Baaghi TV

Tag: جہانیاں

  • جہانیاں ،سکول کی عمارت لرز اٹھی،طالبات کی بھگدڑ، 8  زخمی

    جہانیاں ،سکول کی عمارت لرز اٹھی،طالبات کی بھگدڑ، 8 زخمی

    پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب اسکول کی عمارت میں اچانک لرزنے کی وجہ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا سبب اسکول کے قریب سڑک پر جاری تعمیراتی کام ہے۔ وہاں پر ہیوی مشینری استعمال ہو رہی تھی، جس کے سبب سڑک کی سطح میں وائبریشن پیدا ہوئی۔ اس وائبریشن کی وجہ سے اسکول کی عمارت لرزنے لگی، جس سے طالبات خوفزدہ ہو گئیں اور وہ ایک دوسرے پر گر کر زخمی ہوگئیں۔اسکول کے ایک ٹیچر نے بتایا کہ اسکول سے ملحقہ سڑک پر حالیہ دنوں میں تعمیراتی کام جاری تھا۔ اس دوران ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ نے فوراً ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، اور زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق، زخمی ہونے والی طالبات کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر زخمی طالبات کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،علاقے کی انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے اور تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، اور اسکولوں کے قریب ایسے کاموں کی نگرانی سخت کی جائے گی۔

    اس واقعے کے بعد، مقامی شہریوں نے بھی سڑکوں پر کام کرنے والی مشینری کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قریب اس طرح کے کاموں کے دوران مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کا ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔

    ادویات کی عدم دستیابی، پاراچنار میں 29 بچوں کی موت

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردگرفتار

    فساد کنٹرول میں ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا، عظمیٰ بخاری

  • مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    ژوب:دانہ سر کے علاقے میں بس کھائی میں گر گئی،جس میں 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافرکوچ کے حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جس میں 4 مسافر جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

    پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی،33افراد سوار تھے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے-

    دوسری جانب تنگوانی میں مگسی اسٹاپ کے قریب لوڈر رکشہ اور ٹرک ٹکر گئےحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    ادھر جہانیاں میں خانیوال روڈ پر نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے-

    قبل ازیں ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی ہو گئے تھے ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھےتیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹرکےبریک فیل ہونے پرٹریکٹرٹرالی بےقابوہو کرالٹ گئی تھی-

    جس سےدوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیور فداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیا تھا جبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئےتھے-

    ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی