Baaghi TV

Tag: جوائے لینڈ‘

  • جوائے لینڈ کی ریلیز کی حمایت میں بولنے پر سوشل میڈیا صارف نے نادیہ جمیل کو مرنے کی بددعا دیدی

    جوائے لینڈ کی ریلیز کی حمایت میں بولنے پر سوشل میڈیا صارف نے نادیہ جمیل کو مرنے کی بددعا دیدی

    جوائے لینڈ فلم کی ریلیز پر کبھی پابندی لگ رہی ہے تو کبھی پابندی ہٹ رہی ہے. فلم کو کلئیرنس سرٹیفیکیٹ دینے کے بعد اس پر پابندی عائد کر دی گئی اس کے بعد پھر اسے سندھ میں دکھایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. شوبز حلقوں میں اس حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے. سرمد کھوسٹ اور صائم صادق کی اس فلم نے کانز فلمی میلے میں‌ایوارڈ‌جیتا اور دنیا بھر میں اسے پذیرائی دی گئی. تاہم آج کے دن فلم صوبہ سندھ میں ریلیز کر گی گئی ہے جبکہ پنجاب کے سینما گھر جوائے لینڈ کی ریلیز سے محروم ہیں . جبکہ اس فلم کو دیکھنے کےلئے

    شائقین پاکستان بھر میں پائے جاتے ہیں . فلم پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیںنادیہ جمیل اس فلم کی ریلیز کے حق میں ہیں انہوں نے کھل کر ٹویٹر پر اس فلم کی ریلیز کی حمایت کی اور پابندی پراحتجاج کیا. نادیہ جمیل کو اس فلم کے حق میں بولتا دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کا ساتھ دیا جبکہ کچھ نے انکو لیا آڑھے ہاتھوں اور ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اداکارہ کو بددعا ہی دیدی اور کہا کہ کاش تم کینسر سے مر ہی جاتی ہے .اس قسم کے کمنٹ کے بعد نادیہ جمیل کے لئے سوشل میڈیا پر خاصی ہمدردی دکھائی گئی اور جس نے ایسا کمنٹ کیا اس کو دیگر سوشل میڈیا صارفین نے لیا آڑھے ہاتھوں .

  • جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    فلم جوائے لینڈ جس کی نمائش کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا اس کی ریلیز پر پابندی کے بعد ان میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور وزیراعظم سمیت کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی اور فلم میں انہیں اتنا ایشو نظر نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے فلم پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے لہذا چند ایک سین کاٹ کر فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے . فلم کی پہلے ریلیز ڈیٹ 18 نومبر تھی ابھی بھی یہ اپنی طے شدہ تاریخ کو ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی فلم ہے جو کہ ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے. فلم کے ہدایتکار صائم

    صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے (کانز) میں ایوارڈ بھی مل چکا ہے. دنیا بھر کے دیگر میلوں میں بھی یہ فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی ، علینہ خان اور راستی فاروق و دیگر ہیں . فلم کی نامزدگی پاکستان کی طرف سے آسکر کے لئے بھی ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آسکر میں یہ فلم اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں‌.

  • فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو…

    فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیئے گئے۔

    فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    اسی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں فلم کے اداکار علی جونیجو کو ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

  • پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    صائم صادق کی ڈائریکشن میں بنی فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلم فیسیٹول ایوارڈ ملا . اتنے بڑے فلمی میلے میں پذیرائی ملنے کے بعد پاکستانی کافی خوش تھے. پاکستان میں فلم ریلیز کئے جانے کی خبر نے شائقین کو خوش کر دیا تھا لیکن بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اب اس فلم کی نمائش روک دی گئی ہے اور پاکستان میں جوائے لینڈ کو بین کر دیا گیا ہے. یہ خبر یقینا شائقین کے لئے مایوس کن ہے لیکن اب سوالات یہ اٹھ رہے ہیں کہ کیا یہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہو جائیگی؟ پاکستان میں آسکر کے لئے نامزد کرنے والی جیوری نے جوائے لینڈ کو آسکر

    کے لئے نامزد کر دیا ہوا ہے لیکن اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہو گی تو کیا آسکر کی نامزدگی کے لئے بھی نااہل ہوجائیگی. دوسری طرف خبریں یہ بھی ہیں کہ فلم آسکر کی نامزدگی کے لیے نااہل نہیں ہوگی، کیونکہ ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم اسے کسی دوسرے ملک میں نمائش کے لیے پیش کرے گی۔فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ جوائے لینڈ کو 30 نومبر سے قبل فرانس میں ایک ہفتے تک سینما گھروں میں دکھایا جائے۔واضح رہے کہ جوائے لینڈ فلم ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے.

  • جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

    جوائے لینڈ پاکستان کی واحد ایسی فلم ہے جسے کانزفلمی میلے میں پذیرائی ملی ہے. کانز فلمی میلے میں جب اس فلم نے ایوارڈ جیتا تو پاکستانیوں نے اصرار کیا کہ فلم یہاں بھی ریلیز ہونی چاہیے. فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق نے اعلان کیا کہ یہ فلم پاکستان میں‌ریلیز ہوگی. 18 نومبر کو پاکستان کے سینما گھروں میں‌ جوائے لینڈ ریلیز ہونے جا رہی تھی شائقین فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے لیکن ایکبار پھر انہیں مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز پر پابندی لگ گئی ہے. فلم کی ریلیز پر سنسر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے. کہا جا رہا ہے کہ سنسر بورڈ کو شکایات موصول ہوئیں کہ اس میں’انتہائی قابل اعتراض مواد‘ ہے جس پر بورڈ نے پابندی لگا دی ہے.یاد رہے کہ

    پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 11 نومبر کو جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سنسر بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا لیکن اب اس نے پاکستان بھر میں فلم کی نمائش کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔یاد رہے کہ فلم کو سرمد کھوسٹ‌نے پرڈیوس کیا ہے، علینہ خان ، ثروت گیلانی و دیگر نے اہم کردار کئے ہیں پاکستان میں اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

  • جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    جوائے لینڈ کی ریلیز، جماعت اسلامی کے سینٹیر مشتاق احمد نے نمائش پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    فلم جوائے لینڈ جسے فرانس کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ایوراڈ سے نوازا گیا اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے فرانس کے فلمی میلے کانز میں اتنی عزت بخشی گئی. پاکستانی مداح بھی اسکو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں اور یہ فلم 18 نومبر کو پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے. لیکن اب خبر یہ بھی ہے کہ اب اس فلم کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد کی طرف آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستانی اقدار اور معاشرے کی روایات کے خلاف ہے اسلئے اس کی نمائش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے . انہوں نے فلم کو پاکستانی معاشرتی اقدار پر حملہ اور ان کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر

    پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی لگوانے کے خلاف مہم چلائیں گے۔ جوائے لینڈ ایسے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے جس کو سوسائٹی والے بہت زیادہ اگنور کررتے ہیں . اس فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں کاسٹ میں علینہ خان ، ثورت گیلانی اور راستی فاروق و دیگر ہیں .

  • مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کانز فلمی میلہ کیا ہوتا ہے علینا خان

    مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کانز فلمی میلہ کیا ہوتا ہے علینا خان

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ جس کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے دنیا کے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا ہے. اس فلم میں مرکزی کردار کرنے والی ٹرانسجینڈر علینا خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ کانز فلم فیسٹیول کیا ہے ، جیسے ہی میرے ڈائریکٹر نے مجھے کہا کہ ہماری فلم کانز فلم فیسٹیول میں جا رہی ہے تو میں نے ثروت گیلانی سمیت سب سے پوچھا کہ یہ کانز کیا ہوتا ہے اور پھر میں نے گوگل کیا تو پتہ چلا کہ کانز فلمی میلہ دراصل کیا ہے اور کتنی اہمیت کا حامل ہے. میں جب وہاں پہنچی تو میری فیلنگنز کیا تھیں ان کو میں الفاظ میں‌بیان نہیں کر سکتی . انہوں نے لوگوں کے رویے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو

    لوگ مجھ سے پہلے ٹھیک طرح بات نہیں کرتے تھے اب وہ میری عزت کرنے لگے ہیں. جو ملنا پسند نہیں کرتے تھے وہ اب ملنے لگے ہیں. جوائے لینڈ نے میری زندگی ہی تبدیل کر کے رکھ دی ہے. میں جوائے لینڈ سے پہلے بھی صائم صادق کے ساتھ کام کیا ہے اس لئے انہوں نے مجھے جب اس فلم میں میرا کردار بتایا تو میں نے فورا ہاں کردی . جب میں شوٹنگ کر رہی تھی تو مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ یہ پراجیکٹ کتنی اہمیت کا حامل ہے لیکن جو اسے پذیرائی ملی ہے وہ ایسی ہے کہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے کہ مجھے کتنا فخر ہوتا ہے کہ میں اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں.

  • جب تک کانز فلمی میلے میں پہنچ نہیں گئے یقین نہیں آیا  ثروت گیلانی

    جب تک کانز فلمی میلے میں پہنچ نہیں گئے یقین نہیں آیا ثروت گیلانی

    ورسٹائل اداکارہ ثروت گیلانی کہتی ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری فلم جوائے لینڈ کو کانز فلمی میلے میں پیش کیا جائیگا تو پہلے تو سن کر یقین ہی نہیں آیا . کانز فلمی میلے میں جانے کےلئے ہماری ٹکٹس اور تیاری سب کچھ ہوجانے کے بعد بھی یقین نہیں آ رہا تھا . یہاں تک کہ ہم کانز فلمی میلے سے واپس بھی آچکے ہیں فلم کو ایوارڈ بھی مل چکا ہے لیکن پھر بھی ہمیں اس کامیابی کا یقین نہیں آرہا ہے. ثروت گیلانی نے کہا کہ جب ہمیں سٹینڈنگ اویژن ملا تو آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کرداروں کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کر کیا ہے

    . میں لوگوں کی تنقید سے نہیں گھبراتی بس یہ دیکھتی ہوں کہ جو کام کررہی ہوں اس میں لوگوں‌کے لئے کیا میسج ہے. آرٹسٹ کاکام کام کرنا ہوتاہے .ثروت نے مزید کہا کہ آپ سب جوائے لینڈ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم میں سے ہر کسی نے جم کر کام کیا ہے .بہت خوبصورت ماحول تھا افسوس کہ میرا علینہ خان کے ساتھ صرف ایک سین تھا کاش مجھے ان کے ساتھ سکرین پر زیادہ وقت شئیر کرنے کا موقع میسر آتا . یاد رہے کہ فلم جوائے لینڈ جس کے پرڈیوسر سرمد کھوسٹ ہیں ان کی فلم اب پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • جوائے لینڈ پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے خوشی کا ٹھکانہ نہیں راستی فاروق

    جوائے لینڈ پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے خوشی کا ٹھکانہ نہیں راستی فاروق

    راستی فاروق جنہوں نے فلم جوائے لینڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ میری کیا ہم سب کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے کہ فلم پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے .مجھے جب ڈائریکٹر صائم صادق نے فون کرکے جوائے لینڈ میں میرے کردار کا بتایا تو میں نے کہا کہ اس میں انکار کرنے والی تو کوئی بات ہی نہیں ہے، میری طرف سے ہاں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں جوائے لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں ، اس فلم کے بعد مجھے پہچان ملی ہے میرا کام نوٹس ہوا ہے. راستی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے بس اسکو پالش کرنے اور ان سے اچھا کام لینے کی ضرورت ہے. ڈائریکٹر صائم صادق کا ایکٹروں سے کام لینے کا طریقہ کار زرا مختلف ہے وہ اداکاروں کے مزاج کو بہت اچھی طرح

    سمجھتے ہیں اور ان کے مزاج کے مطابق ہی ان کے ساتھ ٹریٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کام میں آسانی ہوجاتی ہے. مجھے امید ہے کہ جوائے لینڈ پاکستانی شائقین کو بہت پسند آئیگی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانز فلمی میلے میں فلم کو ایوارڈ ملنا پذیرائی ملنا ہماری سینما انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی ہے امید ہے کہ ہم اس سلسلے کو برقرار رکھیں گے اور ایسی ہی اچھی فلمیں بناتے رہیں گے جو بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ایوارڈ جیتیں .

  • ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    پاکستانی فلم میکر سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر شامل کیا گیا ہے. اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔اس خبر کو سن کر ملالہ اور فلم جوائے لینڈ کے منتظر شائقین خاصے خوش ہیں. فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد گیا گیا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی سلیکش میں فلم آسکر کے لئے نامزد

    ہوتی یا نہیں‌. فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے یہ کوئی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے. فلم کےلئے تقریب میں موجود ہر فرد نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. سرمد کھوسٹ اس فلم کے پرڈیوسر ہیں جبکہ ہدایتکار صائم صادق ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔فلم پاکستان میں بھی ریلیز کیا جا رہی ہے.