم ہوچکا ہے، عوام کی امید بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاست دانوں کو الزامات کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    اپوزیشن رہنماؤں نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست میں کہا کہ آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہم دوپہر2 بجے سے گیٹ 5 پر موجود ہیں، درخواست کے متن میں کہا گیا بانی نے متعدد بار ملاقات کا کہا،ایس اوپیز کے مطابق ملاقاتیوں کے نام بھی جیل حکام کو دیئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروا کر ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آپ متعدد بار اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔

    درخواست پر عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا کے دستخط موجود ہیں جبکہ درخواست پر جنید اکبر، علامہ راجا ناصر عباس کے دستخط بھی موجود ہیں، درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے لکھی-

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

  • عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔

    باغی ٹی وی کو موصول میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچائی جائےگی۔جنید اکبر نے کہاکہ جب تک عمران خان کا علی امین گنڈاپور پر اعتماد پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں، جو لوگ آج ہم پر ہنس رہے ہیں کل اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھایا پھر بھی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کیا تھا۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی