Baaghi TV

Tag: جنیوا کانفرنس

  • پاکستان کو 40 سال کیلئے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا

    پاکستان کو 40 سال کیلئے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا

    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 40 سال کے لیے ایک فیصد شرح سود پر قرض ملا ہے۔

    باغی ٹی وی : جنیوا کانفرنس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، آئندہ ماہ سے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک سے بھی فنڈ آنا شروع ہوجائیں گے۔

    امارات کا پاکستان کا دو بلین ڈالر قرض رول اوور کرنے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر دینے کا…

    سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ان بینکوں نےقرض 40 سال کے لیے دیا ہے، قرض سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے ہے اور ایک فیصد شرح سود کے حساب سے دیا گیا ہے۔

    کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان پر 3 سال کے دوران 8 ارب ڈالر خرچ کرےگی، سیلاب زدگان کی مددکے لیے حکومت اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران گرتی شرح نموکنٹرول کرنےکی کوشش کرےگی۔

    غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    دوسری جانب غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، 6 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 18کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 4 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر رہے کمرشل بینکوں کے پاس 6 جنوری تک 5 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔

    وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

  • عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی،وزیراعظم

    عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی،وزیراعظم

    عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے ،جینوا میں اسلامی ڈیولپمینٹ بینک نے بڑی امداد کا اعلان کیا،عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی،

    وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جینوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 9.7 ارب ڈالرامداد کا اعلان کیا گیا ،اسلامی ڈیولپمینٹ بینک کی جانب سے امداد پرحیرانی اور خوشی ہوئی،ورلڈ بینک نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا،اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، قطر، فرانس امداد دینے والے ممالک میں شامل ہیں، سعودی عرب، سویڈن، برطانیہ، امریکابھی امداد دینے والے ممالک میں شامل ہیں، مخالفین نے ہمارے خلاف پراپیگنڈ ہ کیا،رقوم کا اعلان قوم کی عزت، توقیر اور اعتماد کا اظہار ہے جو پاکستان پر کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کاوشوں پر داد کے مستحق ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا مشکورہوں.

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پراپیگنڈے پر کان دھرے جاتے تو امداد کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا، امداد کے حوالے سے ہمیں طے کرناہوگا کہ کیسے ایک ایک پائی استعمال کرنی ہے،میں نے جینوا میں کہا تھا کہ امدادی رقم کی ایک ایک پائی عوام کی خوشحالی اور ترقی پرنچھاور کی جائے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بہترین مسودہ تیار کیا گیا ،جنیوا میں دنیا کو وفاق نہیں تمام صوبوں کی یگانگت کا پیغام دیا گیا ، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت پر ہماری عوام اور دنیا نے اعتماد کیا،اب ہم نے اپنی کاوشیں اور توانائی بروئے کارلا کر کام کرنا ہے ،ہمیں شفافیت کے ساتھ امداد کو استعمال کرنا ہو گا ،ہماری ٹیم میں تجربہ کار ، با ہمت اور نوجوان لوگ موجود ہیں، سب سے بڑا ڈونرسعودی عرب ہے سعودیعرب نے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا،امریکا نے 100ملین ڈا لر کا حصہ ڈالا جس پر ان کے مشکور ہیں،قطر نے 25ملین ڈالر کا اعلان کیا فرانس نے 340 ملین یوروکا اعلان کیا، مل کر کام کریں گے، کوئی شک نہیں، عوام کی ضرورت پوری ہوگی،بدقسمتی سے ملک میں تقسیم درتقسیم پیدا کردی گئی ،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے؟ طاہر اشرفی کا سوال

    کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے؟ طاہر اشرفی کا سوال

    پاکستان عماء کونسل کے چیئرمین ،نمائنده خصوصى وزير اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہارہے عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے انکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،اس سوچ سے باہر نکل کر ملک وقوم کا سوچنا ہو گا،عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے عمران کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک وقوم کا سوچنا چاہیے حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، پاکستان میں میثاق پاکستان ہونا چاہئے، پیغام پاکستان کی طرح میثاق پاکستان پر ایک ہونا چاہئے،

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    علامہ طاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر جس طرح اجتماعی کوششیں کیں یہ اس کے ثمرات ہیں اور اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، عرب اسلامی ممالک اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا یہ ان کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ تھا پاکستان میں جو بھی سپہ سالار آتا ہے یا وزیر اعظم آتا ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے ارض حرمین شریفین جائے اور وہاں سے وہ اپنے بیرونی دوروں کا آغاز کرے موجودہ سپہ سالار نے بھی یہی کام کیا۔ سعودی عرب کی قیادت نے عوام نے عسکری و سیاسی قائدین نے جس طرح ان کا استقبال کیا وہ قابل فخر ہے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں ہمارے ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیںآرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع امیر خالد بن سلمان اور سعودی عسکری قیادت نے ملاقات کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہو سکے،فیصل کریم کنڈی

    پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہو سکے،فیصل کریم کنڈی

    وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں وزیراعظم سمیت تمام وزراء کو کامیابی حاصل ہوئی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا خواب دیکھ رہے تھے،وہ کامیاب نہیں ہو سکے،بلاول بھٹو نے دوسرے ممالک کا دورہ کیا، بلاول بھٹو نے پاکستان کا کیس ہر عالمی فورم پر لڑا,جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے بھی کافی حد تک تباہ کن ہیں،جتنا بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ کریں کم ہیں،جنیوا کانفرنس میں 9.4 ارب ڈالر، 26 بلین پائونڈز ہمیں ملیں ہیں،تقریباً 9.7 ارب ڈالر عالمی دنیا نے پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے،بلاول بھٹو پر بے بنیاد پیسے کھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں،جب کہ بلاول بھٹو اپنے سفر کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کر رہے ہیں، تحریک انصاف بار بار پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا دعویٰ کر رہی تھی،ہمارے دوست ممالک نے ہمیں دل کھول کر سپورٹ کیا،ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی اور پاکستان کے لوگوں کو بھی موسمیاتی تبدیلی پر کام کروانا ہو گا

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی مد میں 55 ارب روپے ریلیز ہو چکے ہیں،ہمارے تمام رجسٹرڈ بینیفشریز تمام قریبی سرکاری بینکوں سے لے سکتے ہیں،13 ارب روپے بینیفشریز کے بچوں کے وظائف بھی جاری ہو چکے ہیں،تمام بینیفشریز کو مطلع کرتے ہیں ان پیسوں میں ایک روپے کی بھی کٹوتی نہیں ہے، کسی غریب خاتون کا کوئی حق نہیں مار سکتا،تحریک انصاف کی حکومت نے ظالمانہ اقدام کے تحت 8 لاکھ کارڈ بلاک کر دیئے تھے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    وزیر اعظم کےمعاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل سامنے آیا ہے

  • امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    امریکا نےپاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امدادکااعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے پاکستان کیلئے دس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ ڈالر دیں گے-

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے حفاظت، وبا کی روک تھام اور فوڈ سیکورٹی کیلئے استعمال ہو گی ۔ فنڈنگ سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور تعیر نو میں مدد ملے گی۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ امداد پاک امریکا گرین الائنس کے تحت آئے گی ۔گزشتہ برس کے سیلاب کے بعد سے پاک امریکا قریبی تعاون چلا آ رہا ہے۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    دوسری جانب ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے،منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کسی بھی پاکستانی سے بڑھ کر پاکستان کا مقدمہ پیش کیا، توقعات سے بڑھ کرامداد ملی۔

    وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر اپنی جانب مبذول کرالی۔

    آسٹریلوی حکومت کا میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

  • جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس جاری ہے۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک نے بھی متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے امداد کا اعلان کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے، فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہےگا۔

    ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے عوام نے بہادری سے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا۔

    یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا میں نے خود پاکستان جا کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب کے باعث بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا حال دیکھ کر دل ٹوٹ گیا لیکن مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پرامید ہوں کہ کانفرنس کےانعقاد سےپاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہے اور پاکستان کو فوری طور پر تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس ستمبر میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، عالمی برادری کے بھی تعاون پر مشکور ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان نہیں بھولے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے غذائی قلت نے جنم لیا، تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ برس تباہ کن سیلاب آیا، پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثرہ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں، سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لچکدار انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اگلے کئی سالوں تک ہمیں اپنے شراکت داروں سے خاطر خواہ مدد کی ضرورت ہو گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنما بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں 9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاو سے متعلق کانفرنس ،وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو کانفرنس کا آغاز کریں گے ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ، آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے ، جنیوا کی کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا وزیراعظم نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے ،کانفرنس کیلیے تیار کیے گئے فریم ورک میں رقم کے شفاف استعمال کا طریقہ کار موجود ہے، رقم کے شفاف استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے ،اس کانفرنس میں سرکاری وفد کے سائز کو محدود رکھا گیا ہے ،امداد کا تخمینہ 16.3 ارب ڈالر ایک سال کا نہیں ہے فرانسیسی صدر اس کانفرنس میں شریک ہونگے ،کانفرنس کی پاکستان اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں ، سیلاب کے فوری بعد کی گئی 8 سو ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر دو اڑھائی ملین ڈالرز ملے تھے ، کانفرنس میں چاروں صوبوں سے نمائندگی ہوگی ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ڈونرز کانفرس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے، جہاں ہم حالیہ سیلاب سے آئی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عرب امارات کے صدر سے رابطہ کیا تھا اور دو طرفہ تعلقات سمیت جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بارے بات چیت کی گئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان بھی ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنیوا میں پیر کو ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا