Baaghi TV

Tag: جولائی

  • امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ

    امسال ریکارڈ کیا گیا جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزرا جولائی دنیا میں اب تک ریکارڈ پرموجود تین گرم ترین جولائی کے مہینوں میں سے ایک ہے-

    باغی ٹی وی :"الجزیرہ” کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ ماہ اب تک ریکارڈ کیے گئے تین گرم ترین جولائی میں سے ایک تھا،اس میں عالمی درجہ حرارت اوسط سے قریباً نصف ڈگری زیادہ رہا تھا۔

    ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی ترجمان کلیر نولیس نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایاکہ گزرا جولائی دنیا میں اب تک ریکارڈ پرموجود تین گرم ترین جولائی کے مہینوں میں سے ایک ہے۔

    یورپ میں شدید گرمی: جرمنی ،فرانس اور برطانیہ میں الرٹس جاری

    یورپی مانیٹرنگ کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (C3S) کے کے تازہ اعداد و شمارکی طرف اشارہ کرتے ہوئےکلیر نولیس نے کہا کہ 2022 کا جولائی 2019 کے اسی مہینے کے مقابلے میں قدرے ٹھنڈا رہا ہے اور 2016 کے مقابلے میں قدرے گرم رہا ہے تین مہینوں کے درمیان درجہ حرارت کا فرق بہت تھوڑا ہے، لہٰذا اسی وجہ سے ہم تین گرم ترین مہینوں میں سے ایک کَہ رہے ہیں اس سال کا جولائی اسپین میں ریکارڈ کیا گیا اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا۔

    ڈبلیو ایم او کے مطابق گذشتہ ماہ عالمی سطح پر درجہ حرارت 1991-2020 کی اوسط سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اس حقیقت کے باوجود کہ موسمی مظہریت لانینا نے ستمبر 2020 سے دنیا کوقریباً بلا تعطل اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور یہ ’’ٹھنڈا اثر ڈالنے کے لیے ہے ۔

    اٹلی : خشک ہونے والے دریا سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی موسم گرما میں گرمی کی شدید لہراور خشک سالی دیکھنے میں آئی ہے اور بعض ممالک میں بارشیں کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ایک مہینے میں جس میں شمالی یورپ اور برطانیہ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، C3S نے کہا کہ جولائی کا مہینہ زیادہ تر براعظموں کے لیے اوسط سے زیادہ خشک تھا، جس میں متعدد مقامات پر کم بارش کے ریکارڈ کو نوٹ کیا گیا ان حالات نے مقامی طور پر معیشت کو متاثر کیا اور جنگل کی آگ کے پھیلاؤ اور شدت میں سہولت فراہم کی-

    سینئر C3S سائنسدان فریجا وامبورگ کا کہنا ہے کہ بار بار آنے والی گرمی کی لہرگلوبل وارمنگ کی واضح علامت ہےگذشتہ ماہ ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا تھا کہ مغربی یورپ کو پکانےوالی گرمی کی لہراب عام ہوتی جا رہی ہےاورآنے والی دہائیوں میں یہ ایک نیا معمول بننے والی ہے یورپ اور دیگر جگہوں پر شدید گرمی کے باوجود گذشتہ ماہ جولائی نے گرمی کا عالمی ریکارڈ واضح طور پر نہیں توڑا کیونکہ مغربی بحرہند ،وسط ایشیا اور آسٹریلیا کے بیشترعلاقوں سمیت دیگرخطوں میں اوسط درجہ حرارت کم دیکھا گیا ہے۔

    سخت گرمی: جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھوں والے لباس پہنانے لگے

  • لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور :لاہور میں پچھلے چار ماہ سے جرائم کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جرائم جولائی میں ہوئے جہاں ضلعی انتظامیہ بے بس نظرآئی

    اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پاکستان کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور پولیس میں غیر یقینی صورتحال کی قیمت عوام کو چکانا پڑ رہی ہے، کیوں کہ صوبے میں ہر نئے دن ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

    صوبے کے دارالحکومت لاہور میں سیاسی اعتبار سے انتہائی گرم مہینے جولائی میں ڈکیتی، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم کا درجہ حرارت بھی دو سو فیصد سے اوپر چلا گیا ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق جولائی کو جرائم کے لحاظ سے بھی گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے کیوں کہ جولائی 2022 میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں 209.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

    پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں موبائل و پرس چھیننے کی وارداتوں میں 221.16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اوریہ موازنہ جولائی 2021 میں ہونے والے جرائم سے کیا گیا ہے۔

    یکم سے31جولائی 2022 میں ڈکیتی و راہزنی کی 1229 اور موبائل و پرس چھیننے کی 747 وارداتیں ہوئیں۔ جب کہ جولائی 2021 میں ڈکیتی کی 397 وارداتیں اور موبائل اور پرس چھیننے کی 533 وارداتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔

    لاہورمجرموں کی آماجگاہ بن گیا:سنگین نوعیت کے جرائم کے اعداد و شمار

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران لاہور میں ہونے والے اسٹریٹ کرائم کے تقابلی جائزے کی تفصیلات شیئر کی تھیں جس میں ‘لاہور-15 کالز’ کا سب سے زیادہ اور سب سے کم تناسب دکھایا گیا ہے۔

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    رپورٹ کے مطابق پی ایس سی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں نومبر 2021 سے جنوری 2022 تک 3 ماہ کے دوران تمام کیٹیگریز کی کرائم کالز میں واضح کمی دیکھی گئی۔

  • 17 جولائی کا الیکشن نہیں جہاد ہے،عمران خان

    17 جولائی کا الیکشن نہیں جہاد ہے،عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی پی 168دائم مارکی آشیانہ روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ جذبہ اور جنوں دونوں پی پی 168 میں نظرآرہی ہے۔ نواز اعوان اور ان کی ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔ آخری سروے کے مطابق آپ اس حلقے میں لوٹوں سے آگے نکل گئے ہیں ۔ پہلے 130 روپے ڈیزل بڑھایا پھر 35 روپے کم کی۔ بڑی دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے

    الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ میں کہا 40 لاکھ لوگ مردہ ہو گئے۔ انہی اسی بار پر استعفی دے دینا چاہیے
    نوجوان ایک ایک پولنگ سٹیشن کا پہرہ دیں گے۔شرم کی بات ہے اس ملک میں الیکشن ایمانداری سے نہیں کروا سکتے۔ سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹا رشوت دیتا پکڑا گیا مگر کچھ نہیں کیا گیا۔22کروڑ کی قوم ہے با شعور قوم ہے۔ گھر گھر جا کر اس کو 17 تاریخ کو شکت دیں گے اور حمزہ کو گھر بھیجیں گے۔ کرپشن سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔حمزہ نے کہا چوری ہوتی ہے تو ہونے دو۔ چوری اور کرپشن میں پھر کیا فرق ہے۔ مریم نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ۔اس نے جب یہ کہا تو اسے نہیں پتا تھا کہ سچ سامنے أ جائے گا۔جب پاناما کا انکشاف ہوا تو پتا چلا کہ مریم کے بھائی نے اسے مان لیا۔ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز آپ دونوں میری نظر پر ہو ۔آپ نے بہت ظلم کیا آپ کو ہم کٹگہرے میں لائیں گے۔ جذبہ اور جنون دونوں مجھے پی ہی 168 میں نظر آرہا ہے۔ تازہ سروے کے مطابق نواز اعوان کی جیت ہو گی۔

    چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ 40 لاکھ ووٹرز کو ماردیا ہے۔ہم 22 کروڑ کی قوم ہیں بھیڑ بکریاں نہیں۔ وزیر اعظم کا بیٹا مفرور۔وزیراعلی انڈر ٹرائیل 4 گواہ مرچکے ہیں.حمزہ شہباز پر 16 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ مریم نواز سزایافتہ ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ جلدی پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہے ۔پرسوں کا الیکشن نہیں جہاد ہے۔

    نواز اعوان نے پی پی 168 کا خوف توڑا ہے۔ دھاندلی کے باوجود ن لیگ کو شکست دیں گے۔ لاہور کے سی سی پی او اور آئی جی تم دونوں میری نظر میں ہو۔ 17 جولائی کو فتح کا جشن منائیں گے۔ حمزہ شہباز جائے گا تو ہم 17 جولائی کے بعد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے.

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ مریم نواز کا پورا خاندان چور ہے۔ لوٹے منہ کے بل گریں گے ۔نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں۔ قوم کو امریکا کی غلامی قبول نیہں۔ عوام لوٹوں کو مسترد کریں گے۔ امریکہ نواز حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے۔ن لیگ سب کو ساتھ ملا لے پھر بھی عوام ان کو شکست دیں گے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی ائی کامیاب ہوگی۔

    آشیانہ روڈ پر منعقدہ جلسے سے عندلیب عباس نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ 17 جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو پھینٹا لگائیں گے۔ تمام سروے میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے پی ٹی آئی کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ پی ٹی آئی جہاد کر رہی ہے ۔ الیکشن ڈے پر پی ٹی آئی کے کارکنان چوکنا رہیں گے۔

  • جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،شیخ رشید

    جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فضل الرحمان کا سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے بلکہ سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی۔

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی


    انہوں نے کہا کہ ہر روز 10 شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے جبکہ ابھی تک نہ تو آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا اور نہ ہی فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور منشیات کیس میں وزیر داخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا ؟

    شیخ رشید احمد نے جولائی کو پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 منحرف اراکین کو ٹکٹ دے کر ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے۔ اب قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ چودھریوں کو لڑا دیا اور ایم کیو ایم کولائن میں لگا دیا۔ بی اے پی اور اے این پی کو مٹھا دیا۔ ابھی ٹریلر چلا ہے تاہم اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔

    پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الہی نے 10 کروڑ روپے کی آفر کی،سابق پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں حکیم ملت سیمنار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ سی پیک کوناکام بناناپاکستان کومعاشی لحاظ سےکمزوربنانا تھا۔ بیرونی ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو پس پشت ڈالا گیا۔ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ حکومت ناجائزاوردھاندلی سےآئی تھی۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گوادر منصوبے کوتباہ و برباد کر دیا گیا امریکہ نے بھی دھمکی آمیزخط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اسلام کا خاتمہ کرنا چاہتےہیں، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک بھی جانتے ہیں اور ہم بھی انہیں جانتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان مفاد پرست ہوتے ہیں

    ‏عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے خاتمے کو اپنا ایجنڈا بنایا،مولانا فضل الرحمان