Baaghi TV

Tag: جہانگیر ترین

  • انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں ملکی سیاست سے آوٹ ہو گئے،فردوس عاشق

    انتخابی نشان اور اڈیالہ کا مہمان دونوں ملکی سیاست سے آوٹ ہو گئے،فردوس عاشق

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انتخابی نشان بلا دوبارہ چھن جانے پر رد عمل میں کہا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے نے کھلاڑی کے ہاتھ سے ایک بار پھر بلا چھین لیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے پی ٹی آئی کے سیاسی زخم پھر سے ہرے کر دئیے۔انتخابی نشان اور اڈیالا کا مہمان دونوں ملکی سیاست سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی ملک میں ترقی کے سنہرے دور کی ضامن ہو گی۔چئیرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سیاسی مدبر ہیں۔ دونوں کی سوچ ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔انشا اللہ عام انتخابات میں فتح یاب ہو کر قوم کو ترقی کے رستے پر چلائیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ترقی کا دستور ثابت ہو گا۔کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا وقت عنقریب آنے والے ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل منظور کی اور الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا،

    جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے

    پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی

     لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار 

    مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

  • جہانگیر ترین کے حلقے سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    جہانگیر ترین کے حلقے سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

    لودھراں سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شفیق ارائیں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

    میاں شفیق ارائیں لودھراں شہر کے حلقہ سے 2018 میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،شفیق ارائیں کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کا امکان ہے،

    شفیق آرائیں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد حلقے کے تمام محسنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‌کہ میرے خاندان کو ہمیشہ عزت بخشی، اس بار ذاتی وجوہات کی بنا پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا،

    واضح رہے کہ نومئی کے بعد سے تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں، جہانگیر ترین بھی تحریک انصاف چھوڑ چکے اور انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی بنا لی، تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں، آٹھ فروری کو الیکشن کا اعلان ہو چکاہے،

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

  • سعد رفیق سے 2018 ضمنی انتخابات ہارنے والے ہمایوں اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سعد رفیق سے 2018 ضمنی انتخابات ہارنے والے ہمایوں اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سابق رکن قومی اسمبلی ہمایوں اختر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے

    پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین ،مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے سابق رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر برائے ٹریڈ و کامرس ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی، اس موقع پر اسحاق خاکوانی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹرمراد راس بھی موجود تھے،

    ہمایوں اختر نے جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ہمایوں اختر نے کہا کہ میں نے سانحہ 9 مئی کے بعد خاموشی سے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ میں ایک جرنیل کا بیٹا ہوں، اپنے شہیدوں کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔9 مئی کو شہدا کے مجسموں کو جلایا گیا،ملک غربت بے روزگاری مہنگائی میں پستہ جارہا ہے،ملک کی کی حالت بہتر کی جاسکتی ہے،ہندوستان نے وہی پالیسی اپنائی جو ہماری تھی،لیکن ہم دو قدم پیچھے ہیں چل رہے ہیں، تحریک انصاف میں مزید رہنا میرے لئے ممکن نہیں تھا،آئی پی پی کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے،یہ نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے، ملک کو غربت کی زنجیروں سے آزاد کرائیں گے، مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا کون سے حلقہ سے الیکشن لڑنا ہے

    9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی ہوئی، جہانگیر ترین
    اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ہمایوں اختر نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ،ہمایوں اختر کو پارٹی میں سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے، ان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں،الیکشن ہوں گے تو عوام کی رائے سب کے سامنے آئے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ کس کی مقبولیت زیادہ اور کم ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی ہوئی، الیکشن کا ماحول ہے، اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، اصل مسئلہ ملک کی معیشت ہے، معیشت چلے گی تو بہتری آئے گی، 8 تاریخ کو الیکشن ضروری ہیں، ایک حکومت آ کر 5 سال تسلی سے بیٹھے.

    علیم خان کا کہنا تھا کہ ہمایوں اختر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کا اہم کردار ہے، کسی کی قربانیاں دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے،ہ لاہور اور پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کی اہم خدمات رہی ہیں، ہمایوں اختر آئی پی پی کو مضبوط کریں گے، ہمارے مذاکرات ضرور ہو رہے ہیں، نتیجہ سب کے سامنے آئے گا

    2018 کے الیکشن میں NA 131 لاہور سے عمران خان نے سعد رفیق کو شکست دی تھی، بعد میں عمران خان نے میانوالی والی سیٹ رکھ لی اور لاہور کی سیٹ چھوڑ دی۔ یہاں پر تحریک انصاف نے ہمایوں اختر کو ٹکٹ دیا۔ ہمایوں اختر، عمران خان کی جیتی ہوئی سیٹ سعد رفیق سے ہار گئے تھے،

     جہانگیر ترین کی سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری

    استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی سے سیاسی شخصیات کی وابستگی کاسلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی:ڈسٹرکٹ اٹک کی معروف سیاسی شخصیت اور ایک سے زائد بار صوبائی وزیر رہنے والے کرنل (ر) محمد انور اور چکوال سے سابق ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے آئی پی پی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماداور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت غیر مشروط طورپر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے اور آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے اُس کا تقاضا ہے کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر ملکی استحکام کیلئے کام کیا جائے اور اس مقصد کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور ہر شہری کے دل کی آواز ہے، ہم صرف دعویٰ نہیں کرتابلکہ اپنے وعدے وفا بھی کریں گےعبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے غریب آدمی کو75برسوں میں صرف وعدوں پر ٹرخایا گیا ہے لیکن اب عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کے آسمان سے باتیں کر تے ہوئے نرخ عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے ہم میدان عمل میں اترے ہیں اور ان شاء اللہ نیک نیتی سے آگے بڑھتے ہوئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نتائج دیں گے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور اور سردار ذوالفقار علی خان کی اپنے اپنے اضلاع میں سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اپنی گفتگو میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے کہا کہ وہ استحکام پاکستان پارٹی کواپنے اضلاع میں منظم کریں گے اور پارٹی قیادت کے دست و بازی بنیں گے۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • پیٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے،استحکام پاکستان پارٹی

    پیٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے،استحکام پاکستان پارٹی

    استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں گے-

    باغی ٹی وی: پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سیاسی خاندان سے وابستہ نہیں، میرا کوئی رشتے دار سیاست میں نہیں تھا، ہم غیر سیاسی لوگ تھے، ہمیں ایسا آدمی ملا جو روایتی سیاستدان نہیں تھا، سب نے مل کر ایک شخص کو سپورٹ دی کہ واقعی نیا پاکستان بنائیں گےہم نے حالات سے بہت کچھ سیکھا، مجھے اورعلیم خان کو خاندانی طور پر کچھ نہیں ملا، ہم محنت اور ایمانداری سے یہاں تک پہنچے ہیں ہمیں معلوم ہے ملک کو ٹھیک کرنے کا کیا طریقہ ہے، ہماری تمام ترجیح آپ لوگ ہیں، آپ کو حق نہیں ملا، آپ لوگوں کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدل جائے گا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کہ ہماری پارٹی نے تمام سکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی سکول ہوتے ہیں، ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ باہر سے آئیں گے، یہ ملک بڑی مشکل سے بنا تھا، ہندوستان کے اندر سے قائداعظم نے اس خطے کو نکالا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، جب تک غربت نہیں مٹائی جائے گی ملک آگے نہیں جاسکتا-

    جہانگیر ترین نے خطاب کے دوان مزید کہا کہ کہ یہ زرعی شہر اور زرعی علاقہ ہے، میں خاندانی طور پر زمیندار نہیں تھا، میں اپنے شوق سے زمینداری میں گیا، اللہ نے کامیابی دی ہم اس ملک کو زمیندار ملک بنائیں گے، ہم صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے،سیاسی پارٹیاں وعدے کرتی ہیں، یہ کردیں گے وہ کردیں گے، سیاستدان کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتے، ہم اندھے وعدے نہیں کر رہے، جو بھی وعدہ کررہے ہیں اسے پورا کریں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں گے ۔

    آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا اگر ہمیں موقع ملا تو سب سے پہلے غریب آدمی کیلئے بجلی فری کریں گے ، ہم امیروں کیلئے بجلی کی قیمت ڈبل کر کے غریب کومفت بجلی دیں گے، 300یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی جس کے پیسے امیر دیں گےامیروں پر ٹیکس ڈبل کریں گے اور غریبوں کو مفت بجلی دیں گے ، ساڑھے12ایکڑ زمین والے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے بجلی مفت دیں گے،کسانوں کی بجلی کا بل بھی امیر ادا کریں گے، موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کر دیں گے، پیٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے، ہر یونین سطح پر ڈسپنسری بنائیں گے جہاں عوام کو مفت علاج اور ادویات دیں گے ،ہر یونین کونسل میں ڈسپینسری بنائی جائے گی ، مزدوروں کیلئے کم از کم اجرت 50ہزار رکھی جائے گی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کے لیے یہاں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، ہماری حکومت آئی تو کامونکی کو ماڈل شہر بنائیں گے، یہاں انٹرچینج کا مسئلہ ہے اس کاافتتاح کریں گے، ابھی لوگ آپ کے پاس آئیں گے تو تسلیاں دیں گے، شہر میں بہت گند ہے، سٹرکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 18 مہینے کی حکومت کے کارنامے یاد ہیں نا، ہم باریاں لینے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے ایک پارٹی کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے، ہمیں بھی نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا، لیکن دونوں وزرائے اعلیٰ نالائق اور کرپٹ تھے، پنجاب میں کوئی ڈی سی یا کمشنر پیسے کے بغیر نہیں لگتا تھا،عوام کا حکومت سے نہیں نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی ہے تو وہ اچھی قیادت کی ہے، قائداعظم جیسا لیڈر دوبارہ آجاتا تو آج ملک ایسا نہ ہوتا سندھ میں حالات انتہائی برے ہیں۔

  • امریکی سفیر کی نواز شریف کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات

    امریکی سفیر کی نواز شریف کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی ہے

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری بھی شریک تھے،امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی،

    اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے۔امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا موقف سامنے رکھا

    قبل ازیں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے رائیونڈ بھی گئے تھے،ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا رائیونڈ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی،،ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،معیشت، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، سیکورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

  • سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور  استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
    الیکشن2013اور2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر راولپنڈی سے ایم این اے منتخب ہونے والے غلام سرور خان آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں،

    جہانگیر ترین اور علیم خان نے غلام سرور خان کو پارٹی پرچم دیا،غلام سرور خان کے بیٹے سابق ایم این اے منصور حیات بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں،غلام سرور خان اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہوئے ہیں،سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور جہانگیر ترین کا کوئی سیاسی نہیں عزت و احترام کا رشتہ ہے، جہانگیر ترین ایک اچھے دوست اور بہترین لیڈر ہیں، میں اورجہانگیر ترین ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے، ہم پی ٹی آئی سے پہلے بھی ایک جماعت میں ایک ساتھ شامل ہوئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنانے میں سب سے زیادہ ہماری محنت تھی، لیکن ہم افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے, سیاسی غلطیاں ہوئیں،ہم نے اداروں کے ساتھ جھگڑا کیا ،نو مئی نے تحریک انصاف کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں

    افسوس،ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے،نو مئی نے تحریک انصاف کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں،غلام سرور

    ٹیکسلا میں غلام سرور خان کی آئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں ان کی خواہش پر آیا ہوں غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے،ہم پاکستان کو بہت آگئے لے کر جانا چاہتے ہیں، خواہش ہے جو بڑے بڑے لیڈر نہ کر سکے، وہ کام ہم کر سکیں،عوام کے لئے ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں ایمانداری ہو گی ۔عبدالعلیم خان ایک بہترین آدمی ہے اور عمران خان نے بہت ظلم کیے ہوں گے لیکن عبدالعلیم خان کو جیل بھجوانا ایک بہت بڑا ظلم تھا۔علیم خان ایک ورکر آدمی ہے، مجھے دل میں بہت دکھ ہوا جب پتہ چلا کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھجوایا،

    فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لئے میرے اور جہانگیر ترین پر پرچے کروائے،علیم خان
    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ جہانگیر ترین کی فیملی پر پرچے کروائے گئے، ہم لڑائی جھگڑا کرتے ہیں لیکن عورتوں پر سیاست نہیں کی ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کروائے؟ میری بیٹی پر دو پرچے کروائے گئے، کیا کوئی اتنا گھٹیا انسان بھی ہو سکتا ہے، ہمیں مدینے کی ریاست سمجھاتا تھا، گھر میں پیسے آرہے تھے، تجوری گھر والی کے پاس تھی، کوئی ایسا گھر ہو سکتا ہے جہاں تجوری بھری جا رہی ہو اور سربراہ کو پتہ نہ ہو، آپ شامل تھے، نیا پاکستان فرح گوگی بنا رہی تھی،بلین ٹری کے پودے بکریاں کھا گئیں، جنرل فیض نے آرمی چیف بننے کیلئے ہمارے خلاف کارروائیاں کروائیں،جنرل فیض حمید نے مجھے اندر کرایا، اسی نے جہانگیر ترین پہ پرچے کرائے، کیونکہ وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا

    غلام سرور خان کے بھتیجے سابق ایم پی اے عمار صدیق بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے، اس موقع پر عمار صدیق کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی مجبوری کے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتا ہوں،ہمارا کل اثاثہ ہمارے حلقے کے عوام ہیں، اسی لیے ہماری سیاست زندہ ہے، سیاست میں ایک چہرہ پانچ سال کے بعد نظر آتا ہے،غلام سرور خان گزشتہ چالیس سال سے حلقے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہم جہانگیر ترین خان کو آئیڈیل بھی مانتے ہیں، جہانگیر ترین نے شعبہ زراعت ، تعلیم اور صحت میں اپنا لوہا منوایا،

    ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ،امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ،سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئی ہے. ان شمولیتوں کے بعد استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے.

    استحکام پاکستان پارٹی کا پر عزم قافلہ ہر نئے دن کے ساتھ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے،فردوس عاشق اعوان
    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی عوامی پزیرائی کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین کا پارٹی پہ اعتماد اور شمولیت پارٹی کے لئے باعث تقویت ہے۔ پچھلے ادوار میں وزارت ہوا بازی اور وزارت پٹرولیم کے قلمدان سنبھالنے والے آئی پی پی کے رہنما غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی کے دست و بازو بن گئے۔ ان کے ہمراہ ٹیکسلا، واہ کینٹ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام گروپس نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ نئے شامل ہونے والے قائدین میں سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ،سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کر کے تعمیر و ترقی کے قافلے میں شریک ہو گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا پر عزم قافلہ ہر نئے دن کے ساتھ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے

    قبل ازیں غلام سرور خان کی چند دن قبل جہانگیر ترین اور علیم خان سےملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اظہار کیا تھا،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیاجب کہ غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

    قبل ازیں گزشتہ روزاستحکام پاکستان پارٹی نے راولپنڈی میں پارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم نے روائتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نئے جذبے سے کام شروع کیا ہے اور ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے جس کو دیکھ کر لوگ خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم روائتی سیاستدان نہیں ہیں، سب کچھ چھوڑ کر ملک کی خاطر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں،پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی لیکن اُن کو جیل میں ڈالنا بہت بڑا ظلم تھا۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ملک اور عوام کے ساتھ جھوٹ بولا اور ایماندار اور اہل قیادت دکھا کرایسے نا اہل، کرپٹ اور بے ایمان شخص کو پنجاب پر مسلط کیا جس کو اردو،انگریزی اور پنجابی کچھ بولنا نہیں آتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر بزدار اتنا ہی اہل تھا تو اسے شوکت خانم ہسپتال کا چیگ ایگزیکٹو بنا دیا جائے اور فرح گوگی کو نمل یونیورسٹی میں لگا کر دیکھ لیں کہ کتنے لوگ ان پر اعتماد کر کے چندہ دیتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرح گوگی کی موجودگی میں ڈی سیز کی پوسٹنگ کے لئے نیلامی لگائی جاتی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کی تجوریاں بھری جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر خان کے بچوں پر جھوٹے پرچے کٹوائے گئے اور مجھے ناجائز طور پر 100 دن جیل میں رکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو پچھلی حکومت میں ہم نے وعدے کیے تھے وہ سارے وعدے استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی قیادت میں ضرور پورے کرے گی اور انشاء اللہ یہیں سے اپنی وکٹری کا اعلان کریں گے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی کو پارٹی دفتر کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شاہین کا نیا نشیمن پارٹی کو مبارک ہو،اب شاہین نے راولپنڈی کی فضاؤں میں پرواز بھر لی ہے اوران فضاؤں میں بھی شاہین کی حکمرانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح سے پارٹی کی صف بندی زیادہ موثر اور پہلے سے زیادہ متحرک ہوگی۔تقریب کے اختتام پرجنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور پارٹی قیادت کوعوامی امنگوں کی ترجمان اور حقیقی قیادت قرار دیا۔ تقریب میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے بھی شرکت کی۔

    دریں اثناء استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے لاہور سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے ملاقات کی جبکہ فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیاجبکہ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے،جہانگیر ترین

    عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے،جہانگیر ترین

    راولپنڈی: چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے-

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بہت بات کرسکتا ہوں لیکن میں آگے دیکھنا چاہتا ہوں، میں وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں جس کا خواب دیکھا تھا، اپنی ذات کے لیے بہت کچھ کرلیا ہے، اب ملک کی خاطر کچھ کرنا چاہتے تھے، بڑی امید کے ساتھ روایتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نیا پاکستان بنانے والے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے لیکن وہ صاحب جب وزیراعظم بنے تو امیدیں پوری نہ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ بہت امیدوں کے ساتھ دیا تھا مگر وہ وزیراعظم بنتے ہی بدل گئے، پہلے دن جو انسان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا تھا وہ کوئی اور ہی انسان تھا، علیم خان کو جیل میں بھیجنا بہت بڑا ظلم تھا، ہم پاکستان کو پہلے ایشا اور پھر دنیا بھر کا اچھا ملک بنائیں گے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں انصاف ہوگا، روزگار ملے گا، قیادت ایمان دار ہوگی، آج آپ لوگوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں آپ سب کو مبارک ہو، یہ ایک ابتداہے، آپ سے وعدہ کرتا ہوں اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پوری جستجو کے ساتھ ایمانداری اور پاک سوچ سے محنت کریں گے، جو امیدیں تھیں وہ نہیں ہوسکا، اب ہم خود پورا کریں گے، ابھی زندگی باقی ہے، پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے، ابھی بتدا ہے اب ہماری پارٹی سیاست شروع کرے گی۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا،اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں،مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، ایک بار پھر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آرہی ہے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی نے ملکی سیاست میں ایک مشکل سفر کا آغاز کیا ہے،آئی پی پی 13 اکتوبر کو جھنگ سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 13 اکتوبر سے عوامی رابطہ مہم، ورکرز کنونشن کا آغاز ہو گا،علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اس کے حصول کی کاوش کریں گے،ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوامی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے، آئی پی پی اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،اس وقت قوم اضطراب، ہیجان اور افراتفری کا شکار ہے، آئی پی پی کا منشور پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے، سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کی تمام پالیسیوں اور فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں ایس آئی ایف سی کے فیصلے اور پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہیں،ایس آئی ایف سی پاکستان کی شکل میں مضبوط کی بنیاد رکھ دی گئی،،آنے والے وقت کا پاکستان ترقیوں کی منازل طے کرے گا،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی ایس آئی ایف سی کے تمام فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہو گی، نیشنل اپیکس کمیٹی کے اس متعلق فیصلے وقت کی ضرورت ہیں،ڈالر مافیا، ڈرگ مافیا اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے پیچھے مخصوص تارکین وطن ہیں.

    توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر مقدمے میں دوبارہ گرفتاری

     لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

  • ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ منزہ حسن نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے

    منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے.جہانگیر خان ترین نے منزہ حسن کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا اور ایک مستحکم پاکستان کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا.

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اہم شمولیت ہونے جا رہی ہے،منزہ حسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو استحکام پاکستان میں شمولیت کررہی ہیں ،امید کرتا ہوں جس مشن میں تھی اسی مشن کو لے کر آگے چلے گی ،انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کے لئے محنت کریں گے، الیکشن میں منظم اور بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، پاکستان کیلئے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں،ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،سیاست میں میرا ٹریک ریکارڈ ہے،میں فیلڈ کا آدمی ہوں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں ،ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں عوام کی مدد چاہیے

    منزہ حسن کا کہنا تھا کہ آپ سب کو پتہ دو ہفتے پہلے میں نے ایک بیان دیا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں , پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ میرا بہت لمبا عرصہ رہا ,جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی تب ایک خاتون تھی ,پی ٹی آئی اسی لئے جوائن کی تھی کہ لوگوں کے لئے کام کر سکیں, کافی سالوں بعد ہم حکومت میں آئے میں اس وقت بھی قومی اسمبلی میں بہت کام کیا ,یہ سب کا حق ہے کہ وہ زندگی میں کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے, اگر یہ پارٹی بھی کام نہیں کرے گی تو میں رائٹ رکھتی ہوں کہ الگ ہو جاوں ,ان سب نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اس لئے ان کا ساتھ دے رہی ہوں،

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل