Baaghi TV

Tag: جوابئیڈن

  • ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جوبائیڈن

    ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جوبائیڈن

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس بار انتخابات میں اپنی کامیابی کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچےریپبلکن جماعت ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیےخطرہ بنتی جا رہی ہےڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے شوقین ہیں جو آزادی اظہار رائے اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

    دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی کے الزام میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف ممکنہ نااہلی سے بچنے کے لیے دلائل اور شواہد پیش کریں گے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مقدمہ سننے والے جج کی توہین کر دی۔

    پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں،اقوام متحدہ

    نیویارک کے ایک جج نے گذشتہ ہفتے سول فراڈ کے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیا تھا تاہم پیر کو نیویارک کی عدالت میں اپنے خلاف سول فراڈ مقدمے کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری ایک بڑی کمپنی ہے، ہم نے ایک عظیم کمپنی بنائی ہے،ہماری کمپنی کے پاس دنیا کی بڑی جائیدادیں ہیں اور اب مجھے ایک نامعقول جج کے پاس جانا ہے میرےخلاف مقدمہ انتخابی مداخلت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن دوسری میعاد کے لیے بھی 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت جاتے ہیں تو وہ 86 سال کی عمر میں صدر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

    امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،سینیٹرڈگ لارسن اہلیہ اور بچوں سمیت ہلاک

  • امریکی اسپیکرکاصدربائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان

    امریکی اسپیکرکاصدربائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان

    امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدرجو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان کردیا،کہا کہ وہ امریکی ایوان کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کے خلاف ان کے خاندان کے کاروباری معاملات پر مواخذے کی انکوائری کھولے، جس سے 2024 کے انتخابات سے قبل تاریخی کارروائی شروع کی جائے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے مطابق تحقیقات کے ذریعے جوبائیڈن کے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کو جانچا جائےگا جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں۔

    اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر پیش کر رہے ہیں اس لیے پینل کے ذریعے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

    طیارہ کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی، کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ

    وائٹ ہاؤس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صدارتی مہم کےدوران اس کارروائی کو "انتہائی بدترین سیاست” قرار دیا،اس معاملے پر وائٹ ہاؤس ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ری پبلکنز 9 ماہ سے صدر کے خلاف بھی تحقیقات میں مشغول ہیں مگر تاحال ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے امریکی آئین کے تحت صدر کا مواخذہ صرف بغاوت، رشوت یا دیگر بڑے جرائم میں ملوث ہونے کی صورت میں ممکن ہے تاہم یہ طویل عمل ہے۔

    ناسا کی جیمزویب نےایک بڑے سیارےمیں ممکنہ سمندرکی موجودگی دریافت کرلی

    امریکی ایوان کے اسپیکر کی جانب سے مواخذہ کی تحقیقات کے اعلان کے نتیجے میں ایوان میں اس معاملے پر ووٹنگ ممکن ہے جہاں ری پبلکنز کو پہلے ہی 212 کے مقابلے میں 222 کی اکثریت حاصل ہے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے بعد معاملہ سینیٹ میں جائے گا جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہونے کے سبب کارروائی آگے نہ بڑھنا یقینی ہوگا۔

    یاد رہے کہ صدربائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیرملکی تجارتی مفادات کے امور میں ایف بی آئی کی جانب سے ٹیکس جرائم سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔

    لیبیا میں طوفانی بارشیں، ڈیم ٹوٹ گئے