Baaghi TV

Tag: جوہری مذاکرات

  • اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، آیت اللہ خامنہ ای

    اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، آیت اللہ خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اس وقت تک کوئی تعاون ممکن نہیں جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت، مشرقِ وسطیٰ میں مداخلت اور خطے میں اپنے فوجی اڈے قائم رکھے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار ایران سے تعاون کی بات کرتے ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب وہ صیہونی حکومت کی پشت پناہی اور علاقائی مداخلت ختم کریں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ اکتوبر میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار ہے، جب تہران اس پر آمادہ ہوگا۔

    دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم یورینیم افزودگی کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔ مغربی طاقتیں افزودگی ختم کرنا چاہتی ہیں جبکہ تہران اسے اپنے حق کے طور پر برقرار رکھنے کے مؤقف پر قائم ہے

    صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل

    امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی

  • ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات  آئندہ ہفتے

    ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے

    ایران جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ جمعے کو استنبول میں بات چیت کرے گا مذاکرات ایران، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے،برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے خبردار کیا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی میں ناکامی ایران پر عالمی پابندیوں کا باعث بنے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام پر بات چیت کی بحالی کے لیے اصولی اتفاق ہو چکا ہے مذاکرات کا مقام اور تاریخ ابھی طے نہیں ہوئے اور اس پر مشاورت جاری ہے برطانیہ، فرانس اور جرمنی 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائی گئی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے اسنیپ بیک میکانزم کے استعمال پر غور کر رہے ہیں اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

    دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پرانے معاہدے پر واپس نہیں جائے گا برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاس 2015 معاہد ے کو نافذ کرنے کیلئے قانونی، سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معطل ہو گئے تھے ایرانی حکومت اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی سے بچنے کے لیے یورپی ممالک سے مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، تاہم تہران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں۔

    لندن: رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار کا اسٹیج پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

  • روس ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار

    روس ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق معاملات حل کرانے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے ے مطابق کریملن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو کے تہران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اور صدر پیوٹن ایران و امریکا کے درمیان جاری جوہری تنازع کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جون کو ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد کہا تھا کہ روسی صدر نے مذاکرات میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جوہری معاہدے پر امریکی تجاویز پر سست رفتاری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اب تک 5 ادوار پر مشتمل جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد نئے معاہدے کے خواہشمند ہیں۔صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ امریکا کسی صورت ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اُسے این پی ٹی (NPT) کے تحت یہ حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 4 جون کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجاویز ایران کے قومی مفادات کے خلاف ہیں۔یاد رہے کہ روس اور ایران نے یوکرین جنگ کے بعد باہمی فوجی تعاون مزید مضبوط کیا ہے۔ رواں ہفتے کریملن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کو پُرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور

    شملہ معاہدہ ختم،وزیر دفاع،تاحال منسوخ نہیں ہوا،ذرائع وزارت خارجہ

  • ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں فریقین کے درمیان "کچھ پیش رفت” سامنے آئی ہے، تاہم بنیادی اختلافات بدستور موجود ہیں۔

    عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ حتمی نہیں، اور اُمید ظاہر کی کہ باقی معاملات آئندہ دنوں میں واضح ہو جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باقی کے مطابق، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف پرواز کے شیڈول کی وجہ سے مذاکرات ادھورے چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والا چوتھا دور افزودگی کے معاملے پر اختلاف کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔

    اسٹیو وٹکوف نے واشنگٹن کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا "ایک فیصد بھی یورینیم افزودگی” کی اجازت نہیں دے سکتا، جسے ایران نے اپنے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اختلافات موجود ہیں اور تہران صرف اسی صورت میں معاہدہ کرے گا جب اس کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے۔

    یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے جوہری ادارے IAEA کے آئندہ اجلاس اور 2015 کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہو رہے ہیں۔ایرانی تجزیہ کاروں اور سابق مشیر محمد مرانڈی کے مطابق، ایران افزودگی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور اگر امریکا ایسا چاہتا ہے تو معاہدے کا امکان نہیں۔ایران کی جوہری تنظیم کے ترجمان بہروز کمالونڈی نے کہا کہ ملک میں 17 ہزار افراد جوہری شعبے سے وابستہ ہیں، اور افزودگی کا عمل دیگر پرامن ممالک جیسا ہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبروں پر ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ایران اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرائے گا۔

    ایوب میڈیکل کالج میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، جعلی گارنٹی پر ادائیگی کا انکشاف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    فرانس: 300 بچوں سے زیادتی کے اعتراف پر سابق سرجن کو 20 سال قید دینے کی سفارش

    روس اور یوکرین کے درمیان سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ، 390 افراد رہا

    بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ مٹھائیوں پر اتار دیا

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

  • اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران اس حملے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرائے گا۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں واضح کیا کہ صہیونی حکومت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں امریکی حکومت بھی ملوث سمجھی جائے گی، اور قانونی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔انہوں نے اسرائیل کی ممکنہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان انکشافات نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان عمانی ثالثی میں حساس نوعیت کے جوہری مذاکرات جاری ہیں۔12 اپریل سے جاری جوہری مذاکرات، دراصل 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران-عالمی طاقتوں کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہیں

    ۔ اب ان مذاکرات کا پانچواں دور عمان میں طے ہے، لیکن اسرائیل کی طرف سے حملے کی دھمکیوں نے مذاکراتی ماحول پر سائے ڈال دیے ہیں۔ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ترجمان علی محمد نینی نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریب زدہ صہیونی حکومت کوئی احمقانہ حرکت کرتی ہے، تو اسے اپنی محدود جغرافیائی حدود میں تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

    ادھر ایران کے فورڈو جوہری پلانٹ کے قریب سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی جوہری پالیسی کی حمایت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے "جوہری توانائی ہمارا ناقابل تنسیخ حق ہے اور کوئی سمجھوتہ نہیں، صرف امریکا سے مقابلہ”نعرے لگائے،واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان یہ کشیدگی غزہ تنازعے کے تناظر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور پہلی مرتبہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے براہ راست حملے بھی کیے تھے۔

    ائر وائس مارشل اورنگزیب نے بھارت کو میڈیا وار میں بھی ہرادیا،بھارتی صحافی

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

    فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    مغرب کو احساس ہو گیا، جس گھوڑے پر داؤ لگایا وہ پاکستان سے ہار گیا،انوار الحق کاکڑ

  • ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ کر دیا گیا،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے عمان نے کہا کہ 3 مئی کو ہونے والے جوہری مذاکرات کو ’لاجسٹک وجوہات‘ کی بنا پر ری شیڈول کیا جائے گا.

    ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔واشنگٹن نے تہران کو یمن کے حوثیوں کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا اور جوہری مذاکرات کے دوران اس پر نئی تیل سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں، اس حوالے سے آج ایران نے امریکا پر ’متضاد رویے اور اشتعال انگیز بیانات‘ کا الزام عائد کیا۔

    علیحدہ سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات میں ’سنجیدگی اور عزم‘ کے ساتھ شامل رہے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت