Baaghi TV

Tag: جوڈیشل ریمانڈ

  • ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے مینجر سبحان شریف کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جہاں ملزم سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سبحان شریف کو اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرچکی ہے۔

    ڈکی بھائی کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الیکٹرانک جعلسازی (دفعہ 13)، الیکٹرانک فراڈ (دفعہ 14)، اسپیم (دفعہ 25) اور اسپوفنگ (دفعہ 26) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    جیل میں ہنگامہ آرائی، جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک، قیدی فرار

    سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر ہنگامہ، ٹرمپ کے اعلان پر بھارتی مسافر پرواز سے اتر گئے

  • ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

    ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

    اسلام آباد: کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا-

    باغی ٹی وی: ایمان مزاری کو بغاوت، دھمکانے، اکسانے کے کیس میں انسداددہشتگردی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایمان مزاری کو عدالت میں پیش کیا عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر 26 اگست تک جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی-

    آج صبح اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اورملزم کے وکلاء پیش ہوئے وکلا نے ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے اور والدہ سے ملنے کی اجازت دینے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کوجلدعدالت پیش کرنےکےاحکامات جاری کیے جائیں جس پرعدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیا تھا-

    سپریم کورٹ،توشہ خانہ کیس،عمران خان کی درخواست پر سماعت

    واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا یا تھا،عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-

    سانحہ نو مئی،عمران خان کو چھ مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت

  • 9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا پر سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی ، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس اپیل میں سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے پیش ہونا ہےانکی طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے –

    درخواست گزارکے وکیل نےکہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس سہولیات دے دی تھی اعجاز چوہدری کو سہولیات فراہم نہیں کی گئی، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اعجاز چوہدری پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں سنگین الزامات ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ریمارکس دیئے کہ خدا کا خوف کریں عدالت آرڈر پاس کردیں تو پھر تو بی کلاس سہولیات دو گے ناں ،آپ متعلقہ حکام کو آن بورڈ لیں اور آگاہ کریں –

    جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

    حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    دوسری جانب 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور نے ہدایت پر سزا سنائی،سپریم کورٹ میں درخواست

    خیال رہے کہ9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

  • جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور: جناح ہاوس حملے میں گرفتار تحریک انصاف کی سابقہ وزیریاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11، 11 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:عسکری ٹاور پر حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی-

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ یاسمین راشد کی چار مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کو طبعیت کی خرابی کے باعث ویل چیئر پر پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کر دی اور انہیں بھی یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    لاہور: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیاانسدادِ دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمات کی سماعت کی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، عدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم صادر کرے عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

    انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسری بار چیف سلیکٹر تعینات

    یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، (ن) لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے، ملزمہ کیخلاف گلبرگ، شادمان، ماڈل ٹاؤن اور سرور روڈ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

  • خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا،عدالت نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ 33 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوٸے انھیں ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوٸی تعلق نہیں سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا لہذا ضمانت منظور کی جاٸے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت ہوٸی اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث ہیں لہذا ضمانت مسترد کی جاٸے

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراو کا معاملہ ،عدالت نے صنم جاوید، خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر خواتین ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ،خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی عالیہ حمزہ ملک ٫ صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو پیش کیا گیا ،خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں تھیں خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں ،خواتین خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ،صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ،ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت دیگر خواتین شامل ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • علی امین گنڈا پورکا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    علی امین گنڈا پورکا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑحملےکے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی۔

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہےعلی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں …

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں دوبارہ سماعت پرعدالت نے پولیس کی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    بشریٰ بی بی کو ڈر، عدالت پہنچ گئیں

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

    ضلع کچہری کی عدالت میں پیش ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

    پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی جبکہ وکلا نے سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی بھی استدعا کی عدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ تمام ملزمان کو ایک ایک کر کے لائیں-

    وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ملزم افضل کا 24 مارچ کا قطر کا ویزہ لگا ہوا تھا، ملزم افضل بائیکیا پر اپنے گھر جا رہا تھا جسے پولیس نے راستے سے گرفتار کر لیا، پولیس نے ہوٹلوں سے دکانوں سے جاکر لوگوں کو اٹھایا ہے۔

    آسٹریلیا :دریا میں اچانک لاکھوں مردہ مچھلیاں پانی کی سطح پر تیرنے لگیں

    پی ٹی آئی وکلا نے ملزم افضل کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم کا مستقبل خراب ہو جائے اس کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں عمران خان کے آنے سے قبل پولیس نے گرفتاریاں کیں اور پولیس نے تمام گرفتار کارکنوں کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کر دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میرا اختیار نہیں کہ اس کیس میں کسی کو بری کر سکوں کیونکہ اس میں دہشتگردی کی دفعہ لگی ہے،صرف اس لیےکیس سن رہاہوں کہ یہ گرفتار ہیں، پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائےگئے-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ ملزم محمد افضل ایک گھر میں کام کرتا تھا جو اب باہر جا رہا ہے، ملزم محمد افضل بائیکیا پر اپنے گھر جارہا تھا کہ پولیس نے اس کو اور بائیکیا ڈارئیور کو ماراعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، ٹی وی پر دیکھا کہ پولیس نے کہا کہ جی 11 والی طرف جانے سے گریز کریں۔ زخمی ملزمان کی جانب سے عدالت میں زخم دکھائے گئے۔

    پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلےگا؟ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے عدالت کو دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے۔

    پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم دے دیا عدالت نے پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانےکا حکم بھی دیا۔

    غنڈہ نہیں ہوں مگرسلمان خان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا، لارنس بشنوئی