Baaghi TV

Tag: جگہ

  • شاملاٹ جگہ پر بااثر افراد کا قبضہ

    شاملاٹ جگہ پر بااثر افراد کا قبضہ

    قصور کے علاقہ چھپڑ کنڈا کوٹ رکندین قصور میں بااثر افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ضلعی انتظامیہ خاموش
    تفصیلات کے مطابق قصور کوٹ رکندین میں واقع 100مرلہ کے قریب سرکاری زمین پر با اثر افراد نے قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے سرکاری زمین سابق ڈی سی او قصور عبدالجبار شاہین نے عوام کی خوشی غمی کے لیے ڈیڑہ شاملاٹ کی صورت میں مختص کی تھی مگر کئی سال گز ر جانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں کے لیے مختص جگہ پر کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے با اثر افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ کر نا شروع کر دیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔بااثر افراد کے اس عمل پر علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ قصور کی سماجی اور معزز شخصیات کا ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

  • سینکڑوں کنال جگہ اپنے نام

    قصور

    الہ آباد میں با اثر افراد نے پانچ سو کنال سے زائد قیمتی زمین اپنے نام کروا لی غریب خاتون کی درخواست پر وزیراعظم کا نوٹس اے سی چونیاں انکوائری آفیسر مقرر رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی حمیداں بی بی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ بختاور بی بی اور اس کی ایک بہن فاطمہ بی بی تھی وہ دونوں اپنے والد احمد دین بن اللہ دتہ کی بیٹیاں تھیں جبکہ کوئی بھائی نہ تھا وہ دونوں اپنے 469 کنال 5 مرلے کی مالکہ تھیں میری خالہ فاطمہ بی بی بے اولاد تھیں جبکہ ہم اپنی والدہ بختاور بی بی کے تین بچے ہیں ہماری والدہ کی وراثت سے ہم تین بہن بھائیوں کے نام 145 کنال اراضی منتقل ہوئی جوکہ 1995/96 اور 1998/99 کی جمح بندی میں ہمارے نام انتقال وراثت موجود ہے لیکن بعد ازاں ملزمان شریف، یونس، یعقوب، امین، اسلام، فتح محمد نمبر دار ، وقار اور ثریا بی بی پٹواری کے ساتھ ساز باز ہو کر غیر قانونی، جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی حمیداں بی بی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم پاکستان کے نام دی گئی درخواستوں میں قانونی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے