Baaghi TV

Tag: جھوٹی خبریں

  • بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

    بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جھوٹی خبریں، ویڈیو گیمز کی فوٹیج اور سنسنی خیزی کا انکشاف

    معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگی حالات میں جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز جیسے زی نیوز، این ڈی ٹی وی اور آج تک نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جھوٹی خبریں پھیلا کر بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے سنسنی خیز رپورٹنگ، غیر متعلقہ فوٹیجز اور یہاں تک کہ ویڈیو گیمز کے کلپس تک استعمال کر کے جھوٹ کو سچ بنانے کی کوشش کی۔ ان جھوٹے دعووں کی بنیاد غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس اور واٹس ایپ میسیجز پر رکھی گئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 9 مئی کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں مبینہ بغاوت اور کراچی پر نیول حملے کی بے بنیاد خبریں نشر کیں۔ نیوز رومز میں ریٹنگز، تیزی اور حکومتی بیانیے سے ہم آہنگی کا دباؤ غالب رہا، جس نے صحافت کو گمراہ کن پروپیگنڈے میں تبدیل کر دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ محض صحافتی غلطی نہیں بلکہ ایک منظم ریاستی حکمتِ عملی کا حصہ تھا۔ بعض بھارتی اینکرز نے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے ان خبروں کا دفاع کیا، جس سے "ہائپر نیشنلسٹ” بیانیے کو مزید تقویت ملی۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق نیول ایڈمرل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے بھارت معلومات کی جنگ ہار چکا ہے۔” ایک سینئر بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے یہاں تک کہا کہ "یہ غلط معلومات بھارت کے مفاد میں تھیں۔”

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چند اعلیٰ سرکاری حکام نے اس غلط معلومات کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا، جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور اطلاعاتی برتری حاصل کرنا تھا۔

    تمباکو سیکٹر سے 570 ارب روپے ٹیکس وصولی ممکن، غیر قانونی سگریٹ سب سے بڑی رکاوٹ

    پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    اپووا وفد کا دورہ قصور،دفتر کا افتتاح،اک اعزاز،تحریر:طارق نوید سندھو

    امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

  • بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
    انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

    بشری انصاری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔بشری انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بشری انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

    مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،شہباز شریف

  • یوکرین جنگ:روس نے”جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانون تیار کر لیا

    یوکرین جنگ:روس نے”جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانون تیار کر لیا

    ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے یوکرین سے جنگ کے حوالے سے "جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین سے جنگ کے تناظر میں ایسی خبروں اور معلومات کی تشہیر جو روسی مؤقف کی مخالف ہو روس میں جرم سمجھا جائے گا، پارلیمنٹ نے15 سال قید کی سزا کا قانونی مسودہ منظور کرلیا اس نئےبل کی منظوری کامقصد غیرملکی میڈیا کی ملک میں روس کی مخالفت روکنا ہے تاکہ سزا کے ڈر سے ایسی خبر نہ چلائی جائے جو روسی مؤقف کے مخالف ہو۔

    روس کا جوابی وار: ملک بھر میں فیس بک بند کردیا: تیسری ایٹمی جنگ بھڑکنے کےخدشات بڑھ گئے

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں عام شہریوں کی ہلاکت اور روس کی فوج کو بھاری نقصان جیسی حقیقت کے منافی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب روسی سرکاری میڈیا یوکرین پر حملے اور جنگ کو فوجی آپریشن قرار دے رہا ہے۔

    امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن مذکورہ قانونی مسودے پر دست خط کرکے اسے قانون کی شکل دے دیں گے جس کا اطلاق ہفتے سے ممکن ہے۔

    روس میں مذکورہ قانون کے تحت قید کی سزا کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اس اقدام کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) نے روس میں اپنی سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

    جوہری پلانٹ پر روسی حملہ:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری،جنگ یا امن:بڑے فیصلے کی توقع

    قبل ازیں روسی ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘ کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام میں استعفیٰ دے دیا اور آخری ٹیلی کاسٹ میں نو وار کا مطالبہ چلا دیا یوکرین میں روسی حملے کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی نشریات کو معطل کردیا تھا۔

    جس کے بعد چینل کی بانی نتالیہ سندیوا نے آخری ٹیلی کاسٹ میں کہا تھا کہ ’’ نو ٹو وار‘‘ جس کے تمام ملازمین اسٹوڈیو سے باہر آگئے اور نشریات غیر معینہ مدد کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔

    چینل کے ملازمین بھی حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔تھے ملازمین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی استعفے شیئر کیے۔

    روس فی الفور یوکرین پرحملے روک دے:نیٹو کی دھمکی پر روس سخت غصےمیں آگیا

  • سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے

    ریاض :سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں‌پھیلانے پر5 سال قید 14 کروڑ روپے جرمانہ:فیصلے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ دی ہے کہ افواہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    عرب نیوز کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں افواہ پھیلائی تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کو بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو سوشل میڈیا پر دشمن ملکوں کی جانب سے گھڑی گئی جھوٹی خبروں کو پھیلاتے ہیں۔

    اتھارٹی نے بتایا کہ حال ہی میں ریاض میں میوزک کنسرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جن کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ جن سعودی شہریوں نے ان افواہوں کو پھیلانے میں حصہ لیا ہے انہیں نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

    پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی سعودی عرب میں سزا پانچ سال سے زائد قید اور 30 لاکھ ریال جو کہ پاکستانی 14کروڑ8 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    یہ سزائیں پاکستان میں نہیں بلکہ سعودی عرب میٰں نافذ ہیں ، پاکستان میں تو سوشل میڈیا تو آزا ہے ہی مگرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پراب جھوٹی اورفیک خبروں کا ذریعہ بن گئے ہیں‌، خصوصا حکومت کے خلاف اپوزیش اور دیگر ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے بعد ایسی ایسی خبریں وائرل ہورہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

    دوسری بات یہ ہےکہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین کوایسے غلط اورمنفی پراپیگنڈے کو کنٹرول کرنےکےلیے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس سلسلے میں رکاوٹ بھی وہی ذرائع بن رہے ہیں جو فیک نیوز اورمن گھڑت خبروں اورتبصروں کا سہارا لیتے ہیں‌