Baaghi TV

Tag: جھانوی کپور

  • سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی بالی وڈ میں مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے. ان کے تیار کردہ کپڑے بالی وڈ‌ سٹارز پہن کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ ڈیزائنر کی تعریف بھی کرتے ہیں. حال ہی میں محسن نوید رانجھا نے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ ایک شوٹ کیا ہے اس شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور نے کھل کر کی ہے تعریف محسن نوید رانجھا کی انہوں نے کہا کہ محسن کے تیارہ کردہ کپڑے بہت ہی خوبصورت ہیں میں نے اس سے پہلے کبھی بھی اتنے خوبصورت کپڑے نہیں‌ پہنے نہ ہی اتنا

    خوبصورت شوٹ کروایا ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور سے پہلے محسن نوید رانجھا نے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ بھی شوٹ کیا . سارا علی خان نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کی جم کر تعریف کی . سارا اور جھانوی کپور دونوں فرینڈز ہیں . محسن نوید رانجھا نے انیل کپور کو بھی اپنی تیار کردہ شیروانی تحفے کے طور پر بھیجی تھی جسے پہن کر انہوں نے ایک وڈیو بنائی اور پاکستانی ڈیزائنر کے فن کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا . یوں پاکستانی فیشن ڈیزائنر بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز کے فیورٹ‌بنتے جا رہے ہیں .

  • کیا آپ جانتے ہیں سری دیوی اور بونی کپور کی شادی خفیہ ہوئی تھی جھانوی کپور

    کیا آپ جانتے ہیں سری دیوی اور بونی کپور کی شادی خفیہ ہوئی تھی جھانوی کپور

    جھانوی کپور اس وقت بالی وڈ فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار ملی میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری میتھوکٹی زیویئر نے کی تھی۔ اس میں سنی کوشل اور منوج پاہوا نے بھی کام کیا تھا۔جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کے والد بونی کپور اور سری دیوی کی شادی خفیہ ہوئی تھی، جھانوی کپور نے ساتھ میں ان دونوں کی شادی کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ اسی لئے یہ دونوں اس تصویر میں پریشان بھی دکھائی دے رہے ہیں. انہوں نے یہ بات کہنے کے بعد یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مجھے یہ بتانا چاہیے تھا یا نہیں . یاد رہے کہ جھانوی کپور کے والد بونی کپور نے دو شادیاں کیں سری دیوی سے ان کی دوسری شادی تھی جس کی

    خاندانی سطح پر بہت زیادہ قبولیت نہیں تھی. ارجن کپور جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں تاہم ان دونوں میں کافی پیار محبت ہے. ارجن نے گزشتہ دنوں جب جھانوی کپور کی فلم ملی ریلیز ہوئی تو اپنی بہن کی تعریف کی اور کہاکہ تم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. یوں دیکھا جائے تو سوتیلے بہن بھائیوں کا آپس میں کافی پیار محبت ہے.

  • ڈکار بھی ماروں تو والد  کہتے ہیں واہ کیا بات ہے جھانوی کپور

    ڈکار بھی ماروں تو والد کہتے ہیں واہ کیا بات ہے جھانوی کپور

    اداکارہ جھانوی کپور کی حال ہی میں‌فلم ملی ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہ اجا رہا ہے لیکن بھارت کے علاوہ اورسیز میں جہاں جہاں ملی فلم کی نمائش کی گئی اس کے ساتھ اگر پاکستانی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہے تو مولا جٹ کو دیکھا گیا ہے ملی کو نہیں. تاہم فلم میں جھانوی کپور کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ میرے والد نے ہمیشہ میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے ، میں جو بھی کرتی ہوں وہ فخر محسوس کرتے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں فلم انڈسٹری میں آئوں لیکن یہ میرے والد ہی تھے جنہوں نے ماں کو منایا اور میں فلم انڈسٹری میں آگئی . انہوں نے کہا کہ مجھے ہر قدم پر میرے

    والدین کی سپورٹ‌ھاصل رہی ہے اور ماں کے انتقال کے بعد والد نے ہم دونوں بہنوں پر بہت زیادہ توجہ دی ہے. انہوں نے کہا کہ والد کی طرف سے حوصلہ افزائی کی حد یہ ہے کہ میں ڈکار بھی ماروں تو میرے والد کہتے ہیں کہ واہ کیا بات ہے. جھانوی کپور نے کہا کہ میں آج جو بھی کررہی ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہے. میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے وہ کرئیے لیکن دل سے کرئیے کامیابی ضرور ملے گی.

  • جھانوی کپور کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی ہیں‌ خواہاں

    جھانوی کپور کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی ہیں‌ خواہاں

    اداکارہ جھانوی کپور جن کی حال ہی میں ”ملی” فلم ریلیز ہوئی ہے، باکس آفس کا بزنس ابھی تو سامنے نہیں آیا لیکن یہ کہا جا رہا ہےکہ جھانوی کپور کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے. ان کے بڑے بھائی ارجن کپور نے جھانوی کی بے حد تعریف کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے. جھانوی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ان سے جب سوال ہوا کہ وہ کس ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میری جوڑی رنویر سنگھ کے ساتھ بہت اچھی لگے گی. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہو گئی تھی تو

    رنویر سنگھ نے مجھے بہت تسلی دی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے . جھانوی نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں مجھے ان کی اداکار ی اور سٹائل بہت پسند ہے . میں چاہتی ہوں کہ ہمیں کسی ایک فلم میں کاسٹ کیا جائے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے کم وقت میں انڈسٹری میں اپنی ایک پہچان بنا لی ہے.

  • جھانوی تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارجن کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    جھانوی تم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارجن کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    جھانوی کپور کی فلم ملی کل سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات نے شرکت کی. ارجن کپور جو کہ جھانوی کپور کے بھائی ہیں انہوں نے فلم دیکھ سوشل میڈیا پر اپنی اور جھانوی کی ایک تصویر جاری کرکے لکھا کہ” جھانوی تم نے ہمیشہ میرا سر فخر سے بلند کیا ہے آپ اداکارہ کے طور پر غیر معمولی ترقی کررہی ہیں، ملی میں آپ نے شاندار اداکاری کی ہے. میری دعا ہے کہ آپ کو کامیابیاں ملیں” ارجن کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جھانوی کے لکھا لو یو. ملی کو بہت سراہا جا رہا ہے متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں اور یہ ملیالم ہٹ ہیلن کا ریمیک ہے۔ بہت سے اداکاروں نے جھانوی کی اداکاری کو سراہا ہے. اس فلم کو ان کے والد بونی کپور نے پرڈیوس کیا ہے. فلم میں جھانوی ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام

    ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کو فریزر میں پھنستے ہوئے اور اپنی بقا کے لیے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جھانوی کپور کی آنے والی فلموں میں راج کمار راؤ کے ساتھ مسٹر اور مسز ماہی سمیت کئی دیگر پروجیکٹس ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ جھانوی ورون دھون کے ساتھ باوال میں بھی نظر آئیں گی۔

  • ملی کی سکریننگ ، ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان و دیگر کی شرکت

    ملی کی سکریننگ ، ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان و دیگر کی شرکت

    جھانوی کپور کی فلم ملی جس کی وہ سر توڑ پرموشن کرتی نظر آئیں 4 نومبر یعنی آج ہی کے دن ریلیز ہونے جا رہی ہے، گزشتہ روز اس فلم کی ممبئی میں سکریننگ ہوئی، سکریننگ میں ریکھا، وکی کوشل، سارہ علی خان، اننیا پانڈے اور دیگر نے خصوصی شرکت کی. جھانوی کپورنے اداکارہ ریکھا کے ساتھ خصوصی پوز دئیے. فلم ملی میں ایک بڑی سٹار کاسٹ ہے جن میں منوج پاہوا، حسلین کور، راجیش جیس، سنجے سوری، اور دیگر معاون کرداروں

    کے نام قابل زکر ہیں۔ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے گانے اور اصل سکور کمپوز کیے ہیں۔ ملی کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے. ملی مشہور ملیالم فلم ہیلن کا آفیشل ریمیک ہےاسکی ہدایت کاری متھوکوٹی زیویئر کی ہے.آج فلم سینما گھروں میں ریلیز تو ہو گئی ہے لیکن دیکھنا یہ کہ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں . دوسری طرف جھانوی کپور کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کی کہانی مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ میوزک اور پکچرائزیشن شائقین کو بہت زیادہ پسند آئیگی.یاد رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی کی بیٹی ہیں اور ان کی اپنے والد کے ساتھ پہلی فلم ہے. بونی کپور نے اپنی بیٹی کے لئے پہلی بار کوئی فلم پرڈیوس کی ہے.

  • جھانوی کپور نے سری دیوی کی بائیوپک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

    جھانوی کپور نے سری دیوی کی بائیوپک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

    جھانوی کپور موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شکل ہو، فیشن یا ان کی اداکاری کی مہارت، ہر چیز مداحوں کو پسند ہے۔ درحقیقت وہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ قابل قدر اداکاروں میں سے ایک بن گئی ہیں اور انہوں نے بار بار سلور اسکرین پرمشکل کرداروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. جھانوی کپور آج کل اپنے فلم ملی کی تشہیر میں مصروف ہیں. میڈیا سے گفتگو کے دوران ان جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی والدہ سری دیوی کی بائیوپک میں کام کریں گی تو انہوں نے جو جواب دیا آپ رہ جائیں گے حیران . انہوں نے کہا کہ میں‌اپنی والدہ کی بائیو پک میں کام نہیں کرنا چاہتی، وجہ بتانے کے لیے پوچھے جانے پر، جھانوی نے مسکراتے ہوئے

    چہرے کے ساتھ جواب دیا، ”سر ابھی وہ بہت لمبا جواب ہے اور مجھے بہت بھوک لگی ہے اور مجھے اسٹیج پر رونا بھی نہیں ہے” یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی وا؛لدہ کے انتقال کے بعد شوبز کیرئیر کا آغاز کیا . فلم ملی جس کی آج کل وہ تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس میں وہ ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائمر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کا اپنے والد اور سنی کوشل (اس کے بوائے فرینڈ) کے ساتھ بندھن دکھایا گیا ہے۔ سسپس تھرلر اس فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔بونی کپور جھانوی کپور کے والد ہیں.

  • کیا جھانوی اور خوشی کپور ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟ جھانوی نے کیا کہا

    کیا جھانوی اور خوشی کپور ایک ہی لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟ جھانوی نے کیا کہا

    شوبز سلیبرٹیز کیا کرتی ہیں کیا نہیں اس پر اردگرد کے لوگوں کی بہت نظر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بات کا بتنگڑ ایک منٹ میں بن جاتا ہے. چند ہفتے قبل سری دیودی کی بیٹیاں اداکارہ جھانوی کپور اور ان کی بہن خوشی کپور اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب ان کے بارے میں‌کہا گیا کہ کپور بہنوں نے کسی نہ کسی موقع پر ایک ہی شخص کو ڈیٹ کیا ہے۔ تاہم جھانوی کپور نے اب اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں‌نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے کہ جس میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایک ہی انسان کو ڈیٹ کیا. جھانوی کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ ایک

    وقت میں وہ اکشت جین کو ڈیٹ کرتی تھیں اور اب اس کی بہن خوشی ان سے ڈیٹنگ کر رہی ہے۔ تاہم جھانوی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اکشت اور میں ہم بچپن کے سب سے اچھے دوست ہیں.بلکہ وہ میرا اور خوشی دونوں کا اچھا دوست ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور کو آخری بار گڈ لک جیری میں دیکھا گیا تھااس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ،اب جھانوی فلم ملی میں‌بڑے پردے پر دکھائی دیں گی یہ ملیالم فلم کا ریمیک ہے جس کا نام ہیلن ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔ متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 4 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

  • سری دیوی نے بونی کپور کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کےلئے کیسے کیا مجبور ؟

    سری دیوی نے بونی کپور کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کےلئے کیسے کیا مجبور ؟

    بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منائی اور اپنی والدہ سری دیوی کی یادیں تازہ کیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد بونی کپور کی سگریٹ نوشی کی عادت اکثر گھر میں لڑائی جھگڑے کا باعث بنتی تھی۔میری ماں سری دیوی تو ضد میں سبزی خود بھی بن گئیں تھیں کہ کسی طرح سے بونی کپور سگریٹ چھوڑ‌دیں، حالانکہ ایسا کرنے سے ماں کی صحت کو خطرہ تھا کیونکہ وہ بہت کمزور تھیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح‌یاد ہے کہ میرے والد نے جب بہت زیادہ سگریٹ نوشی شروع کر دی تھی تو ہر صبح میں اور میری بہن

    خوشی پاپا کے سگریٹ کے پیکٹوں کو تلف کرنے کے تلاش کرتے تھے، یا تو ہم جا کر پاپا کے سگریٹ کاٹ دیتے یا انہیں کھول کر ان ہر ٹوتھ پیسٹ لگا دیتا لیکن سب کچھ بے سود تھا ماں بھی جھگڑا کرتی رہتی تھی کہ سگریٹ نوشی نہ کریں. جھانوی نے مزید کہا کہ ہماری والدہ کے اچانک انتقال کے بعد پاپا نے سگریٹ نوشی ترک کردی۔ ماں کے انتقال کے بعد پاپا یہی کہتے تھے کہ جیسے وہ چاہتی تھی میں ویسے ہی بنوں گا میں سگریٹ چھوڑ دوں گا اور پاپا نے سیگریٹ چھوڑ‌دئیے. یاد رہے کہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو دبئی میں انتقال کر گئیں تھیں.ان کی موت ان کے مداحوں پر بکلی بن کر گری تھی.

  • جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    جھانوی کپور نے دیا اپنی بہن خوشی کو حیران کن مشورہ

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بہت جلدی بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ سب کے سب چیلنجنگ ہیں.جھانوی کپور نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم دھڑک کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا یہ فلم مشہور مراٹھی فلم سیرت کا آفیشل ریمیک تھی۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بہن خوشی کپور کو دئیے ہیں کچھ دلچپسپ مشورے، خوشی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں. انٹرویو میں جھانوی سے جب کہا گیا کہ آپ خوشی کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تو انہوں

    نے کہا کہ کسی اداکار کو ڈیٹ مت کرو، جھانوی نے کہا کہ میں‌ہوں یا مجھ جیسی اور لڑکیاں یہ مشورہ ہم سب کے لئے ہے، انہوں نے ان ڈائریکٹ یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ایک اداکار کو ڈیٹ کرتی رہی ہیں. جھانوی کپور نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بہن بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہے. یاد رہے کہ خوشی کپور ذویا اختر کی فلم دی ”آرچیز کامکس” سے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اس فلم میںان کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ہیں .اس فلم میں زیادہ تر کاسٹ نوجوانوں‌پر مشتمل ہے.