Baaghi TV

Tag: جنید خان

  • اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دوں گا،جنید خان

    اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دوں گا،جنید خان

    بالی ووڈ اداکار جنید خان نے اپنی تازہ ترین فلم ’ایک دن‘ کی ناکامی پرکہا کہ اس پروجیکٹ میں انہوں نے ایک غلطی کی۔

    وکی لالوانی کے یوٹیوب چینل پرجنید خان نے فلم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ فلم اچھی رہے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا یہ کبھی کبھار ہوتا ہے،یہ فلم مجھے بہت پسند تھی اور مجھے واقعی اسے کرنے میں لطف آیا، مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو بھی یہ فلم پسند آئی، لیکن شاید زیادہ تر لوگو ں کو یہ متاثر نہیں کرسکی۔

    جب جنید سے پوچھا گیا کہ ان کے والد عامر خان اس ناکامی کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ عامر خان اپنی بنائی ہوئی فلموں سے بہت زیادہ جذبا تی لگاؤ رکھتے ہیں اور انہیں ان کے نتائج قبول کرنے میں وقت لگتا ہے ان کے والد اب بھی پرامید ہیں اور اتنے سال اس صنعت میں گزارنے کے باو جود فلم کی ناکامی انہیں آج بھی پریشان کرتی ہے، لیکن وہ خود کو مصروف کر لیتے ہیں اور دوبارہ نئے عزم کے ساتھ کام شروع کر دیتے ہیں۔

    جنید خان نے کہا کہ وہ اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دیں گے میں نے ’ایک دن‘کے ساتھ یہ غلطی کی دراصل یہ فلم ’مہاراجہ‘ کے ہدایت کار سدھارت پی ملہوترا کے تحت بننے والی تھی، لیکن میں نے والد کی رائے لینے کا فیصلہ کیا، جس سے فلم عامر خان کی پروڈکشن میں چلی گئی، والد نے کہا میں اپنی بیٹے کے لیے فلم بنانا چاہتا ہوں، ہر کوئی اس کے لیے فلم بنا رہا ہے، اب میری باری ہے، یہ ایک جذباتی فیصلہ تھا۔

    جنید نے مزید وضاحت کی کہ عامر خان ایک بہترین پروڈیوسر ہیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک فلم مکمل ہونے میں پانچ سال لگ جائیں گےمیرے والد اپنے کیریئر کے اس مقام پر ہیں جہاں وہ پانچ سال میں ایک فلم کر سکتے ہیں، لیکن میں ابھی کیریئر کی شروعات میں ہوں اور مجھے مسلسل کام کی ضرورت ہے، اس لیے والد کے ساتھ ہر پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتا۔

    واضح رہے کہ جنید خان کا فلمی سفر اب تک کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے، جہاں ان کی ابتدائی فلموں ’مہاراج‘ اور ’لو پاپا‘ کو ملا جلا ردعمل ملا، وہیں ان کی تیسری فلم ’ایک دن‘ بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم کو خود عامر خان نے پروڈیوس کیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہ دکھا سکی،’ایک دن‘ 2016 کے تھائی رومانٹک ڈرامہ ’ون ڈے‘ کی ریمیک ہے اور ایک نوجوان کے اپنے کولیگ کے ساتھ محبت کے جذبات اور ایک دن ساتھ گزارنے کی خواہش پر مبنی ہے، رپورٹس کے مطابق، فلم نے 11 دنوں میں دنیا بھر میں صرف 5.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

  • عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈسُپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کے مطابق جب وہ 6 سال کے تھے انکشاف ہوا تھا کہ ان کو ڈسلیکسیا (Dyslexia) کا مرض ہے۔

    باغی ٹی وی: ایک انٹرویو کے دوران جُنید خان نے بتایا کہ ڈسلیکسیا کا عامر خان اور ان کے خاندان سے بھی تعلق رہا ہے، جب میں 6 سال کا تھا تب انکشاف ہوا کہ مجھے ڈسلیکسیا کا مرض ہے،فلم "تارے زمین پر” اسکرپٹ کی وجہ سے میرے والدین کو میری دماغی کیفیت سمجھنے میں کافی مدد ملی۔

    جنید خان کے مطابق میرے والدین نے جب فلم ’تارے زمین پر‘ کا اسکرپٹ پڑھا تو ان کو یہ اندازہ ہوا کہ میں ایسی ہی کیفیات سے گزر رہا ہوں، جس کے بعد وہ مجھے ایک اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے جہاں یہ انکشاف ہوا کہ مجھے واقع ڈسلیکسیا کا مرض ہے، اس مرض کے انکشاف کے بعد میرے والدین نے تعلیم کے حوالے سے کبھی مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔

    آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

    واضح رہے کہ ڈسلیکسیا ایک عارضہ ہے جس کے حوالے سے آگاہی کی بہت کمی ہے، اس مرض کا شکار بچے کو پڑھنے اور سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ کوئی ذہنی بیماری یا معذوری نہیں ہے بلکہ اس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے اور لکھنے کے عمل میں دشواری محسوس ہوتی ہے، تاہم انہیں کند ذہن یا نکما نہیں کہا جاسکتا ، اِس مرض نے اُس وقت توجہ حاصل کر لی جب 2007ء میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم تارے زمین پر ریلیز ہوئی-

    گورنر خیبرپختونخوا کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    ڈسلیکسیا کی علامات ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں کچھ بچے ہجے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو کچھ لکھنے میں جدوجہد کررہے ہوتے ہیں، کچھ بچے اس کشمکش میں بھی جلدی لکھنا سیکھ نہیں پاتے کہ انھیں دائیں ہاتھ سے لکھنا ہے یا بائیں ہاتھ سے توجہ طلب بات یہ ہے کہ بعض لوگوںسےعمر بھر املا اور گرامر کی غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں۔

    امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ

  • بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    حرا مانی آجکل رہتی ہیں خبروں میں .وہ مانی کی اہلیہ ہیں اور اداکاری شادی کے بعد شروع کی . حرامانی نے میرے پاس تم میں ٹیچر کا کردار ادا کرکے بہت زیادہ داد سمیٹی.حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے یہ نہیں دیکھا کہ میرے کریڈٹ پر کتنے ڈراموں کی تعداد بن رہی ہے بلکہ یہ دیکھتی ہوں کہ جو کام آفر ہو رہا ہے وہ معیاری ہے یا نہیں‌. حرا مانی نے کہا کہ مجھے بھارت سے ایک فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض اعتراضات کی بنیاد پر فلم کی پیشکش ٹھکرا دی . اگر میں چاہتی تو کر

    سکتی تھی لیکن میں نے خود کے لئے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں اس لئے ان حدود سے باہر نکل کر کام نہیں‌ کر سکتی . حرامانی نے یہ بھی کہا کہ ویسے تو میری آن سکرین جوڑی کافی ہیروز کے ساتھ سراہی گئی لیکن جنید خان کے ساتھ میری جوڑی کو بہت پذیرائی ملی ایسی پذیرائی جیسی ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کو ملی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے میں خوش اور مطمن ہوں .میری یہی کوشش ہے کہ ایسا کام کروں ایسے کردار کروں کہ جو لوگوں کو یاد رہ جائیں .

  • جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    اداکارجنید خان ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں جن کو ان کے شوہر بری طرح سے مار پیٹ کرتے ہیں. جیند خان نے فیروز خان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد کہا ہےکہ میں جانتا ہوں کہ ہر سٹوری کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں. لیکن جو کسی تکلیف تشدد کے ثبوب سامنے آجائیں تو اس سے بہت ساری سچائی اور حقیقت بھی سامنے آجاتی ہے.اور جو سچائی ہوتی ہے وہ ہمیشہ ہی تلخ ہوتی ہے. افسوس کے ہماری سوسائٹی میں‌ مردوں کا خواتین پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ غالب ہے. میں ان تمام عورتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو

    گھریلو تشدد کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی ہیں، اور خود کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف بولتی ہیں. ہم سب کو ایسی عورتوں کی آواز بننا چاہیے جن کے ساتھ مار پیٹ ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی جاتی ہے. جنید خان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور جنید خان کی لکھی ایک ایک بات سے اتفاق کیا. یاد رہے کہ اداکار جنید خان کبھی بھی کنٹرووشل معلات میں نہیں‌ پڑتے لیکن فیروز خان اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ایسا ہے جنید جیسے خاموش طبع انسان بھی بول پڑے ہیں.

  • عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟

    بالی وڈ کے اداکار عامر خان کو پچھتاوا ہے لیکن کس بات کا؟.عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جب کیرئیر کے عروج پر تھے تو انہوں نے بہت سارا وقت اپنے کام کو دیا اور کام کو بہتر کرنے کی دھن میں لگے رہے اس دوران ان کے بچوں‌کو جو ان کاوقت چاہیے تھا وہ نہیں‌ دے پائے اور وہ اس چیز کا احساس بھی نہیں‌ کر پائے کہ بچوں کو ان کا وقت چاہیے یا بچوں‌کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے لیکن عامر خان کو وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ احساس ہونے لگا کہ شاید ان سے غلطی

    ہوئی، عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بالکل پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے بچوں جنید اور ارا کو وقت نہیں دے سکے. عامر خان کہتے ہیں کہ اب میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں اب اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتا ہوں، کرن رائو اور رینا دتہ کے والدین سے بھی رابطہ رکھتا ہوں. میری کوشش ہوتی ہے کہ اب میرے بچے میرے کام کی وجہ سے مزید نظر انداز نہ ہوں.میں اپنے بہن بھائیوں سے بھی خود رابطے میں رہتا ہوں. اداکار نے یہ بھی کہا کہ بے ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن اب بھی میں رینا اور کرن رائو ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیشہ ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے. ہم ایک دوسرے سے ملتے ملاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھا وقت گزرے.

  • لال سنگھ چڈھا کےلئے عامر خان کے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ کس نے کیا رد

    لال سنگھ چڈھا کےلئے عامر خان کے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ کس نے کیا رد

    بالی کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والی عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کے لئے ان کے بیٹے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ ہوا تھا اور سکرین ٹیسٹ کو انہوں‌نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شئیر کیا سب نے اسے بے حد پسند کیا. عام خان نے کہا کہ جب میں نے اپنے بیٹے کا سکرین ٹیسٹ دیکھا تو میں‌ نے کہا کہ” میرا تو چانس گیا”. یعنی جنید نے اتنا بہترین سکرین ٹیسٹ دیا تھا. عامر خان کہتے ہیں‌ کہ اتل کلکرنی جو کہ لال سنگھ چڈھا

    کے پرڈیوسر ہیں انہوں نے کہ جو کہانی کی ڈیمانڈ ہے اس کے مطابق آپ کو ہی یہ کردار کرنا چاہیے لہذا انہوں‌نے جنید خان کا سکرین ٹیسٹ رد کر دیا. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی 1994 کی فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ری میک ہے، عامر خان کی اس فلم میں بھارتی تاریخ کے چند مناظر بھی عکس بند کیے گئے ہیں۔اس فلم کی ریلیز پر بھارتی لوگوں کو کچھ تحفظات ہیں اور اسی وجہ سے اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کی وجہ سے عامر خان کافی افسردہ بھی ہیں. انہوں‌نے اپیل کی ہے کہ بائیکاٹ کرنے کی بجائے فلم کو دیکھا جائے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ اس فلم کا بائیکاٹ کرنا بنتا ہے؟

  • جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سیریل ‘عدن’میں نظر آئینگے

    جنید خان اور منشا پاشا ڈرامہ سریل ”عدن” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اظفر رحمان بھی اہم کردار نبھائیں گے. ڈائریکشن عظیم سجاد اور سکرپٹ عتیق عنایت نے لکھا ہے. ڈرامہ ستمبر سے آن ائیر جا ئیگا. جنید خان ڈرامے کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں اپنے اس پروجیکٹ کے بار ے میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں نے جب اسکرپٹ پڑھا تومجھے محسوس ہوا کہ یہ واقعی عام ڈراموں سے بہت مختلف ہے اور جب کوئی ایسی مختلف چیز میرے پاس آئے تو میں اس کے لئے انکار نہیں کرتا اگر مصروفیت بھی ہو تو بھی کچھ اس طرح سے مینج کرتا ہوں کہ پروجیکٹ ہاتھ سے نہیں‌جانے

    دیتا.جنید نے مزید کہا کہ میری اور منشا پاشا کی جوڑی کو یقینا ایک بار پھر سراہا جائیگا.منشا پاشا کہتی ہی کہ مجھے یہ اس ڈرامے میں اپنا کردار روٹین سے ہٹ کر لگا اس لئے میں نے ہاں کردی اور جنید خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے.
    یا رہے کہ کہ جنید خان اور منشا پاشا دونوں پہلی بار ایک ساتھ نہیں آرہے بلکہ اس سے پہلے یہ دونوں فلم ”کہے دل جدھر” میں بھی شائقین کو ایکساتھ نظر آچکے ہیں. جنید خان ورسٹائل پرفارمنس اور مختلف کردار کرنے کے حوالے سے جانتے ہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ جنید گلوکاری بھی کرتے ہیں انہوں نے گانے بجانے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیاجبکہ منشا پاشا کم مگر معیاری کام کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں.

  • گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    گلوکار جنید خا ن اور حرامانی کا ایک ساتھ فلمایا گاناریلیز

    اداکار و گلوکار جنید خان نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے گانے کے بول ہیں یاداں ۔اس گانے کی وڈیو میں جنید خان کے ساتھ اداکارہ حرامانی دکھائی دے رہی ہیں ، وڈیو کے ڈائریکٹر صادق عظیم ہیں اور کمپوزر مدلوک گیلانی ہیں۔اس گانے کی شوٹنگ کراچی اور اورماڑہ میں کی گئی ہے اور اس ویڈیو میں پانی اور زمین کوخوبصورت توازن کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس سے قدرتی دلکش مناظر تخلیق ہوئے ہیں۔نغمے کے بولوں سے لے کر ویڈیو تک یاداں محبت، دھوکہ دہی اور معاف کرنے کی کہانی ہے۔جذبات سے بھرپور اس کہانی کو میوزک ویڈیو کی شکل میں نہایت عمدگی سے پیش کیا گیا ہے۔جنید خان کا کہنا ہے کہ یہ گانا میرے دل کی آواز ہے اور ایسے جذبات کا اظہار ہے جو ہر دل محسوس کرسکتا ہے۔

    میں نے پوری ٹیم کے ساتھ اس پر سخت محنت کی ہے۔جیم فلمز میں ہم ایک فیملی کی طرح کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ پورے کام کو خاص بنادیتے ہیں اور یہی جذبہ ہے جو میں اپنے پروڈکشن ہاﺅس میں چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ حرامانی اس سے قبل بھی ٹی وی ڈراموں میں ایک ساتھ دکھائی دے چکے ہیں ان کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں ۔یاداں گانا کافی مقبول ہو رہا ہے اور خاص کر اسکی وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حرامانی اورجنید خان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا ہے ،دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین پر دکھائی دیتے ہیں تو شائقین خوش ہوتے ہیں۔

  • اداکار جنید خان نے بنالیا اپنا پروڈکشن ہائوس

    اداکار جنید خان نے بنالیا اپنا پروڈکشن ہائوس

    ملٹی ٹیلینٹڈ فنکار جنید خان نے ”جیم” کے نام سے اپنا پروڈکشن ہائوس بنا لیا ہے جنید خان نے اپنے پرستاروں سے یہ خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کے زریعے شئیر کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیم صرف ان کے نام کا پہلا حرف نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ لفظ خود سے ہی بہت گہرے معنی رکھتا ہے ۔جنید خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں پروڈکشن ہائوس کی بنیاد رکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں اس سفر کا آغاز میں‌ نے آج سے بیس برس قبل کیا تھا.
    جیم کے بینر تلے اب تک ہم دو گانے ریلیز کر چکے ہیں.جنید نے مزید کہا کہ جیم ایک ایسی کمیونٹی ہے جو فن اور تخلیق ،اظہار اور اصلاح کے فروغ کے لئے ہے.

    یاد رہے کہ جیند خان نے بطور گلوکار اپنا کیرئیر شروع کیا لیکن پھر انہیں اداکاری کی آفرز بھی آئیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کی اور اب تک ان کے جتنے بھی ڈرامے آچکے ہیں شائقین نے ان کو بہت زیادہ پسند کیا ہے ان کی آن سکرین جوڑی حرا مانی کے ساتھ بہت زیاد سراہی جاتی ہے.جنید خاموش طبع ہیں اور صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں‌جیند نے سجنیدہ کردار زیادہ کئے ہیں کامیڈی کردار میں ان کو اب تک نہ ہونے کے برابر ہی دیکھا گیا ہے .جنید خان پشاور زلمی کے لئے بھی اینتھم گا چکے ہیں ان کا یہ انتھم خاصا مقبول ہوا تھا. جنید نے بڑی سکرین پر بھی قسمت آزمائی تھی ”کہے دل جدھر” فلم میں منشا پاشا کے ساتھ کام کیا .

  • جنید خان کے نئے میوزک وڈیو  میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان کے نئے میوزک وڈیو میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان اور حرا مانی کی چھوٹی سکرین پر جوڑی بہت زیادہ مقبول ہے ان کے پرستار ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ان دونوں کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ دونوں‌ایکبار پھ ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس بار یہ ہوں‌ گے ایک میوزک وڈیو میں اور میوزک وڈیو ہو گا جنید خان کا.جنید خان نے ہم سے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کے بول ہیں‌”یاداں” اورسارا وڈیو کراچی میں‌ ہی شوٹ ہوا ہے، گانے کے جو بول ہیں اس حساب سے وڈیو کی کہانی محبت ،جدائی اور جنون ہر مبنی ہے،وڈیو صادق عظیم نے ڈائریکٹ کی ہے .جنید کا کہنا ہےکہ میں‌ بہت پر امید ہوں‌ کہ میرا نیا گانا بھی لوگوں کو پسند آئیگا.

    انہوں‌ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اور اداکاری میری محبت دونوں کو ہی نہیں‌ چھوڑ سکتا دونوں ہی بہت محبت پیار اور توجہ سے کرتا ہوں. حرا کے ساتھ چونکہ بہت اچھی دوستی بھی ہے لہذا ان کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے .حرا مانی آن سکرین بے شک روتی دھوتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ویسے وہ بہت ہی ہنسی مذاق کرنے والی زندہ دل لڑکی ہیں اورمیں اپنے بارے میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں‌ میں سکرین پر سنجیدہ نظرآتا ہوں کردار ہی ایسے ملتے ہیں لیکن میں بھی اصل زندگی میں‌ہنسنے کھیلنے اور مذاق کرنے والا انسان ہوں.
    واضح رہے کہ جنید خان اور حرامانی ڈراموں میں‌ ایک کام کر چکے ہیں ان دونوں‌کا ڈرامہ کشف اور چاہتیں محبتیں کو بہت پسند کیا گیا تھا.