Baaghi TV

Tag: جھلک دکھلا جا

  • روبینہ دلائک کی انجری کے بعد دوبارہ جھلک دکھلا جا کے سٹیج پر واپسی

    روبینہ دلائک کی انجری کے بعد دوبارہ جھلک دکھلا جا کے سٹیج پر واپسی

    جھلک دکھلا جا ڈانس شو پانچ سال کے بعد چھوٹی سکرین پر واپس آیا ہے اس میں ہر ہفتے کچھ بہترین پرفارمنسز دکھائی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ شو شائقین کا پسندیدہ بنا ہوا ہے. جہاں بہت سارے پارٹیسپینٹس ہیں وہیں ان میں ایک روبینہ دلائک بھی ہیں جو اکثر اپنی پاور پیک پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں . روبینہ چند دن قبل اپنے کوریوگرافر صنم جوہر کے ساتھ ریہرسل کے دوران زخمی ہو گئیں تھیں اب انہوں نے شو میں واپسی کر لی ہے اور اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش نظر آرہی ہیں. روبینہ کی شو میں واپسی کے حوالے سے ان

    کے کوریوگرافر صنم جوہر نے کہا کہ روبینہ زخمی ہو گئی تھیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہیں آپ سب ہماری پرفارمنس دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ ہم اب مزید کیا نیا لیکر آرہے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نروس ہوں کیونکہ اب ہم مقابلے کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔یادرہے کہ شو ختم ہونے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں اور مقابلہ سخت ہے اس ڈانس رئیلٹی شو میں کون کس کو مات دیتا ہے یہ تو آنے والی ایپی سوڈز ہی بتا سکیں گی.شو کو مادھوری جیسی مشہور و معروف اداکارہ و رقصہ جج کررہی ہیں.

  • روبینہ دلائک زخمی ہو گئیں لیکن کیسے ؟‌

    روبینہ دلائک زخمی ہو گئیں لیکن کیسے ؟‌

    جھلک دکھلا جا ایک ایسا پلیٹ‌فارم ہے جہاں باصلاحیت لوگ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں. ایک سے بڑھ ایک پرفارمنس دینے والے ججز کو حیران کر دیتے ہیں. جھلک دکھلا جا کا سیزن 10 میں اس بار دھواں دار پرفارمنس دینے والے شرکاء ہیں روبینہ دلیک بھی ان میں سے ایک ہیں ان کی پرفارمنس شو کے ججز کو بہت متاثر کررہی ہے ان کے جلوے کسی بھی آنکھ کو حیران کر دیں. روبینہ دلیک کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ ہو گئیں ہیں زخمی اور زخمی بھی وہ ہوئی ہیں ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے ان کے کندھے اور گردن کے گرد زخم آگئے ہیں. جھلک دکھلا جا میں روبینہ دلیک کی جوڑی صنم جوہر کے ساتھ بنائی گئی ہے اور یہ دونوں حیرت انگیز پرفارمنس پیش کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے حالیہ پریکٹس سیشن کے دوران، اداکارہ کی گردن اور کندھے کے ارد گرد زخم آگئے ہیں.

    روبینہ نے ریہرسل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں صنم ڈانس کی مشکل ترین پریکٹس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.اداکارہ نےزخمی حالت میں اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اور کچھ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں ہیں” . یاد رہے کہ روبینہ دلائک کے علاوہ اس شو میں نیا شرما، نیتی ٹیلر، پارس کلناوت، نشانت بھٹ، گشمیر مہاجانی، امروتا خانولکر، فیصل شیخ عرف مسٹر فیسو، سریتی جھا، ادا ملک، اور دیگر شامل ہیں۔ اس شو کی میزبانی منیش پال کر رہے ہیں اور ججنگ پینل میں مادھوری ڈکشٹ، نورا فتیحی اور کرن جوہر ہیں۔

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    چھوٹی سکرین کے اداکار علی اصغر جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں، وہ اداکار رشی کپور کی ایسی کاپی کرتے تھے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا. ایکبار رشی کپور نے خود کہا تھا کہ علی میری بہترین کاپی کرتے ہیں. علی اصغر کا کپل شرما شو میں دادی کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا یہ کردار انکی نہ صرف پہچان بن گیا ہے بلکہ ان پر دادی کے کردار کی چھاپ لگ گئی ہےاور علی اصغر اس وجہ سے کافی پریشان ہیں علی آج کل ڈانس رائیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں پرفارم کررہے ہیں. ان کی اس شو میں پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں انہوں نے جھلک دکھلا جا میں پرفارمنس دی اس کی تعریف مادھوری ڈکشٹ نے بھی کھل کر کی. اس موقع پر علی اصغر رو پڑے اور کہا کہ میں ایک عرصے سے بہت پریشان ہوں کیونکہ دادی کا کردار کرنے کے بعد مجھے عورتوں کے کردار ہی مل

    رہےہیں. میرے بیٹے نے مجھے صاف صاف کہا کہ کیا آپ کو عورت بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا آتا؟ وہ مجھ سے ناراض رہنے لگ گیا، اس کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میں نے نو ماہ تک کام کی آفرز کو ٹھکرایا، لیکن میں‌ کیا کروں کہ مجھے عورت کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار آفر ہی نہیں‌کیا جاتا. حالانکہ ماضی میں ، میں بہت اچھے اچھے کردار کر چکا ہوں. علی اصغر یہ باتیں‌ کرتے رو پڑے اور مادھوری بھی رو دیں اور بولیں کہ علی آپ ایک بہترین پرفارمر ہو اور ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں.

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    بھارتی معروف کامیڈین جو اکثر خواتین کا کردار کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں وہ اب ہمیں سٹیج پر ناچتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن دس میں نظر آئیں گے اور اس حوالے سے اداکار نے تصدیق بھی کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہاں جی میں اس سیزن میں نظر آﺅں گا لیکن میں کافی نروس ہوں۔ میں جھلک دکھلا جا جیسے نامور شو کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔ اپنے کیریئر کے دوران میں نے تقریباً ہر کام کرنے کی کوشش کی ہے ، اب ہندوستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سلیبریٹی ڈانس شو کا حصہ بننے سے مجھے بطور فنکار اپنی صلاحیتیں مزید آزمانے میں مدد ملے گی۔علی

    اصغر نے مزید کہا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے سامنے پرفارم کرنے کےلئے جتنا پرجوش ہوں اتنا ہی نروس بھی ہوں۔ میں سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ جھلک دکھلا جا سیزن دس کو بطور جج مادھوری ڈکشٹ نینے، کرن جوہر، نورا فتیحی و دیگر کریں گے۔جھلک دکھلا جا 10 کا پریمیئر 3 ستمبر کو کلرز پر رات 8 بجے ہوگا۔علی اصغر نے 2017 میں کپل شرما شو سے علیحدگی اختیار کی اس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے اس شو میں ان کا دادی کا کردار بہت مشہور ہوا تھا، تاہم اب ان کے مداح ان کو جھلک دکھلا جا کے پلیٹ فارم پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.