Baaghi TV

Tag: جہلم

  • جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جہلم میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول اور سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    جہلم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بننے والی خاتون مہناز سعید کو گرفتار کر لیا ہےملزمہ نے جہلم سٹی پولیس کو خود کو وزیراعلیٰ شکایات سیل کی چیئرپرسن کے طور پر تعارف کرایا اور سرکاری پروٹوکول و خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا، ملزمہ کے دعوے پر شک ہونے پر متعلقہ وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کیا گیاجہاں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہناز سعید کا اس عہدے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ خود کو جعلی طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق جعلسازی ثابت ہونے پر ملزمہ کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ان کی گاڑی سے مبینہ طور پر شراب بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ملزمہ نے پولیس سے سرکاری پروٹوکول اور سہولیات کی ڈیمانڈ بھی کی تھی، جس سے اس کے دعوؤں پر مزید شبہات پیدا ہوئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا جا رہا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس کا سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جہلم میں انجنئیر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    جہلم میں انجنئیر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے تھانہ سٹی کی حدود میں انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق، حملہ آور نے گیٹ پر فائرنگ کی، جس کا پولیس نے بھرپور جواب دیا، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر مارا گیا، اکیڈیمی انتظامیہ کے مطابق، حملہ تقریباً 10:45 منٹ پر ہوا۔ حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس ملازم زخمی ہوا واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے، مسلح حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی جہلم پولیس نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔

  • جہلم :پولیس انسپکٹر  خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    جہلم :پولیس انسپکٹر خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    جہلم :ڈومیلی میں پولیس انسپکٹر کو خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل کردیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق، انسپکٹر ظہور احمد، جو کہ منگلا پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے، اپنے آبائی گاؤں ڈھوک لمبر (تھانہ ڈومیلی کی حدود، تحصیل سوہاوہ) گئے ہوئے تھے، اتوار کی صبح انسپکٹر ظہور احمد کی اپنے رشتہ دار ذوالقرنین سے گھر کے سامنے سے گزرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر ذوالقرنین نے فائرنگ کر دی اور انہیں قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق، ایک دن قبل بھی مویشیوں کے چرانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا دونوں خاندانوں کے درمیان قتل و دشمنی کی پرانی تاریخ بھی بتائی گئی ہے، جس میں کچھ سال قبل صلح ہو چکی تھی،پولیس نے ایک مشتبہ ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ او کی قیادت میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

    بجلی سستی ہونے کا امکان

  • بھارتی آبی جارحیت ، بغیر اطلاع  دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا

    بھارتی آبی جارحیت ، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    بھارت نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع کے دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہو گئی بھارت کی اس آبی دہشتگردی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف سرحدوں پر بلکہ پانی جیسے انسانی حق پر بھی حملہ آور ہے۔

    چکوٹھی کے مقام پر دریائے جہلم میں داخل ہونے والے پانی میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس سے دریا کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں افراتفری مچ گئی بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیئے گئے جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نےآبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا۔

    ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل اور بھارت پیش پیش ہیں،نعیم الرحمان

    بھارت کی اس حرکت نے عالمی قوانین اور دریائی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر بھارت نے پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا اور اپنی بدنیتی کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا۔ یہ اقدام نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی بھی سنگین پامالی ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کا کہنا ہے کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہےدریا جہلم میں نچلے درجے کی طغیانی ہے،جس میں سے 22 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔

    پہلگام حملہ:وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے بھارتی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیدیا

    ڈائریکٹر آپریشن اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پانی کے اضافی اخراج سے متعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی، منگلا ڈیم تک پانی پہنچنے میں وقت لگے گا، ڈاؤن اسٹریم پر حفاظتی اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔

  • جہلم:اے این ایف اور  مسلح کار سواروں کے مابین مقابلہ،2 اے این ایف اور 1 پرائیویٹ اہلکار جاں بحق

    جہلم:اے این ایف اور مسلح کار سواروں کے مابین مقابلہ،2 اے این ایف اور 1 پرائیویٹ اہلکار جاں بحق

    راولپنڈی: جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر اے این ایف اور مسلح کار سواروں کے مابین مقابلے کے دوران اے این ایف کے دو اہلکار اور ایک پرائیویٹ اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : جی ٹی روڈ کالا پل کے قریب اے این ایف ٹیم نے مشکوک کار کو روکنا چاہا لیکن کار میں سوار ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے این ایف ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور کانسٹیبل مظہر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پرائیویٹ اہلکار ذیشان شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ترجماں اے این ایف کے مطابق تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے پولیس اور اے این ایف کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے جی ٹی روڈ کے کنارے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، اے این ایف نے شہزاد نامی کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کھاریاں کے بلال نامی شخص نے اسکی کار بک کی۔

    بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،پیپلز پارٹی کو شمولیت کی دعوت

    امریکا کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان میں حکام سے رابطہ

    یمن کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک

  • برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس،فرار ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

    برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس،فرار ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

    برطانیہ میں سارہ شریف کو قتل کر کے پاکستان بھاگ کر آنے والے میاں بیوی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے، جہلم پولیس بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے تا ہم ملزمان روپوش ہیں، ملزم عرفان کے اہلخانہ مقامی سیاستدان سے رابطے کر ہے ہیں تا کہ مفرور افراد خود کو پولیس کے حوالے کریں، پولیس کی جانب سے ملزمان کے رشتے داروں کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،

    برطانیہ میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ شریف کے کیس میں پولیس نے مبینہ ملزم عرفان شریف کے 5 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے ،جہلم میں ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے گھراور دکان کے تالے توڑ کر مبینہ ملزم عرفان شریف کے 5 بچوں کو تحویل میں لیا گیا، تحویل میں لیے جانے والے پانچوں بچوں کو ڈی پی او کے ریٹرنگ روم میں رکھا گیا ہے بچوں کو سیف کسٹڈی کے تحت دادا کو دیا جائے گا

    ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہبچوں کو تحویل میں لینے کیلئے انٹرپول نے ییلو وارنٹ جاری کیے تھے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد 3 مطلوب افراد کو گرفتار کر لیں گے آئی جی کے احکامات ہیں کہ بچوں کو میڈیا کے سامنے پیش نہ کیا جائے

    خیال رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو برطانوی کاؤنٹی سرے کے ایک مکان سے ملی تھی لاش ملنے سے ایک دن پہلے والد عرفان اس کی بیوی بینش اور بھائی فیصل پاکستان آ گئے تھے ،عرفان نے پاکستان سے برطانیہ کی ایمرجنسی ہیلپ لائن فون کرکے سارہ کی موت کی اطلاع دی

    جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے ملزم ملک عرفان نے 2009 میں برطانیہ میں پولش خاتون اوگلا سے شادی کی جس سے ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی سال 2017 میں عرفان نے اوگلا کو طلاق دے دی طلاق کے بعد دونوں بچوں کو والد کی تحویل میں دے دیا گیا ،ملک عرفان اپنی دوسری بیوی بینش بتول اور بچوں کے ساتھ سرے کے علاقہ میں شفٹ ہوا جہاں 10گست 2023 کو بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا، بچی کی موت کے دوسرے دن ہی ملک عرفان برطانیہ چھوڑ کر فیملی کے ہمراہ جہلم پہنچا اور کہیں روپوش ہوگیا ایف آئی اے حکام نے مقامی پولیس کی مدد سے ملک عرفان کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔

    عرفان اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ساتھ آبائی علاقے میں پہنچے تھے تاہم اب وہ اپنی مقامی رہائش گاہ سے بھی غائب ہیں عرفان کے بھائی عمران نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اوگلا سے شادی کے بعد عرفان کا خاندان سے رابطہ ختم ہو چکا تھا۔ جب وہ جہلم آیا تو وہ اپنے بچوں کے بغیر ہی خاندان کے لوگوں سے ملنے آیا لیکن اس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں عمران کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ عرفان اور باقی گھر والے میرپور آزاد کشمیر چلے گئے ہوں جہاں بینش کے والدین رہتے ہیں

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ،

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد بارے بریفنگ دی گئی،مشق کا مقصد مشکل ماحول میں آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا، آرمی چیف نے مشقوں میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا، آرمی چیف نے فوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی،آمد پر کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا قتل، پاکستان میں مقیم ملزم کا بھائی گرفتار

    برطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے کیس میں پولیس جہلم میں پاکستانی نژاد ملزم عرفان کے بھائی کے گھر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پاکستان میں حراست میں لیے جانےوالے چچا نے بتایا ہے کہ سارہ سیڑھیوں سے نیچے گری تھی جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی سارہ شریف کے چچا نے بتایا کہ عرفان سے ملاقات ہوئی نہ ان کے ٹھکانے کا علم ہے-

    واضح رہے کہ پولیس کو سارہ کی لاش10 اگست کو گھر سے ملی تھی اور اُس نے تصدیق کی تھی کہ خاندان کے 3 افراد لاش ملنے سے ایک دن پہلے پاکستان فرار ہو گئے تھےسارہ شریف کے والد، سوتیلی والدہ اور بہن بھائی پاکستان پہنچ کر روپوش ہوچکے ہیں دس سالہ سارہ شریف کو اس کے والد نے ہی قتل کیا جس کی تلاش میں برطانیہ کی ایجنسیز پاکستان کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

    ایشیا کپ 2023:نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

    ملزمان لاش ملنے سے ایک دن قبل پاکستان روانہ ہوئے تھے، سرے پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کی موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا لیکن پوسٹ مارٹم میں سارہ کے جسم پر ایک سے زیادہ پرانے زخم کے نشانات پائے گئے۔

    پولیس کو سارہ کے 41 سالہ والد نے فون کیا، جو اپنی 29 سالہ اہلیہ بینش بتول اور اپنے 28 سالہ بھائی فیصل مالی کے ساتھ برطانیہ میں پوچھ گچھ کرنے سے پہلے اسلام آباد پہنچ چکے تھے،یہ فون اسلام آباد پہنچنے کے بعد رات 2 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا تھابرطانوی پولیس نے قتل کی تفتیش کےلئے مطلوب بچی کے باپ عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک کی تصاویربھی جاری کیں۔

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

  • جہلم میں سلنڈر  پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25  افراد کے دبے ہونےکا خدشہ،3 افرادجاں بحق

    جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ،3 افرادجاں بحق

    جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں سرگودھا کے علاقہ بھلوال میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئی، گاڑی میں 21 مسافر سوار تھے جن میں سات کی موت ہو گئی جبکہ 14 زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق گاڑی بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ راستے میں سلنڈر دھماکا ہو گیا-

    تصادم ،4 افراد شدید زخمی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

    علاوہ ازیں نقیب آباد فیروزپور روڈ قصور کے نزدیک پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ہوا جس میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، …

  • جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔ ریسکیو کے مطابق مریم شوہر کے ساتھ بائک پر سرائے عالمگیر سے جہلم آرہی تھیں کہ دوبٹہ ٹائر میں پھنس گیا۔ اورخاتون موٹرسائیکل سے گرگئیں اورگلے میں پھندہ لگنے سے وہ دم توڑ گئیں۔ حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی، اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    خیال رہے مریم ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی انہیں تقریبا بہت سارے ٹک تاکر یوزر جانتے ہیں جبکہ انکی موت کے بہت ساروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے وہ کافی ٹیلنٹ والی لڑکی تھی لیکن دکھ ہے کہ انہوں اپنے شوہر کے سامنے اس دنیا سے چل بسیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم

    حتکہ انہوں نے بظاہری طور پر ان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا کہ وہ ان کو بچا لیتے .