Baaghi TV

Tag: جوڈیشل مجسٹریٹ

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیسز کی سماعت کی، جہاں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

    عدالت نے بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، جبکہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے،عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی بیرسٹر گوہر و دیگر کے خلاف تھانہ آئی-9 میں دو مقدمات درج ہیں۔

    شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

    دوسری جانب عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے شیڈول کے بارے میں درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں اس درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی ملاقاتوں کے شیڈول میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

  • کیپٹن( ر)صفدرکی بریت کی درخواستیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

    کیپٹن( ر)صفدرکی بریت کی درخواستیں منظور، تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن( ر)صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالتی فیصلے کے مطابق 12 ستمبر 2019 کو کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا آئین شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، بولنے اور تقریر کرنے کی آزادی آئین میں اول درجے پر ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیپٹن صفدر ریٹائرڈ پر 2021 میں فرد جرم عائد ہوئی جس کے بعد پراسکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا گیا تاہم آج کی تاریخ تک کوئی گواہ پیش نہیں ہوا اگرگواہ پیش نہ ہو رہےہوں توکسی ملزم کا لامحدود وقت کےلئےٹرائل نہییں کیا جاسکتا، پراسکیوشن نے آڈیو کے شواہد جمع کرائے نہ فرانزک کرایا۔

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ایسے ٹرائل میں ملزم کو سزا کا کوئی امکان نہیں بلکہ عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا، لہذٰا کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے، ملزم ضمانت پر ہے لہٰذا ضمانتی مچلکے منسوخ کر کے فائل داخل دفتر کی جاتی ہے۔

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 2019 اور 2020 میں مقدمات درج کیے گئے تھےتھانہ اسلام پورہ میں کیپٹن ر صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جمعرات کو سماعت پر کیپٹن( ر) صفدر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی تھی۔عدالت کے روبرو بریت کی درخواست میں کیپٹن( ر) محمد صفدر نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو فرائض انجام دہی سے روکنے کا جھوٹا الزام ہے-

    مقدمہ میں کیپٹن ( ر) صفدر، جہانزیب اعوان سمیت 10 سے 12 نامعلوم ملزموں کا ذکر ہے، نامعلوم ملزموں میں سے کسی کو بھی ٹرائل میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ کسی پولیس اہلکار کی وردی پھٹنے کا ذکر بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں جبکہ کار سرکار میں مداخلت کی وڈیو کی کوئی فرانزک رپورٹ پیش نہیں کی گئی،اسی طرح فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ رپورٹ بھی صفحہ مثل پر موجود نہیں، کیپٹن( ر) محمد صفدر کے وکیل نے استدعا کی کہ کیپٹن( ر) صفدر کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

  • زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیرنے جاری کیے ہیں تھانہ گولڑہ میں زلفی بخاری کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات پرمقدمہ درج ہے۔
    pti
    علاوہ ازیں زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …

  • مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مالاکنڈ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : مالا کنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے-

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد عدالت پیشی سے قبل ویڈیو پیغام

    مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا وارنٹ میں مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس،عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست …

    واضح رہے کہ اچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا، مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول کا بھارت روانگی سے قبل ویڈیو پیغام

  • سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی،عدالت نے نوٹس لے لیا

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

    جس پر عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

    ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو…

    واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    قبل ازیں سیلاب متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تھا رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا-

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا-

    چلتی گاڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ چالیس منٹ تک زیادتی کرنیوالے سفاک گرفتار

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیلاب متاثرہ علاقے سے آئی ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ زیادتی دو روز قبل ہوئی، زیادتی کا واقعہ کلفٹن کے علاقے بلاک 4 میں پیش آیا،زیادتی کے بعد کمسن بچی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    پولیس حکام کے مطابق بچی کی عمر آٹھ سے نو برس ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہو چکی ہے، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی