Baaghi TV

Tag: جھوٹا

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بچپن سے دھوکے باز،جھوٹے  نکلے،خود بتا دیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بچپن سے دھوکے باز،جھوٹے نکلے،خود بتا دیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عادی مجرم نکلے، بچین میں سونے کی چین فروخت کر کے گھر جھوٹے بولتے تھے کہ کہیں کھو گئی ہے، کیا ایک جھوٹا شخص وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟ صادق و امین کی شرط وزیراعلیٰ کے لئے لازمی نہیں ہے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے گزرے ہوئے واقعات سنا رہے ہیں، ایک واقعہ سناتے ہوئے وزیراعلیٰ خٰیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا کہ کیسے وہ ضرورت پڑنے پر والدہ کی پہنائی گئی سونے کی چین فروخت کر دیتے تھے،مسکراتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنی ماں کو دھوکہ دینے کا واقعہ سنایا، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری مرحوم والدہ میرے گلے میں سونے کی چین ضرور پہناتی تھیں، جب بھی مجھے پیسے چاہیے ہوتے تھے میں چین بیچ دیتا تھا، گھر آکر والدہ کے سامنے ڈرامہ کرتا تھا کہ لڑائی میں میری چین گرگئی،پہلے لوگ کوشش کرتے تھے کہ لڑائی ان لوگوں سے کریں جن کے گلے میں سونے کی چین ہوتاکہ اس کو چھین سکیں، یہ پاکستانی دماغ ہے کیونکہ ہم پاکستانی بہت تیز لوگ ہیں، ایک دوبار میرے ساتھ بھی یہ ہو چکا تھا جس کے بعد میں نے اس تجربے کو دوبارہ والدہ کو بتاکر چین بیج دی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آر اے شہزاد نے گنڈاپور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چند سیکنڈ میں غنڈا پور نے اپنی پوری اصلیت اور کلاس بتا دی وہ جس نے سگی ماں کو نہی بخشا اسے دھوکہ دیا فراڈ کیا وہ دھرتی ماں سے کیا انصاف کرے گا ،ہمارا وطن کن لوگوں کے چنگل میں پھنس گیا ہے ؟

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بچپن سے چوریاں کرتا آئے، والدہ کو دھوکہ دے، جھوٹ بولے کیا ایسے شخص کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر ہونا چاہئے، علی امین گنڈا پور نے خود اعتراف کیا اور واقعہ سنایا، اب اسے صوبائی حکومت کا خزانہ دے دیا گیا، جو والدہ کی دی گئی چین کو بیچ دیتاہے وہ صوبے کے خزانے کے ساتھ کیا سلوک کرے گا؟

    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

  • "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    "تم چوربھی ہواورجھوٹے بھی”واشنگٹن ائیر پورٹ پر نامعلوم شخص کی اسحاق ڈار سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ’تم جھوٹے ہو‘ جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ کر پکارا۔

    https://twitter.com/Paknewsisbest/status/1580506577320042497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580506577320042497%7Ctwgr%5Ea5fd0926d6effa3c945b89245ea98ad0fbd0175b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2385969%2F10

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ ’تم مجھے نہیں جانتے‘۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

     

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط کا مطالبہ کرے گا۔ وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بریفنگ دی جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

    عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

    پی ٹی آئی چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس سے قبل عمران خان مسلسل یہ الزام لگا رہے ہیں کہ شہباز گل سے دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

    شہباز گل نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ دوران حراست کوئی زیادتی نہیں کی گئی ۔ عدالت میں مزید بتایا گیا کہ شہباز گل کے میڈیکل سے عمران خان اور پی ٹی آئی ایم این اے شندانہ گلزار کے دعویٰ کہ شہباز گل سے زیادتی ہوئی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

    موجودہ صورتحال میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ عمران خان زیادہ جھوٹے ہیں یا ان کے قریبی ساتھی شہباز گل ذیادہ جھوٹے ہیں.پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شہباز گل نے ایک بار بہت جھوٹا ثابت کر دیا ہے.

    قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے نہیں ملنے دیا جا رہا، کل رات بارہ افراد نے مجھے باندھ کر شیو کی، زبردستی ناشتہ کرانے اور کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی، مجھے کپڑے بھی نہیں دیئےجا رہے، 5 دن سے نہا نہیں سکا، منہ نہیں دھوسکا، میں نے کبھی نہیں کہا میں مرنے لگا ہوں۔

    شہباز گل کی گفتگو پر فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہہ رہے ہیں تشدد ہوا مگر آپ کو تو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی۔ قبل ازیں عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کر دیا۔

  • شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اب اپنے بھی جھوٹا ثابت کرنے لگے،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل( ر) ہاشم نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا.سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف پر گرفتاری کے بعد تشدد کرنے کا دعویٰ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ شہبازگِل پرکئےجانےوالےجسمانی تشدد کی شدیدمذمت کرتاہوں۔


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کس قانون کےتحت اور کس کےاحکامات پراسےنشانۂ ستم بنایاجارہاہے؟اگر اس نےکوئی قانون توڑاہےتو اسےصفائی پیش کرنےکاموقع دیاجاناچاہئے۔ مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانےکیلئےپوری ڈھٹائی سےآئین اورتمام قوانین پامال کئےجارہےہیں.

    شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ،مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیرداخلہ پنجاب

    سابق وزیراعظم کے جھوٹ کا پول اس وقت کھلا جب وزیر داخلہ پنجاب و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا،صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے انتظامات سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی ایک مہینے کی قید کی معافی کا اعلان کرینگے، قیدیوں کے مسائل دیکھے اور انشاء اللہ ان مسائل کو حل بھی کریں گے ۔

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

     

    صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ شہباز گل سے ان کی ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملوں گا ان کو شہباز گل کی صحت بارے بتاؤں گا۔ شہباز گل بالکل خیریت سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے اڈیالہ جیل صرف اسکی کسٹودین ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں. سابق وزیر اعلیٰ نے جیل میں بہت سا کام کیا.جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے.قیدیوں کی ایک ماہ معافی کا اعلان کرو گا.

  • عمران خان ایک بار پھر پکڑے گئے

    عمران خان ایک بار پھر پکڑے گئے

    عمران خان ایک بار پھر پکڑے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر چند روز قبل ٹویٹ کی ،تصویر 1930 میں لندن میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی تھی ، عمران خان نے تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن 1930 کی تاریخی گول میز کانفرنس جس میں قائداعظم اور اقبال دونوں موجود تھے۔یہ تصویر میرے خاندان کیلیے فخر کاباعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کےبھائی محمدزمان خان(جن کے نام پر زمان پارک قائم کیاگیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر)

    عمران خان کی جانب سے تصویر ٹویٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی پوسٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان سیاست چمکانے کے لئے یہاں بھی جھوٹ بول رہے ہیں، یہ تصویر برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے وہاں عمران خان کے کسی رشتے دار کا ذکر نہیں ہے،

    ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1930 اور1932 کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنسوں میں شریک افراد کی مکمل لسٹ اور ساتھ لنک.. اسمیں عمران خان کےدادا کا بھائ یا خالو تو نظر نہیں آ رہے.. کہیں مہاتما گاندھی یا کسی گورے سے رشتے داری نہ نکال لے. Petty pathetic compulsive liarکوئی شرم کوئی حیا

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ گول میز کانفرنس کی تصویر نہیں ہے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عمران چورفراڈیا ہے جس نے1940 میں باپ کو مینار پاکستان پہ چڑھایا تھا جب مینار بنا نہیں تھا اب دادا کے بھائی اورخالو کوگول میز کانفرنس میں بیٹھا دیا کل کوعمران چور نے کہنا ہے پاکستان تو ہم نے بنایا تھا اس لئے وزیراعظم بننےکا حق صرف میرا ہے جو وزیراعظم بننے کی کوشش کرے گا ایسا سوچے گا وہ شرک کرے گا

    https://twitter.com/Nawayasir99/status/1556653980188549121

    واضح رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی ایسی ٹویٹ کرتے رہے ہیں جو جھوٹی ثابت ہوئی ہیں، غلط معلومات کے ساتھ ٹویٹ عمران خان کی جانب سے اکثر ہوتی رہتی ہیں،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام