Baaghi TV

Tag: جوہڑ

  • گاؤں دیہات میں اب بھی جوہڑ موجود،سرکار کے بڑے بڑے دعوے

    گاؤں دیہات میں اب بھی جوہڑ موجود،سرکار کے بڑے بڑے دعوے

    قصور
    اس دور میں بھی قصور کے تمام دیہات میں جوہڑ موجود،سرکار بلند و بالا دعوے کرنے میں مصروف،سڑکیں تو کجا گورنمنٹ دیہات کے قریب سے گزرنے والے گندے نالوں میں سیوریج کا پانی نا لیجا سکی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے تمام دیہات میں اس موجودہ دور میں بھی جوہڑ موجود ہیں جہاں سارے گاؤں کا پانی سارا سال جمع رہتا ہے اور مکھیاں مچھر اس گندے پانی پر افزائش پاتے ہیں جبکہ دوسری طرف سرکار سالانہ اربوں روپیہ خرچ کرکے ڈینگی مچھر کے سدباب کا سوچتی ہے مگر حیرت کی بات ڈینگی افزائش کے سب سے بڑے سبب جوہڑوں کو ختم نہیں کیا جا رہا
    ہر گاؤں دیہات بستی کے قریب سے گندے نالے گزرتے ہیں مگر سرکار کو اتنی توفیق نہیں کہ دیہاتوں کے سیوریج کا پانی ان نالوں میں ڈال دیا جائے
    سرکار دعوے کرنے تک محدود ہے جبکہ اس دور میں بھی جوہڑوں کی بدولت لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    لوگوں نے سرکار سے رحم کی اپیل کی ہے تاکہ ان کو جوہڑوں کے ختم ہونے اور سیوریج کا پانی نالوں میں جانے سے جدید دور کا احساس ہو اور وہ بھی بدبو سے پاک فضا میں سانس لے سکیں

  • سکول کے سامنے جوہڑ ،پانی گلیوں کے علاوہ سکول میں

    سکول کے سامنے جوہڑ ،پانی گلیوں کے علاوہ سکول میں

    قصور
    نواحی گاؤں مہالم کلاں میں بچیوں کے سکول کے سامنے تالاب معصوم بچیاں گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور اے سی و ڈی سی قصور اپنے کمروں میں بیٹھ کر دعوے کرنے تک محدود
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہالم کلاں کی معصوم بچیاں سکول کے سامنے بنے گندے جوہڑ کے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں جب بھی بارش ہوتی ہے جوہڑ کا گندہ پانی سکول میں بھی داخل ہو جاتا ہے جس سے طالبات کے علاوہ ٹیچروں کو بھی سخت پریشانی ہوتی ہے مگر افسوس کہ ڈی سی و اے سی قصور سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اس سکول کی حالت ان تک شاید پہنچی نہیں یا پھر انہیں اپنے دفتروں میں بیٹھ کر بلند و بالا دعوے کرنے کی عادت ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے استدعا کی ہے کہ ہمارے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ہمارے بچوں کو بیماریوں سے بچائیں اور سکول کے سامنے سے جوہڑ کو ختم کروائیں