Baaghi TV

Tag: جوڈیشل کمپلیکس

  • عدالت نے عمران خان  کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیئر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے ٹرائل کے دوران کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ شائع نہ کرے، الزام ہے عمران خان نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کیخلاف سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات دیئے، عدلیہ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے بارے میں بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں، کورٹ ڈیکورم اور فیئر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز پر اشارے سے بھی ملزمان سیاسی، اشتعال انگیز اور متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے جبکہ میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا، ٹرائل کے دوران ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا جبکہ پراسیکیوشن اور ملزمان اور ان کے وکلا سماعت کے دوران اشتعال انگیز، سیاسی اور متعصبانہ بیان نہیں دیں گے، فیملی ممبرز اور دوسرے وکلا، مشیر جو کورٹ میں موجود ہوتے ہیں وہ بھی بیان بازی نہیں کریں گے، میڈیا سیاسی اور اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں پبلش نہ کرے، یہ آرڈر پیمرا گائیڈ لائنز کیساتھ مشروط ہے جس کے تحت زیرِ التوا کیسز پر بات کرنا ممنوع ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
    قبل ازیں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر سے ملزمان کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 172 افراد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    جج طاہرعباس سپرا نے سوال کیا کہ پرویز الہٰی سے متعلق جیل کی طرف سےکوئی رپورٹ آئی ہے؟عدالتی عملے نے بتایا کہ جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے، عدالت نے کہا کہ اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے، جو ملزمان پیش نہیں ہو رہے ان کا کیس الگ کر دیتے ہیں-

    عدالت نےمزیدریمارکس دیئے کہ کورٹ نمبر 1 کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل 1 ہفتے میں ختم کر دیتے، اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو انہیں سزا مل جائے، نہیں تو بری کر دیا جائے، وکیل نے بتایا کہ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپر داری درخواست منظور ہونے کے باجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیئے گئے۔

    عدالت ے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اس بارے میں رپورٹ پیش کرے،بعدازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت منظور

    سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت منظور

    سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی ،بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کیخلاف ابتک کیا انویسٹی گیشن ہوئی؟جج نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا جی بتایئے اب تک کیا تفتیش ہوئی؟

    وکیل بابراعوان نے کہاکہ اسد عمر شامل تفتیش ہو چکے، اپنا جواب باقاعدہ جمع کرا چکے،اسد عمر براہ راست سائفر کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں،عدالت نے کہاکہ یہ ایک ہی ایف آئی آر ہے تو سلمان صفدر کو بھی بلالیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ شامل تفتیش ہوئے؟

    ایف آئی اے نے کہا کہ شامل تفتیش انہوں نے ہونا تھا تفتیشی افسر نے ان کے پیچھے نہیں جاناتھا،یہ شامل تفتیش ہوتے تو ان کا کردار طے ہوتا،یہ شامل تفتیش کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر ہوئے نہیں،شامل تفتیش ہونگے تو معلوم ہوگا کہ یہ مجرم ہیں کہ نہیں؟بابراعوان نے کہاکہ یہ بلائیں گے تو ہم شامل تفتیش ہونگے،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے اسد عمر کو بلائے گی تو شامل تفتیش ہوں گے۔

    اسد عمر نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا کہ دو بار ایف آئی اے نے بلایا، گزشتہ سال دسمبر اور حال ہی میں بلایا،ایک اور دو گھنٹوں پر محیط مجھ سے ایف آئی اے نے تفتیش کی،شامل تفتیش ہونے کے بعد ایف آئی اے نے کہاکہ اسد عمر کا کردار نہیں، سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، جج ابوالحسنات نے کہاکہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں شامل تفتیش کرنا ہے تو کرلیں ، سماعت تو ملتوی نہیں ہونی، اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواستوں پر فیصلہ آج کرکے رہوں گا، جتنی مرضی درخواستیں دینی ہیں دے دیں، تمام درخواستوں پر فیصلے آج سناؤں گا،سپیشل پراسیکیوٹر ز کے معاون نے تینوں ضمانتوں پر دلائل اکٹھا سننے کی استدعا کردی۔

    جج ابوالحسنات نے کہاکہ دو ضمانت اور ایک ضمانت قبل ازگرفتاری درخواستیں الگ الگ سنی جائیں گی،جج نے کہاکہ جائز بات کریں، عدالت کو بتائیں اسد عمر کا کردار براہ راست نہیں تو مقدمے میں نامزد کیوں کیا؟اسد عمر کی درخواست ضمانت کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے؟ ٹھوس وجہ بتائیں،درخواست ضمانت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا، فیصلہ ہو گا تو آج ہو گا، جج ابوالحسنات نے سائفر کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

    وقفے کے دوبارہ سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے کہاکہ سپیشل پراسیکیوٹرز کو بتادیں، نہیں پہنچے تو دلائل شروع ہو جائیں گے،سپیشل پراسیکیوٹر ز کو پیغام دے دیں پہنچنے کا، ایسے نہیں چلے گا کام۔وکیل علی اعجاز بٹر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کوئی کینٹین نہیں، پانی بھی نہیں ملتا باہر سے خرید کر لانا پڑتا ہے،جج ابوالحسنات نے کہاکہ میں تو خود اپنے پیسوں سے 70روپے کی چائے کا کپ منگواتا ہوں۔

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ اس وقت اسد عمر کی گرفتاری درکار نہیں ہے،ابھی تک ان کیخلاف شواہد نہیں،دوران تفتیش شواہد سامنے آئے تو دیکھیں گے،اسد عمر کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیاگیا،عدالت میرابیان لکھ لے،بابراعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ شاہ خاور سے کہیں عدالتی کارروائی میں مداخلت نہ کریں،مستقبل میں اگر کوئی شواہد سامنے آئے تو اسد عمر کو آگاہ کریں گے،عدالت نے سائفر کیس میں اسدعمر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ ،پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار نیب پراسیکیوٹر کو سنگل بنچ کے عملدرآمد آرڈر کاپی پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر ک نقول فراہم کرنے کیلئے مہلت دیدی .عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح سنگل بنچ کے فیصلے سے متاثر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں اس کیس میں سنا نہیں گیا بلکہ عملدرآمد کیس میں طلب کیا گیا، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس آرڈر کو چیلنج کیوں نہ کیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عملدرآمد درخواست ابھی زیر التوا ہے اور عبوری حکم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی ،نیب نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ،نیب اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا ۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے ۔سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرے۔

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت میں پولیس نے آج بھی ریکارڑ جمع نہیں کروایا۔ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی انسداد دہشتگری عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل سردارعبدالرازق کے جونیئر وکیل پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جاسکا،انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردیتےہیں۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    پرویز الٰہی کےوکیل کےجونیئروکیل نےسماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 14 ستمبرکو دیگراہم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں، ہم کیس کی سماعت 15ستمبرکو رکھ لیتے ہیں،بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

    عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

  • پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    لاہور:تحریک انصاف کے وکیل سردار عبدالرزاق کا دعویٰ ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کی گرفتاری کے وقت ان کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی۔

    باغی ٹی وی: وکیل کے مطابق پولیس نے پرویز الٰہی کی گرفتاری ان کی گاڑی میں ڈالی، جب پولیس لائن کے گیٹ پرپہنچے تو پرویزالہٰی اُن کی گاڑی میں تھے پولیس مجھے باہر نکال کر گاڑی ساتھ ہی لے گئی۔

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی میں گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے،صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا-

    پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں، اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ اٹھارہ مارچ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار افراد کے ریکارڈ بیان گرفتار کیا گیا-

    یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان کے خلاف درج تین مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی بائیومیٹرک کرانے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔

    اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیسز کی سماعت کے دوران کہا کہ عمران خان کو پہلے یہاں بلا لیں، بادشاہوں والی بات ہے، انہیں پتہ نہیں کیس کال ہوگیا ہے؟ رجسٹرار کو فون کریں، انہیں کہیں پہلے یہاں بھیجیں جس پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ آج عدالت کے سامنے تین مقدمات زیرِ سماعت ہیں، عمران خان کل تینوں کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں لاہور مقدمات میں تفتیشی افسران نے بہت تعاون کیا ہے، ان سارے کیسز میں مدعی، گواہ اور تفتیشی پولیس ہے، اس صورتحال میں انصاف ہمیں عدالت نے دینا ہے۔

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کے زیر تفتیش ہونے کی تفصیلات بتائی جائیں جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کےخلاف ٹائر جلانے پر مقدمات درج ہوئے، دہشتگردی ایکٹ کے تحت تینوں مقدمات کی کل تفتیش مکمل ہوگئی پراسیکیوشن کو ہر کیس میں گرفتاری مطلوب ہے۔

    جج نے کہا کہ ہم یہاں انصاف صرف ضمانت کی حد تک کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، انصاف یہ ہے کہ اگر ایک بندہ بے گناہ ہے تو بے گناہ کریں، انصاف یہ ہے کہ اگر گناہ گار ہے تو گناہ گار کریں، میں بالکل برداشت نہیں کروں گا، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، میں یہ روایتی کارروائی نہیں ہونے دوں گا، میں اعتدال سے کہہ رہا ہوں، بغیر ڈرے، شفاف لہجے میں کہہ رہا ہوں بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے گا؟ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے، انصاف پر مبنی تفتیش کریں، میں بہت کلیئر بندہ ہوں، اس پر میں سمجھوتہ نہیں کروں گا، تفتیش میں کوئی بے انصافی ہوئی تو نہیں چھوڑوں گا، میں قانون کے مطابق پولیس کے خلاف کارروائی کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ 19 جولائی کی تاریخ دی جائےعدالت نے کہا کہ آپ کے پاس جو مواد ہیں ان کو فراہم کریں بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہورہی ہے 9 مئی واقعات و دیگر 8 مقدمات کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوگی سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے-

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

  • عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 مقدمات اور سیشن عدالتوں میں 8 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم 8 کیسز کی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا۔

    ریڈیو پاکستان لاہور میں سینما بنانے کا اعلان

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    فواد چوھری کی اہلیہ حبا فواد اور شہباز گل آمنے سامنے

    دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سمیت 9 مئی کے تمام ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیانوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ بہت دیر ہوچکی، جلد سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نومئی کے تمام ماسٹر مائنڈز اور آلہ کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جب تک 9 مئی کے واقعات میں ملوث ان لوگوں کو سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

    شارک تیراک کو چھوتی ہوئی نیچے سے گزر گئی

  • عمران خان نےسیشن کورٹ ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نےسیشن کورٹ ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے درخواست میں درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا ہے 9 مئی سے متعلقہ 6 مقدمات اورایک توشہ خانہ جعلی سازی کے مقدمے میں رجوع کریں گے۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات پراس سےقبل بھی ایک روز کے لیے سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی گئی، ابھی تک اسلام آباد کچہری نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بھی منتقل نہیں ہوسکی،سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف ایٹ کچہری میں پیش نہیں ہوسکتا۔

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کو ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی ہدایت کی جائے۔

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباسنے سماعت کی-

    اسد عمر، عمر ایوب،علی نواز، حماد اظہر، حسان نیازی، اعظم سواتی، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شبلی فراز، اسدقیصر اور زلفی بخاری کی طرف سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

    دورانِ سماعت جج نے فرخ حبیب سے استفسار کیا کہ آپ گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، ایسا لگا کہیں اٹھا تو نہیں لیے گئے، اس پر فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے ملک میں گھومنے کا کوئی شوق نہیں۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 مئی کو درخواست ضمانت مقرر ہےان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت تک اے ٹی سی عبوری ضمانت میں توسیع کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

    میٹا کی واٹس ایپ میں گوگل ڈرائیو کی متبادل ٹرانسفر کی آزمائش

    واضح رہےکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کا ڈر ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف کاجذبہ ختم نہیں ہوتا، ریلی کے اعلان پر کنٹینرز لگ گئےورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مذاکراتی اجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری موقع ہے، 12 ماہ میں حکومت نے غلطیوں پر غلطیاں کی ہیں عمران خان نے موقع دیا ہے کہ ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کروالیں۔

    قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیرخزانہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت آئین توڑنے پر آگئی ہے اور آئین ٹوٹ چکا ہے، آئین کے نہ ہونے سے تمام قانون اور جمہوریت ختم ہے، سپریم کورٹ نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بار بار موقع دیا، سپریم کورٹ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے بار بار آچکے ہیں، عدالتوں کے خلاف تقریریں کی جارہی ہیں۔

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اورراجہ خرم عدالت پیش ہوئےاس کے علاوہ وکلا علی بخاری اور نعیم پنجوتھہ سمیت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اے ٹی سی میں پیش ہوئی۔

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس …

    سماعت کے دوران زلفی بخاری ،عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اعظم سواتی، حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں ں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی جج راجہ جواد عباس کی رخصت کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی کی گئی-

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

  • پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق اس سلسلے میں پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے، جلوس اورعوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی، پابندی اسلام آباد کی حدود میں صرف آج کے لیے جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر عائد کی گئی۔

    پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خط کے تناظر میں عائد کی گئی ہے، چینلز نے پُرتشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نے افراتفری اور خوف و ہراس پھیلایا۔

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ عمران خان آج لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ جا رہے اور پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔