Baaghi TV

Tag: جکارتہ

  • جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں   خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،22 افراد جاں بحق

    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ عمارت میں منگل کے روز خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق ہوگئے،ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر افراد جھلسنے کے بجائے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو تیزی سے اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی تاہم آگ لگنے کے حتمی اسباب جاننے کے لیے فرانزک لیبارٹری کی تحقیقات جاری ہیں،سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے کہا کہ فورس اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے پرعزم ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لگی اور جب تک فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے تب تک آگ پھیل چکی تھی،جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کم از کم 100 فائر فائٹرز اور 29 فائر ٹرک آگ بجھانے کے کام میں شریک ہوئے-

    پولیس سربراہ نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد پہلے 17 بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں،فائر فائٹرز اب عمارت کو ٹھنڈا کرنے اور متعدد منزلوں سے گاڑھا دھواں صاف کرنے میں مصروف ہیں جس کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

  • جکارتہ میں کھڑے دو ائیربس320 میں سے پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

    جکارتہ میں کھڑے دو ائیربس320 میں سے پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کے جکارتہ والا طیار وں کا معاملہ ،پی آئی اے کا جکارتہ میں کھڑے دو ائیربس320 میں سے پہلا طیارہ واپس وطن پہنچ گیا

    ائیربس 320 رجسٹریشن نمبر AP-BLZ رات ساڑھے دن بجے جکارتہ سے براستہ بنکاک وطن پہنچ گیا ،پی آئی اے نے مذکورہ لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرلے طیارے اپنے بیڑے کیلئے حاصل کئے ہیں ،ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس ساختہ طیاروں کی کل تعداد 16 ہوجائے گی،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا،

    پی آئی اے نے دونوں طیارے غیر ملکی کمپنی سے لیز پر لیے تھے، لیز کی رقم ادا نہ ہونے پر کمپنی نے دونوں طیارے جکارتہ میں روک لیے تھے جس وجہ سے پی آئی اے کو لیز کی رقم کے علاوہ دونوں طیاروں کی پارکنگ فیس بھی ادا کرنا پڑ رہی تھی،پی آئی اے نے لیز اور پارکنگ فیس ادا کرنے کی بجائے دونوں طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کا چار رکنی وفد طیاروں کی ڈیل کیلئے جکارتہ بھی گیا تھا،وفد نے 25 ملین ڈالر کی رقم کے عوض دونوں طیاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا،

     خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

  • پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ  ڈالر سے  تجاوز

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

    جکارتہ: قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اےکےدو لیزنگ طیارے ائیربس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔

    رپورٹ کےمطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نےمعاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

    نگران وزیر اعظم کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات

    دوسری جانب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نے انجن میں آگ لگنے سے ہنگامی لینڈنگ کی، ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کی ، پرواز پی کے 743 نے صبح 5 بج کر چار منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن ٹیم فوری پہنچی اور کپتان سمیت فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا،مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

  • انڈونیشیا: لاشوں کو دریا میں پھینکنے کے جرم میں فوجی افسر کو عمر قید کی سزا

    انڈونیشیا: لاشوں کو دریا میں پھینکنے کے جرم میں فوجی افسر کو عمر قید کی سزا

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ملٹری ٹربیونل نے دو نوجوانوں کی لاشوں کو دریا میں پھینکے کا جرم ثابت ہونے پر فوج کے کرنل کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر پر گزشتہ برس اس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے دو موٹر سائیکل سواروں کی لاشوں کو دریا میں پھینکنے کا الزام تھا جکارتہ ملٹری ٹربیونل کے ججز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرنل پریانتو کے عمل کو منصوبہ سازی کے تحت کیے گئے قتل کے طورپر لیا ہے-

    فیصلہ سناتے ہوئے چیف جج بریگیڈیئر جنرل فریدہ فیصل کا کہنا تھا کہ بطور تربیت یافتہ سپاہی، ملزم نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو وحشی انداز میں قتل کیا عدالت نے مسلح افواج کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اس افسر کو ملٹری سروس سے برخاست کریں۔

    گزشتہ دسمبر میں پریانتو کے ساتھ اس کی کار میں اس کے دو ماتحت موجود تھے جب کار کی ٹکر ایک موٹر بائیک کے ساتھ ہوئی جس کے نتیجے میں 17 سالہ ہانڈی سپُوترا اور اس کی دوست 14 سالہ سلسبیلا شدید زخمی ہوگئے۔

    عدالت میں بتایا گیا کہ جب ماتحتوں نے زخمیوں کو اسپتال لے جانے کا کہا تو پریانتو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے جھڑکا اور کہا ہم فوجی ہے، بچوں کی طرح نہ رو۔

    فوجی افسر نے مقدمے کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کو دونوں لاشوں کو پھینکنے کا خیال تھا کیوں کہ اس نے سوچ لیا تھا کہ دونوں نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکے تھے اور حرکت نہیں کر رہے تھے-

    اس کی تردید موقع پر موجود متعدد عینی شاہدین نے کی جنہوں نے کہا کہ 17 سالہ نوجوان زخموں کی وجہ سے درد سے چل رہا تھا اور کراہ رہا تھا نوجوانوں کی باقیات تین دن بعد مقامی لوگوں کو دو مختلف ندیوں سے ملی تھیں۔

    جبکہ پوسٹ مارٹم کے مطابق بھی ایک نوجوان اس وقت تک زندہ تھا جب پریانتو نے اپنے دو ماتحتوں کے ساتھ ان دونوں کی اجسام کو وسطی جاوا صوبےکے ایک دریا میں پھینکا۔

    جج نے کہا کہ پریانتو کا "متاثرین کو ختم کرنے کا ارادہ تھا اور اس لیے یہ کارروائی سوچے سمجھے قتل کے مترادف ہے افسر کو قتل، دوسروں کی آزادی سے مشترکہ محروم کرنے اور چھپانے کی نیت سے لاشیں ہٹانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    مقدمے کی سماعت جکارتہ کی ہائی ملٹری کورٹ II میں ہوئی پریانتو کے ماتحتوں کے لیے ٹرائلز ابھی ختم ہونا باقی ہیں۔

  • پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

    جکارتہ: پاکستان نے ہاکی ایشیا کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے مینز ایشیا ہاکی کپ میں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے شکست دی۔

    پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو جبکہ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔

    قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا اور میچ کے اختتام تک 8 گولز کی برتری سمیٹی۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مبشر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا مبشر علی نے میچ میں دو گول اسکور کیے تھے-

    پاکستانی قومی لباس پہن کر وصول کیا ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزاز

    ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی تاہم قومی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی کیو نکہ پاکستان کو جاپان کیخلاف اہم میچ میں2-3 سے شکست ہوئی تھی-

    واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈرا، انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولز، 5 گولز کی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ جاپان نے 2-3 سے ہرایا تھا۔