Baaghi TV

Tag: جھوٹ

  • عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، مصدق ملک

    عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، مصدق ملک

    وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، ملک کو برباد کرنے والے ہی خود کو مسیحا سمجھتے ہیں، جو بھی قانون و آئین توڑے گا پکڑا جائے گا، کسی کو تفتیش کیلئے بلایا جا رہا ہے تو اسے صفائی دینے کیلئے پیش ہونا چاہئے، چار سالوں میں گردشی قرضہ 11 سو ارب روپے سے 25 سو ارب روپے تک اور بجلی کی قیمت ساڑھے 14 روپے سے 24 روپے فی یونٹ تک پہنچا گئے، بلین ٹری سونامی کرپشن کا منصوبہ تھا، بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ اڑھائی سال پہلے ہو جاتی تو فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم نہ بنتی، موجودہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ نہ لے کر عوام کو ریلیف دے رہی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے کی فوری منظوری دی گئی ہے، پچھلے سال کے مقابلہ میں رواں سال موسم سرما میں گیس کی صورتحال بہتر ہو گی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ملک کو برباد کرنے والے خود کومسیحا سمجھتے ہیں، 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تھی تو 13 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول تھی، ملک میں بجلی اور گیس کا بحران عروج پر تھا، مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور قطر سے سستی گیس کے معاہدے کئے، اس وقت 2 ارب مکعب فٹ یومیہ گیس کی کمی تھی، ہم نے 1.2 ارب مکعب فٹ ایل این جی کی ری گیسیفیکیشن کے منصوبے لگائے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ دور میں 8 سے 9 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھایا اور روزگار کے مواقع پیدا کئے، محمد نواز شریف سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں لائے، عمران خان چار سال چور چور کا راگ الاپتے رہے، بجلی کی پیداوار کیلئے کچھ بھی نہ کیا، عمران خان بتائیں کیا اس نے اپنے دور میں ایک میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی؟،

    پی ٹی آئی والے بتائیں کیا انہوں نے اپنے دور میں ایک کلومیٹر سڑک بنائی؟، پی ٹی آئی نے گذشتہ چار سال مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دور کے ترقیاتی منصوبوں کے فیتے کاٹے، بلین ٹری سونامی کرپشن کا منصوبہ تھا، جو کروڑوں درخت لگائے تھے وہ کہاں گئے؟، ہمیں مہنگی بجلی پیدا کرنے کا الزام دیا جاتا تھا لیکن 2018ء میں بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 40 پیسے فی یونٹ تھی جسے پی ٹی آئی نے چار سال میں 15 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک پہنچا دیا، اسی طرح ہمارے دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 14 روپے 50 پیسے تھی جسے سابق دور میں 23 سے 24 روپے فی یونٹ تک پہنچا دیا، ہمارے دور میں گردشی قرضہ 11 سو ارب روپے تھا،

    عمران خان دور میں گردشی قرضہ 25 سو ارب روپے کی سطح تک پہنچا، عمران خان نے اپنے دور میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہ کیا، ان کے دور میں بجلی کے واجبات کی وصولی کم ہو گئی لیکن چوری میں اضافہ ہوا، جب دنیا میں سستی ترین گیس مل رہی تھی تو سابق دور میں کیوں نہ لی گئی؟ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدہ ناکام بنانے کیلئے صوبائی وزراء خزانہ کو خط لکھنے کا کہا، یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش تھی لیکن موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کیا ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات نے تین تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے، صرف آئل ریفائنری میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی،

    عمران خان نے چین، قطر اور امریکہ سمیت سب ممالک پر الزامات لگائے، کشمیر پر ثالثی امریکہ کو دی پھر اسی امریکہ پر سازش کا الزام بھی لگا دیا، سابق دور میں ملک کو معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر پہنچا دیا گیا، عمران خان کی انا نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ کی اور یہی انا آج ان کی بربادی کا سبب بن رہی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ قانون ان لوگوں کو پکڑے گا جو بغاوت پر اکساتے ہیں، قانون شکنی اور آئین شکنی کرنے والا پکڑا جائے گا، کسی کو تفتیش کیلئے بلایا جا رہا ہے تو اسے صفائی دینے کیلئے پیش ہونا چاہئے لیکن اگر کسی کے غیر ظاہر شدہ اکائونٹس سے 78 کروڑ روپے نکلے ہیں تو اسے بتانا چاہئے کہ یہ رقم کہاں سے آئی اور کس نے وصول کی،

    ایٹمی پروگرام کے مخالف ڈیوڈ فینٹن کو اپنا لابسٹ مقرر کرنے، ملک ریاض سے 450 کنال زمین لے کر 250 ملین ڈالر اسے دینے اور عارف نقوی سے 3 ملین پائونڈ لے کر اسے 250 ارب روپے کا فائدہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ملک ریاض کے کیس میں تحقیقات ہو رہی ہیں، یہ بات نہیںچلے گی کہ کوئی سمجھے کہ میں طاقتور یا مقبول ہوں اس لئے مجھے کوئی نہیں پکڑ سکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کنکشن پر پابندی سابق حکومت کے دور میں لگائی گئی تھی، اس کے ساتھ ساتھ ایک قانون بھی وہ بنائے گئے، ہم نئی پالیسی لا رہے ہیں تاکہ ملک کے اندر گیس کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ درآمد بھی بڑھائیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو یہ تمام معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے، رواں سال موسم سرما میں پچھلے سال کے مقابلہ میں گیس کی صورتحال بہتر ہو گی۔

    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ اڑھائی سال پہلے کر دی جاتی تو فیول ایڈجسٹمنٹ نہ بنتی، موجودہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ نہ لے کر لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ نے 70 ارب روپے کی منظوری دی ہے، وزیراعظم خود بھی متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کے دکھ درد کو بانٹا جا سکے، سابق حکومت جاتے جاتے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دیں لیکن اس کیلئے کوئی فنڈز مختص نہ کئے اور اس فیصلہ سے ماہانہ 110 سے 120 ارب روپے کا خزانہ کو نقصان ہوا

  • بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،مولانا عبدالواسع

    بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے،مولانا عبدالواسع

    وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو مزید ریلیف فراہم کرینگے، عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس وجمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے مختلف وفود سے ملاقات میں کہاکہ بدتمیزی‘بدکلامی‘جھوٹ اور فساد کی سیاست پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، عمران نیازی کا دور گزر گیا وہ کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

    مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے ملک کے معاشی حالات کو تباہ کردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا، سابقہ کو حالیہ کھلاڑیوں نے شکست دی، پی ٹی آئی نے 20نشستوں میں سے پانچ ہاریں تو خوشی اور مبارکباد کس بات کی۔

    انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی کیونکہ آئین کے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے ا س لئے ہماری کوشش ہے کہ تمام تر معاملات کو آئین و قانون کے مطابق چلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات کی کامیابی سے ملکی معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    انہوں نے کہاکہ جن نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کو شکست ہوئی تھی یہ 2018میں پی ٹی آئی جیتی تھی اب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو ہرایا۔بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے تمام متاثرہ علاقوں کو ریلیف فراہم کرینگے کسی بھی متاثرہ علاقے کو امدادی سرگرمیوں سے محروم نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے امید ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارنگ فنڈنگ کے فیصلے کو بھی قبول کرینگے۔

  • ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    ماہرین نےجھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

    لندن: سائنسدانوں نے جھوٹ پکڑ نے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا-

    باغی ٹی وی :ماہرین کا خیال ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران لوگوں سے مختلف کام کروانے سے ان کا جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سچائی بیان کرنے کے مقابلے میں جھوٹ بولنے میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور اس دوران مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ اسے ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لوگوں کی ننید کا دورانیہ کم ہو گیا

    یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ میں کی گئی تحقیق کے مطابق بڑے بڑے جھوٹے افراد سے تفتیش کے دوران ایک اور کام کرایا جائے تو وہ اس میں ناکام رہتے ہیں یا توجہ کھو دیتے ہیں مثلاً تفتیش کے دوران کسی مرد یاعورت کوسات ہندسوں والا گاڑی کارجسٹریشن نمبر دوہرانے کو کہا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    تجرباتی طورپر 164 افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ وہ خبروں میں آنے والے سماجی معاملات یا رحجانات کی تائید کریں یا اس کے مخالفت کریں۔ پھر انہیں تین ایسے موضوعات پر بات کرنے کے لیے کہا گیا جنہیں وہ اہم ترین سمجھتے ہیں۔

    ان افراد کو جھوٹ اور سچ والے گروہوں میں بانٹا گیا یعنی سچ بولنےوالے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جس معاشرتی مسئلے پر سوچتے ہیں وہ درست انداز میں بیان کریں تاہم دوسرے گروہ سے کہا گیا کہ وہ جو کچھ جانتے اور سمجھتے ہیں اس کا الٹ اور جھوٹ نقطہ نظرفراہم کریں۔

    زندہ انسانوں کے پھیپھڑوں میں ’پلاسٹک‘ کی موجودگی کا انکشاف

    اب جھوٹے افراد کےگروہ کو تفتیش کے دوران اچانک پوچھا گیا کہ ان کی گاڑی کا سات عددی رجسٹریشن نمبر کیا ہے حیرت انگیز طور پر آدھے افراد اپنی کار کا نمبر بیان کرنے سے قاصر رہے کیونکہ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف تھےاور دماغ وہاں لگا ہوا تھاآخر میں ان سے کاغذ پر اپنی رائے لکھنے کو بھی کہا گیا۔

    سچ بولنے والے افراد کی اکثریت نے اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دوہرایا۔ اس طرح معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے تو سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے اس طرح کسی بھی شخص کے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

    جامعہ کی شعبہ نفسیات کےپروفیسرایلڈرٹ رِج گزشتہ 15 برس سےجھوٹ پکڑنےوالےطریقوں پر غور کر رہے ہیں پروفیسر ایلڈرٹ کہتے ہیں کہ اس طرح جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ہوتا یہ ہے کہ جب جھوٹ بولنے والے شخص کو کسی طرح کا سچ بولنے کا موقع دیا جائے تو وہ جھوٹ اور سچ دونوں کو ہی اہمیت دیتا ہے لیکن اگر اسے یہ موقع نہ دیا جائے تو وہ سچ بولنے کے عمل کو نظرانداز کرنے لگتا ہے۔

    الٹراساؤنڈ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے،تحقیق

  • جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےجھوٹے بیانات منسوب:آج کا دن اپریل فول بن گیا

    جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےجھوٹے بیانات منسوب:آج کا دن اپریل فول بن گیا

    لاہور:جھوٹ بول کر”جیو”عاصم نذیرکےبعدفخرامام سےمنسوب جھوٹے بیانات:آج کا دن اپریل فول بن گیا،اطلاعات کے مطابق سیاست میں گرما گرمی نے جھوٹ اورفریب میں بھی جان ڈال دی ہے ، یہ جھوٹ اس قدرعام اورمقبول ہورہےہیں کہ سوشل میڈیا پران جھوٹوں کی بنیاد پر آوازیں آنے لگی ہیں کہ جھوٹ بول کر”جیو”

    وفاقی وزیرخوراک سید فخرامام کےحوالے سے کچھ میڈیا گروپس نے ایسی خبریں چلا کرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رکھی ہے کہ ہرسُننے اور دیکھنے والا پہلے تو غورسے پڑھتا ہے پھرپتا چلتا ہے کہ یہ سب جھوٹ اور فیک ہے

    کچھ دیرپہلے یہ خبری گردش کررہی تھیں کہ وفاقی وزیرخوراک سید فخرامام نے اپنی وزارت سے اس لیے استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ وہ عثمان بزدار کووزارت اعلیٰ سے معزول کرنے کے خلاف ہیں اور عثمان بزدار سے اظہارمحبت کرتےہوئے وہ اپنی وزارت کو چھوڑ رہے ہیں

    یہ خبردیکھتے ہہی اہل ذی شعور کو یہ محسوس ہورہا تھا کہ یہ خبرفیک اور سرا سرجھوٹ ہے ، پھراس جھوٹ کی زندگی بھی چند منٹ کی ثابت ہوئی جب وفاقی وزیرسید فخرامام نے اس جھوٹی اور فیک خبرکومسترد کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی گھٹیا اورکمینی حرکت قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ جواسی خبروں کا سہارا لے کرجی رہے ہیں وہ حقیقت میں عوام الناس اور سچ کے مقابلے میں اس جھوٹ کی وجہ سے ختم ہورہےہیں

     

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے فیصل آباد سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاصم نذیرباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر کی ن لیگ میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں،

    چودھری عاصم نذیر کے نام سے بنے ہوئے ایک فیک اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چودھری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل ہو گئے، چودھری عاصم نذیر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت کی وجہ سےمسلسل چار بار جیت چکا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا ہے اور سجاتے جائیں گے

    لیکن یہ جھوٹ اورگھٹیا حرکت سُنتے ہی چوہدری عاصم نذیر نے کہا کہ میرے لیڈرعمران خان ہیں میں پاکستان تحریک انصاف کا ادنیٰ سا کارکن ہوں میں کیسے مشکل وقت میں اپنے قائد سے بے وفائی کرسکتا ہوں جس کسی نے بھی یہ جھوٹی خبر چلائی ہے وہ جھوٹا اورفریبی ہےاس کی شدید مذمت کرتا ہوں‌

    اس حوالے سے دیکھا جائے تو آج یہ دن اپریل فول کی شکل اختیار کرگیا ہے اورلگ رہا ہے کہ کچھ کا یہ نظریہ بن گیا ہے کہ جیو تو جھوجھوٹ بول کرجیو لیکن پاکستان میں اس رویے کی مذمت کی جارہی ہے کہ کب تک قوم کوجھوٹ اور فریب کی دنیا میں پھنسایا جائے گا اب بس ہونی چاہیے

  • عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت نے تیسری شادی کی ہے،جس کی آج دوسرے روز بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے

    عامر لیاقت کو ایک طرف شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب تنقید بھی کی جا رہی ہے، کئی منچلے کہہ رہے ہیں کہ عامر لیاقت خود تو کہتے ہیں کہ بیوہ عورتوں سے شادی کرو اور پھر خود ہی کم عمر لڑکی سے شادی کرتے ہیں،عامر لیاقت کی شادی کے بعد سے #amirliaquat ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے جس پر صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

    عامر لیاقت کا نکاح نامہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا ہے، عامر لیاقت نے تیسری شادی کرتے وقت بیوی کو ڈھائی لاکھ حق مہر دینے کا اعلان کیا ہے،عامر لیاقت کی شادی پنجاب کے شہر لودھراں میں ہوئی ہے عامر لیاقت نے بیوی کے حوالہ سے جھوٹ بولا ہے کہ اسکا تعلق سید خاندان سے ہے، عامر لیاقت نے بیوی کا نام سیدہ دانیہ شاہ بتایا جبکہ نکاح نامے پر نام دانیہ بی بی لکھا ہے، نکاح نامے پر دلہن کی پیدائش پانچ اکتوبر 2003 لکھی گئی ہے جبکہ ساتھ لکھا گیا ہے کہ دلہن کنواری ہے،نکاح نامے میں دولہا عامر لیاقت کو خود مختار لکھا گیا ہے

    عامرلیاقت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!

    ایک صارف نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اگلی صبح اٹھی تو ہاتھوں سے مہندی غائب ہو گئی ۔۔کچھ تو گڑبڑ ہے؟ شادی سے پہلے ہی ۔۔۔۔۔۔۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ شادی ایک کرنا یا چار کوئی قباحت نہیں. شادی کی خوشی میں گیت گانا کوئی مسئلہ نہیں. لیکن یہ کیا، ایک کمرے میں بیوی کے لیے گیت گاتے ہوئے یہ بھول جانا کہ لوگ بھی بیٹھے ہیں اور ویڈیو بھی بن رہی ہے.
    عامر لیاقت کا بس چلے تو پورن انڈسٹری میں چلا جائے…..

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ #amirliaquat پر تنقید زیادہ تر وہی لوگ کر رہے ہیں جن کی ابھی تک پہلی بھی نہیں ہوئی ہے۔ ٹرک کے پیچھے لکھا ہوا دیکھا تھا "محنت کر حسد نہ کر”

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ خان صاحب مہربانی کریں اب وقت آ گیا ہے کہ مراد سعید کی جگہ پہلا نمبر عامر لیاقت کو دیا جائے، اس کو بھی محنت پر لگایا جائے ،عامر لیاقت مقام خاص کو جلد حاصل کر لیں گے۔

    قبل ازیں عامر لیاقت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے حوالہ سے بتایا کہ ان کی دانیہ سے صرف 28 منٹ کی پہلی ملاقات ہوئی تھی اس سے پہلے کبھی بھی دونوں نہیں ملے تھے لودھراں محفل میلاد میں گیا تھا۔ جس کے بعد میزبان ایک پیر صاحب کے پاس لے کر گئے اوران سے اپنے نجی معاملات پر تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کرلولیکن اس سے جسے دیکھا نہ ہو اسی لیے دانیہ شاہ سے ملاقات کرائی گئی تو دونوں نے فوری طورپر شادی کی رضا مندی ظاہر کردی پہلی ملاقات میں دانیہ نظریں جھکائے بیٹھی رہیں انتہائی سادہ اور پیاری لگیں شادی کو ڈیڑھ ہفتہ ہوگیا ابتدا میں سوچا تھا کہ لودھراں میں ہونے والا نکاح خود ہی پڑھا دوں کیونکہ بیشتر نکاح خواں کئی ساری دعائیں نہیں پڑھاتے نکاح میں دانیہ شاہ کے صرف گھر والے شریک تھے عامر لیاقت نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ممکن ہے کہ وہ اگلا انتخاب لودھراں سے ہی لڑیں۔عامر لیاقت کے مطابق دانیہ کو منہ دکھائی میں گاڑی دی ہے

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔

    عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔

    عامر لیاقت نے اپنی تیسری نئی نویلی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا

    واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    پنجاب میں ایک برس میں خواتین سے زیادتی کے 3 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

  • لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

    لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

    لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین ، پولیس کو درج کرایا گیا کیس جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دو روز قبل 14 دسمبر کو لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں 3 ملزمان کی 2 لڑکیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ڈیفنس سی پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نورین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا-

    دوران ڈکیتی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے سنائی سزا

    ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ میں نے اپنی دو بہنوں سمیت گوہاواٹبہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے، پیر اور منگل کی درمیانی رات ہم 3 بہنیں اور میری ایک دوست گھر میں موجود تھیں اور کوئی مرد نہیں تھا، اس دوران 3 افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے میرے ساتھ اور میری دوست کے ساتھ زیادتی کی میرے شور مچانے پر پولیس آئی جس نے ایک ملزم پکڑ لیا جب کہ ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے۔

    اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچا نے والی لڑکی گرفتار

    تاہم اب نجی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ کیس میں اجتماعی زیادتی کیس سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا کیس جھوٹا ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق چاروں لڑکیاں پارٹی گرلز ہیں جو ہارون پٹھان کے گھر میں رہتی تھیں واقعہ کے روز یعنی منگل کی رات کو ہارون پٹھان کو تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے بجلی چوری کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل،ہدایت خلجی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

    تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکیوں نے ہارون کے پکڑے جانے پر اپنے مینجر خالد کو بتایا کہ ہم اکیلی ہیں، منیجر خالد نے چاروں کو رات کے وقت وہاں سے نکلنے سے منع کیا اور تین افراد کو ان کے گھر پر بھیج دیا جو شراب کے نشے میں دھت تھے شراب کے نشے میں دھت ان افراد کا نورین اور زنیرہ کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا تو عظمیٰ نے اپنے دوست کو فون کر دیا، عمر نے جھگڑے کے بارے میں پولیس کو 15 پر کال کردی جس پر پولیس پہنچی تو تینوں فرار ہوگئے۔

    کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر…

    ذرائع کے مطابق لڑکی نورین نے زیادتی کا بتایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور لڑکیوں کے مینجر خالد کے ایک ساتھی عابد کو گرفتار کرلیا جب کہ فرار ہونے والے تینوں افراد گرفتار نہ ہوسکے۔

    13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت دو ملزمان گرفتار

  • نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    موجودہ دور میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ ہمارے نظام تعلیم میں اور نہ ہی ہمارے معاشرے میں برداشت کے حوالے سے کوئی رہنمائی اور ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ سے اس مغا لطے کے شکار ہیں کہ ہم سب سے بہتر ہیں اور دوسرے کم تر ہیں۔ اس سوچ کی بدولت ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری طرف آج کل سوشل میڈیا کی بدولت شہرت کی وبا پھیل رہی ہے۔ ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر آ کر کسی دوسرے کے نظریے پر حملہ آور ہوتا ہے۔ نظریہ خواہ سیاسی ہو یا مذہبی ،کسی انسان کی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر فسادات نظریاتی اختلافات کی بدولت ہی ہوئے ہے۔ نظریات پر حملہ آور کو منفی سوچ کے لوگوں سے زیادہ پذیرائی بھی ملتی ہے۔ اور لوگ بھی بغیر کسی تحقیق کے سچ مان لیتے ہیں۔ گذشتہ روز پی ٹی ایم کی طرف سے تین بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ یہ بھوک کی وجہ سے مر گئے حلانکہ ان بچوں نے موسم سرما کے کپڑے پہنے تھے اور یہ ایک پرانی تصویر تھی لیکن اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر لوگ دھڑا دھڑ پھیلا رہے تھے۔ اسی طرح چند دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے ترکی میں جلوس کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی کا بجٹ کے خلاف مظاہرہ ہے۔ حلانکہ اس تصویر میں، بلڈنگ، کپڑے، سب کچھ نمایاں تھیں۔ اج کل سوشل میڈیا پر بغیر دلیل و استدلال مغا لطے کی بنیاد پر نظریات زیر عتاب ہیں۔ کوئی بندہ آزادنہ طور پر اپنے نظریے پر بات نہیں کرسکتا۔ کیونکہ سوچ وشعور سے عاری مفتیان اور غازیانِ سوشل میڈیا فتویٰ کی بمباری شروع کرتے ہیں۔ ہر روز بے بنیاد اور دلیل کے بغیر خبریں جھوٹی خبریں معمول بن چکی ہیں۔ بغیر دلیل و شعور کے نظریات پر حملوں سے با ت گالیوں تک پہنچتی ہے۔ گالیوں سے بات معاشرے میں بگاڑ اور خون خرابے تک چلی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم کسی جھوٹی خبر کو نہیں پھیلائیں گے۔ کسی کے نظریات پر حملہ نہیں کریں گے۔ ہمیشہ مثبت تنقید کریں گے۔ کسی بندے کے ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کریں گے اور کوئی بھی با ت ثبوت کے بغیر نہیں کریں گے۔ اسی سے معاشرے میں ایک مثبت مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے گی اور دوسرے کے نظریات کو تحمل سے برداشت کرنے کی روش عام ہو گی۔