Baaghi TV

Tag: جوا

  • جوئے کی تشہیر کا معاملہ،  بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری

    جوئے کی تشہیر کا معاملہ، بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری

    آن لائن بیٹنگ (جوئے) کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھارت کے معروف سابق کرکٹرز اور اداکار کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق کرکٹرز رابن اُتھپا اور یووراج سنگھ جبکہ معروف اداکار سونو سود کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے، رابن اُتھپا کو 22 ستمبر، یووراج سنگھ کو 23 ستمبر جبکہ سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہےیہ کیس مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔

    اس سے قبل ایجنسی سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون سے بھی تفتیش کر چکی ہے پیر کو سابق ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ میمی چکرورتی کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو بنگالی اداکار انکُش ہزرا بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے، اداکارہ اور 1xBet کی انڈیا برانڈ ایمبیسڈر اروشی روٹیلا کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تاحال پیش نہیں ہوئیں۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ غیر قانونی جوئے کی ایپس سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں کمپنی کے مطابق 1xBet عالمی شہرت یافتہ جوئے کی ایپ ہے جو گزشتہ 18 برسوں سے جوئے کی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے اور اس کی ویب سائٹ و ایپ 70 زبانوں میں دستیاب ہے۔

  • پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس لاہور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے

    انچارج انویسٹی گیشن پولیس سول لائن عمران افتخار کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی، الحمراء ھال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے لاک توڑ کر لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم جاوید گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم جاوید سےلاکھوں روپے مالیت کے 2عدد لیپ ٹاپ، 2عددکیمرہ،اور دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، چوری ہونے والا تمام قیمتی سامان مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا گیا ہے، انچارج انویسٹی گیشن عمران افتخار کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،چوری شدہ قیمتی سامان واپس ملنے پر مدعی مقدمہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

    اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا
    ڈی آئی جی عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں آرگنائزڈکرائم یونٹ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم عمل ہے،اغواء برائے تاوان سیل لاہورنےسال 2024 کے چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اغواء برائے تاوان سیل نے گزشتہ 4ماہ کےمختصر عرصہ میں26 بچوں کو بازیاب کروایا، گزشتہ چار ماہ میں اغواء برائے تاوان، اندھے قتل، ڈکیتی و رابری جیسے سنگین جرائم کے94 مقدمات چالان کیے،سال2024کے 04 ماہ میں151 خطرناک ملزمان گرفتارکرمغویوں کو بحفاظت بازیاب کروایاگیا،اغواء برائےتاوان سیل نے سال 2024کےچار ماہ میں 02کروڑ 91لاکھ 94ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی،28 اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 58 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیےگئے،04 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں متعدد پسٹل،درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں،

    لاہور میں پولیس نےبڑا جوا پکڑ لیا،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بدنام زمانہ ملزم کے اڈے پر چھاپہ مارا، پولیس نے دودرجن سے زائد جواریوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے جواریوں کے قبضہ سے 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ،ملزمان لڈو دانہ اور کمسئی پر جوا کھیل رہے تھے ۔بدنام زمانہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تلاش جاری ہے ۔ دوسری جانب ساندہ پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،تاش پر سٹے بازی کرنے والے 8 قمار باز گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جواء کھیلتے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں وحید، مظہر، شاہد، عدیل، صفدر، شاہد یونس، فیصل اور عمران شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

  • آن لائن جوا، لاہور پولیس متحرک، کاروائی کا حکم

    آن لائن جوا، لاہور پولیس متحرک، کاروائی کا حکم

    آن لائن جوا، لاہور پولیس متحرک ہو گئی، کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے سی سی پی او لاہور نے احکامات دیئے ہیں، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے،آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    سی سی پی او کے مطابق رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے، رواں سال 1863 ملزمان گرفتار، 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے

    دوسری جانب قلعہ گجر سنگھ کی پولیس نے کارروائی کی اور آن لائن جوا کروانے والے 7 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان میں رضوان احمد ، زوہیب علی ، محسن علی ، خرم ، عدیل ، مختار احمد اور رحمت اللہ شامل ہیں،ملزمان آن لائن جوا کرواتے تھے اور پہلے بھی متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ، ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگائی گئی 1 لاکھ سے زائد نقدی ، 2 لیپ ٹاپ ، 9 موبائل فون ، 2 پسٹل 30 بور ، 1 پسٹل 9mm اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیںَ

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • آن لائن ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کا جواء کھیلنے والے گرفتار

    آن لائن ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کا جواء کھیلنے والے گرفتار

    غیر ملکی کرکٹ لیگ پر آن لائن ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کا جواء کھیلنے والے گرفتار کر لئے گئے

    ساندہ پولیس نے کارروائی کی، ایس ایچ او عامر شہزاد و پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کی، جدید دور میں ٹیکنالوجی کا منفی استعمال آن لائن جواء بے نقاب علی حیدر اینڈ کمپنی گرفتار کر لی گئی،ملزمان علی حیدر۔عثمان ۔نعمان۔عرفان گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں،ڈیجیٹل سوشل میڈیا ایپ bet pro exchange پر غیر ملکی کرکٹ لیگ کے میچ پر جواء کھیل رہے تھے ،ملزمان کی ڈیجیٹل ایپ کے اکاؤنٹ میں جواء رقم کی تفصیل موجود ہے

    ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا تھا اکاؤنٹ کے مطابق 23 ملزمان جواء کھیل رہے تھے۔ ایپ رکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 03 کروڑ روپے سے زائد کا جواء کھیلا گیا۔04 مرکزی ملزمان کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی۔04 موبائل فونز برآمد۔ایپ رکارڈ قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

  • کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار

    کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار

    ایشیاء کپ پاکستان’ سری لنکا کے کرکٹ میچ پر آن لائن جواء کروانے والا بُکیا گرفتار کر لیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر کامیاب کارروائی کی گئی، ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی و پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا ملزم عثمان آن لائن لیپ ٹاپ پر کرکٹ میچ پر جواء بک کرتا تھا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم عثمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ۔37 ہزار 550 روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر لیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کاروائی کی اور تین ڈکیت و نقب زن گینگز کے سات ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ عرف پیٹھا، ساجد، سلیمان، عبد الرحمان، عاصم،اکرام اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے 6لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کئے گئے ہیں، پیشہ ور ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت نقب زنی کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

     دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

    بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

  • برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج پلئیر جہانگیر نے باغی ٹی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پینتیس برس سے برج گیم کھیل رہا ہوں ، فی الحال جو ٹورنا منٹ ہو رہا ہے اچھا جا رہا ہے یہ تو فائنل رائونڈ ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی ٹیم کہاں سٹینڈ کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملتان سے دو ٹیمیں آئی ہیں دو اسلام آباد سے آئی ہیں اور ایک ٹیم کراچی سے آئی ہے۔ ابھی جو زرلٹ آرہے ہیں وہ فائنل نتائج سے کافی مختلف ہوں گے۔ دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم کس سے ہارتی ہے۔

     

    غیاث ملک نے کہا کہ یہ ایک مائنڈ گیم ہے دنیا بھر میں بہت پالولر ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ لٹریچر بھی اسی گیم پر لکھا گیا ہے۔ ہمارے ہاں یہ گیم لاہور کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلی جاتی ہے۔اس گیم کو آپ کی ذہانت کی آزمائش کہا جا سکتا ہے۔اس گیم میں اس لئے بھی نوجوان نسل کی دلچپسی نہیں کیونکہ اب ہر کوئی نیٹ پر بیٹھا رہتا ہے فزیکلی لوگ کہیں کم ہی آتے جاتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ یہ تاش جوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اس گیم میں نہ جوا لگتا ہے نہ ہی پیسے لگتے ہیں یہاں تک کہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگتی۔سعیداختر (صدر راولپنڈی اسلام آباد ایسوسی ایشن )نے کہا کہ یہ گیم مینٹل ایکسرسائز ہے مینٹلی الرٹ رہنے کے لیے اس گیم کو ضرور کھیلا جانا چاہیے۔

  • جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار

    جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار

    قصور
    پتوکی تھانہ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ قمار باز گرفتار پولیس نے جواریوں سے پر لعنت بے شمار کے نعرے لگوائے

    تفصیلات کے مطابق  پتوکی تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جواء کھیلتے ہوئے قمار باز گرفتارکر لئے اور نقدی ،موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیا
    کاروائی ڈی ایس پی سرکل آصف حنیف جوئیہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود بھٹی نہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جس میں پتوکی ایلیٹ فورس کے جوانوں اور محمودالحسن جٹ اے ایس آئی،ڈی ایس پی سرکل آفیسر ریاض،آصف کانسٹیبل،آصف گجر ،زاہد نے بھرپور شرکت کی۔ کاروائی پتوکی ریڈ زون ایریا میں کی گئی پتوکی پولیس کے جوانوں نےجواریوں سے جوئے پر لعنت بے شمار کے نعرے بھی لگوائے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
    ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن کے دروازے عوام الناس کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں اپنے علاقے میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا مزید انہوں نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں منشیات فروشوں قمار بازو قبہ خانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں میں ان کا گھرآؤ تنگ کر دوں گا یہ علاقہ چھوڑ دیں عوام کو چاہیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں میں پتوکی تھانہ سٹی کی حدود کو کلین کر دوں گا
    دوسری طرف پتوکی شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا

  • شہر جواریوں کے رحم کرم پر

    قصور
    پتوکی میں۔تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا عروج پر انتظامیہ بلکل خاموش کئی بار ہائی لائٹ کرنے کے باوجود سٹی پولیس نے چپ سادھ لی کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کو جواریوں کے سپرد چھوڑ دیا
    تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف اہم خفیہ مقامات پر تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا کے محفوظ ٹھکانے قائم ہو گئے جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے
    تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جوا سے سینکڑوں شہری امیر ہونے کے لالچ میں جمع پونجی بھی گنوا بیٹھے۔ بعض ادھار اور سود پر رقم لینے پر مجبور ہیں
    یہ جوا کرانے والے معمولی بکیئے راتوں رات کروڑ پتی اور محلات و کوٹھیوں کے مالک بن گئے ہیں۔
    کرکٹ میچ جوا کرانے والے بکیوں نے غیر قانونی دھندہ کے لئے اپنی منی ٹیلی فون ایکسچینج قائم کر لی۔ ہے
    ۔ضلع اوکاڑہ.مانگا منڈی پھولنگر چونیاں ۔کوٹرادھاکشن کے جواریوں نے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے پتوکی کا رخ کر لیا۔
    پتوکی کے مختلف مقامات لاہور والا اڈا ۔کریم پارک ۔قصور والا اڈا۔پرانی منڈی مین بازار محلہ شریف پورہ ۔کاشف چوک ۔مدینہ کالونی ۔چوک جھلار ۔ملک پورہ ۔احمد نگر ملاں والا بائے پاس ۔میگھا روڈ ۔ادھن روڈ اور زاہد ہاوسنگ سکیم سمیت دیگر علاقوں میں تاش۔ پرچی ۔سنوکر اور کرکٹ میچ جواکے محفوظ ٹھکانے قائم
    کرکٹ میچ اور جوا کرانے والے بکی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے انکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔
    عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار آر پی او شیخوپورہ ۔ ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔