Baaghi TV

Tag: جکارتا

  • جکارتا میں کھڑا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

    جکارتا میں کھڑا پی آئی اے کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا

    لاہور: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں کھڑا پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کا دوسرا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی: ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارہ جکارتا سے رات 11:14 بجے کراچی پہنچا،خصوصی پرواز پی کے 9897 نے بینکاک میں ری فیولنگ کیلئے اسٹاپ کیا، رجسٹریشن اے پی بی ایل وائی طیارے کی تکنیکی مرمت دو ہفتے سے جاری تھی۔

    ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا، طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے میں ایئربس طیاروں کی تعداد 16 ہوگئی۔

    کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اس سے قبل ملائیشیا کے ایئر پورٹ پر بھی پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ لیز تنازع کی وجہ سے روکا گیا تھا، ملائیشین عدالت نے روکے جانے کا اقدام معطل کر کے قومی ایئر لائن کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی، بوئنگ 777 روکے جانے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، 26 مئی 2023 کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ایئر پورٹ حکام کو وصول کروائے تھے۔

    ملک کے 12 ویں عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی

    کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

  • دوران نماز  امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے

    دوران نماز امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے

    جکارتا: نماز فجر کے دوران جواں سال امام مسجد سجدے کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ اُٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی، امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی، نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتی تھی، وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

  • انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    جکارتا: انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا ، 7 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کا مرکز 70 کلومیٹر دور سماترا صوبے میں تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور سڑکوں پر درارڑیں پڑ گئیں۔ مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ:1300 عمارتیں منہدم سینکڑوں افراد لاپتہ،ہلاکتوں کی تصدیق

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو ادارے نے ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے سماترا میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں میں زلزلے کے جھٹکے عام بات ہیں گزشتہ برس اپریل میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہو جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ 2021 کے‌آغاز میں ہی جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 174 اور 48 لاپتہ ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں انڈونیشیا میں ہی اگست 2018 میں آنے والے زلزلے میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری

  • انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

    انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

    جکارتا: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے دارالحکومت کو جکارتہ سے جنگلوں سے گھرے مشرقی کنارے پر واقع بورنیو جزیرے منتقل کریں گےپیش کردہ مقام علاقائی شہروں بالکپاپان اور ساماریندا کے نزدیک ہے جہاں قدرتی آفات کا خدشہ کم ہے اور حکومت کے پاس وہاں پہلے ہی 1 لاکھ ہزار ہزار ہیکٹ (4 لاکھ 45 ہزار ایکڑ) زمین کی ملکیت موجود ہے۔

    صدر جوکو ویدودو نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا تھا کہ ‘یہ جگہ بہترین ہے ، یہ انڈونیشیا کے وسط میں ہے اور شہری علاقوں سے بھی قریب تر ہے۔

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ گورننس، کاروبار، مالیات، تجارت اور سروسز کا مرکز ہونے کی وجہ سے جکارتا پر بوجھ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔جکارتہ میں مقیم پولیٹیکل رسک اینالسٹ کیون او رورکے کا کہنا تھا کہ جاوا جزیرے سے دارالحکومت تبدیل کرنے سے اتحاد مزید مستحکم ہوگا۔

    صدر جوکو ویدودو کا کہنا تھا کہ جکارتا میگا سٹی رہےگا اور چند دہائیوں تک مالیات اور تجارت کا مرکزبنا رہے گا تاہم اسے ماحولیاتی تبدیلی کےسنگین خدشات لاحق ہیں پیش کردہ اقدام پر بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ بورنیو جزیرے پر تعمیرات کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا جس میں 15 لاکھ سرکاری افسران کی منتقلی 2024 تک 466 کھرب روپیہ (33 ارب ڈالر) لاگت سے کی جائے گی۔

    برطانیہ میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز

    تاہم اب انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔

    انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتا سے منتقل کرنے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے عملدرآمد میں تاخیرہوئی۔

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    ماہرین نے دارالحکومت کی منتقلی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے عوام سے رائے نہیں لی گئی اورنہ ہی ماحولیاتی حوالے کو مدنظررکھا گیا ملیشیا اور برونائی سے ملنے والے بورنیو جزیرے کا حصہ جسے کلیمنتان کے نام سے جان جاتا ہے، میں بڑے پیمانے پر کان کنی کی جاتی ہے جبکہ یہاں گھنے جنگلات ہیں اور یہ دنیا کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں اورانگوتان بستے ہیں , ماہر ماحولیات نے دارالحکومت کی تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا کہ اس سے نایاب اورانگوتان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    ’ایک بچہ‘پالیسی :چین میں شرح پیدائش کی کم ترین سطح ریکارڈ