Baaghi TV

Tag: جھگیاں

  • چولستان :جھگیوں میں آگ لگنے سے4 بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا افسوس کا اظہار

    چولستان :جھگیوں میں آگ لگنے سے4 بچے جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا افسوس کا اظہار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چولستان کے علاقہ قاسم والا میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونےافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور آگ گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی، متاثرہ فیملی کا تعلق راجن پور سے ہے۔

    ہلاک بچوں کی لاشیں راجن پور جبکہ زخمی خاتون کو لیاقت پور اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، مرنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ علیزہ، 3 سالہ شبانہ، 2 سالہ مقدس اور 2 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے، متاثرہ فیملی محمد بلال نامی زمیندار کے ملازم تھے، گنے کی فصل کے ساتھ جھونپڑی بناکر رہائش پذیر تھے۔

    ن لیگ کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے،مریم اورنگزیب

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چولستان کے علاقہ قاسم والا میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہےوزیر اعلیٰ نے زخمی خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    چینی صنعت کاروں کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    ادھر کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے،کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکا ریلوے ملازم محمد عمران کے کوارٹر میں ہوا، دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

    اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، چئیرمین پی ٹی اے

    پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں، آگ لگنے سے جھگیاں جلنے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچےجھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جھگیوں میں رہائش پذیر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا ہے جب کہ فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں اور جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    ملک بھر میں کورونا کے 53 کیسز رپورٹ

  • جب تک  فیکٹری کو نہیں گراتے  جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں والوں کو ہاتھ نہ لگائیں.عدالت کا حکم

    سیکٹر ای الیون میں جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روکنے کی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو جھگیوں میں رہنے والوں کو بے دخلی سے روک دیا ،عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالتی معاونین بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے معاونین سے استفسارکیا کہ آپ گئے وہاں پر، آپ نے کوئی رپورٹ جمع کرائی ؟ عدالتی احکامات پر تین رکنی عدالتی معاونین نے جھگیوں میں رہنے والوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کرائی

    سی ڈی اے کی جانب سے وکیل حافظ عرفات اور متعلقہ افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے صرف نوٹس جاری کیا ابھی کوئی آپریشن کیا نہیں،عدالت نے کہا کہ جھگیوں میں رہنے والوں نے تو ابھی صرف وقت مانگا ہے، یہ این ایل سی کی فیکٹری وہاں کیسے بنی ؟ یہ ایکوائرڈ لینڈ ہے ؟ کیا آپ سے اجازت لے کر انہوں نے اتنی بڑی کمپنی بنائی ہے؟ کیا ان کے لئے کوئی قانون نہیں ؟ جسکی مرضی ہے وہ کہیں پر بھی فیکٹری لگالیں یا کچھ بھی کرلیں، آپ گرین بیلٹ ڈیولپ کرنا چاہتے ہیں، اتنی بڑی فیکٹری بنی آپ کو وہ نظر نہیں آتی اور یہ جھگیاں اپکو نظر آئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سی ڈی اےکو ہدایت کی کہ این ایل سی کی فیکٹری اگر غیر قانونی ہے تو جاکر گرا دے،جھگیوں میں رہنے والے آپ سے صرف وقت مانگتے ہیں، اتنی بڑی غیر قانونی فیکٹری بنی ہے اپکو آگر وہ نظر نہیں آئی، آپ کو بیچارے جھگیوں والے نظر آئے، جب تک اس فیکٹری کو نہیں گراتے آپ جھگیوں والوں کو ہاتھ نہیں لگائیں، اگر فیکٹری غیر قانونی ہے تو پہلے اس کو گرائے اور ان کے خلاف کاروائی کرے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،عدالت معاونین کا شکر گزار ہیں، کہ انہوں یہ اہم بات عدالت کی علم میں لائی، اگر وہ فیکٹری غیر قانونی ہے تو گرائے اور اگر قانونی ہے تو عدالت کو بتائے،

    عدالت نے سی ڈی اے سے این ایل سی فیکٹری کی قانونی حیثیت پر رپورٹ طلب کر لی، وکیل سی ڈی اے حافظ عرفات نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ، قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے،عدالت نے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں گے کہ یہ فیکٹری کیوں نہیں ہٹنی چاہیے اور جھگیوں والوں کو کیوں ہٹنا چاہیے، آپ نے کیس قانون کے تحت این ایل سی فیکٹری کو این او سی دی ہے؟ عدالت نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی

    قبل ازیں ‏احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت‏ ہوئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت اسلا م آباد میں پیش ہوئے‏، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التو ہے،نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے تمام پراسیکیوٹرز کو خط لکھا تھا ،جج اعظم خان‏ نے کہا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو اس پر خط بھی لکھا ہے، نیب پراسیکیوٹر‏ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو ہدایت جاری کرے گا اس پر عمل کرینگے، یہ خط براہ راست عدالت نے چیئرمین نیب کو لکھا اس خط کا وہ ہی جواب دینگے،جج اعظم خان‏ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کب سماعت ہونی ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس میں چار ہفتے کا وقت دیا ہے،

    قبل ازیں آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی سماعت‏ ہوئی،آصف زرداری کے وکیل ، نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے‏ ،سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور‏کر لی گئی، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی‏،نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

  • کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    کراچی لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی –

    باغی ٹی وی :سپرمارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم فہد ولد جاوید کو گرفتارکر لیا جبکہ 3 ملزمان کیول، وجے اور ساگر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں گرفتارومفرورملزمان نے امداد حاصل کرنے کے لیے خود جھگیوں میں آگ لگائی تھی ۔

    کراچی: تین ہٹی پر آتشزدگی سے 35 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    گرفتارملزم نے دوران تفتیش جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے بہت جلد باقی تینوں ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا جائے گا ، گرفتارومفرورملزمان خود بھی ان ہی جھگیوں میں مقیم تھے ۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گزشتہ سال جھگیوں کو آگ لگی تھی اور رہائشیوں کو بہت زیادہ امداد ملی تھی رواں سال بھی گرفتار و مفرور ملزمان نے امداد کی لاچ میں جھگیوں کو آگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے جھگیوں کو آگ لگائی ۔

    لاوارث کراچی میں الیاس کوچ ڈرائیور کی خواتین سے بدتمیزی

    انہوں نے بتایا کہ جھگیوں کو آگ لگانے کے واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 2021/748 بجرم دفعات436،34/427 کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 20نومبرکی صبح سپرمارکیٹ تھانے کےعلاقے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب پراسرار طور پرجھگیوں میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں جھگیوں اوران میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.

    گھریلو ملازمہ نے مالکن کو قہوہ ملا کر پڑوسی ڈرائیور کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام