Baaghi TV

Tag: جیا بچن

  • کنگنا رناوت نے جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیدیا

    کنگنا رناوت نے جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیدیا

    بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان اور اداکارہ کنگنا رناوت نے جیا بچن کو بگڑی ہوئی اور شرمندگی کی علامت قرار دے دیا۔

    حال ہی میں سماج وادی پارٹی کی رہنما جیا بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں ایک شخص نے نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشن کلب کے باہر جیا بچن کو دیکھا تو انہوں نے قریب آکر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم جیا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دے دیا۔

    رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دھکا دینےکے بعد وہ شخص پیچھےکی جانب ہٹنے پر مجبور ہوگیا تاہم اس دوران اس نے جیا بچن سے معذرت بھی کی، جیا بچن کی جانب سے مداحوں سے اس قسم کا رویہ کوئی نئی بات نہیں، وہ ماضی میں بھی مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کھینچنے اور ہاتھ ملانے پر ناراضی کا اظہار کرچکی ہیں۔

    https://x.com/ANI/status/1955216622630690922

    اسی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور جیا بچن کو شرمندگی کی علامت قرار دیا،کنگنا نے لکھا لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں،سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں،یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔

    jiyaa

    واضح رہے کہ جیا بچن بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں اور وہ سیاست میں آنے سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکی ہیں،جیا بچن کا شمار ماضی کی بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

  • جیابچن نے  حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں  آواز بلند کر دی

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    اداکاہ جیا بچن حالیہ دنوں میں حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیا بچن کا شمار بھارتی سیاست میں اہم شخصیات میں ہوتا ہے، اور وہ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ ہیں، وہ راجیہ سبھامیں بھی پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں انہوں نےاتر پردیش اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے برقعے اُتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیاہے۔

    جیا بچن نے اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے اور کہا کہ وہ ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے میرے خاندان میں تین بہنیں تھیں، اور میں سب سے بڑی ہوں میری سب سے پہلی اولاد بھی ایک لڑکی ہے، اور میرے خاندان میں نواسی اور پوتی بھی لڑکیاں ہیں اس لیے مجھے خواتین کی اہمیت اور طاقت کا پورا ادراک ہے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    جیا بچن نے خواتین کی شناخت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی موجودگی صرف ایک حقیقت ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ خود کو کسی مرد کے مقابلے میں کم نہیں سمجھتیں، خواتین کو مشہور ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے، بلکہ ان کی اصل کامیابی اس بات میں ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود مرد حضرات انہیں پہچانتے ہیں، اور یہی ان کے لیے کافی ہے۔

    اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

  • جیا بچن ماہواری کے دوران آؤٹ ڈور شوٹ پر آنے والی مشکلات کے بارے میں بول پڑیں

    جیا بچن ماہواری کے دوران آؤٹ ڈور شوٹ پر آنے والی مشکلات کے بارے میں بول پڑیں

    نویا نویلی نندا اپنے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دی ہیل نویا” میں ایک اور ایپی سوڈ میں جیا بچن نے کیں کچھ اپنے دل کی باتیں . یہ وہ شو ہے جس میں جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا باقاعدگی سے نظر آتی ہیں . اس شو میں جیا اپنی ذاتی زندگی کے تجربات شیئر کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے ماہواری کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ جب مجھے پیریڈز آتے تھے تو میرے لئے یہ عجیب اور شرمناک ہوتا تھا۔کیونکہ جب ہم باہر کام کرتے تھے، ہمارے پاس کوئی (وینٹی) وین نہیں تھی جھاڑیوں کے پیچھے جانا پڑتا تھا۔ یہاں تک کہ بیت الخلاء بھی نہیں تھے۔اس لئے یہ عجیب اور شرمناک محسوس ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے تھیلے ساتھ لے جانے پڑتے تھے .جیا بچن نے اپنی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اس حوالے سے بہت ساری باتیں مداحوں کے ساتھ شئیر کیں. یاد رہے کہ اسی

    پوڈ کاسٹ شو میں جیا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر نویا شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کر لے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا . جیا بچن بہت جلد اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم میں دھرمیندر بھی ہیں۔ جیا اور دھرمیندر دونوں ایک ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔

  • مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    بھارتی اداکارہ جیا بچن وہ ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے باکس آفس پر کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں زنجیر، گڈی، ابھیمان وغیرہ شامل ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تجربہ کار اداکارہ نے کس عمر میں کمانا شروع کیا اور انہیں کتنا معاوضہ ملا؟ جیا نے اپنی پوتی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو میں بتائیں کچھ اندر کی باتیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ نویا نویلی نندا کا پوڈ کاسٹ واٹ دی ہیل نویا بہت کامیاب جا رہا ہے ، شو میں ان کی نانی جیا بچن اور والدہ شویتا بچن دونوں نظر آتی ہیں اور مختلف موضوعات پر بات کرتی ہیں۔ اس میں جیا بچن نے کہا کہ مجھے پہلی تنخواہ 13 سال کی عمر میں ملی تھی

    اور مجھے یہ بھی نہیں یاد کہ یہ کتنی تھی۔ یاد رہے کہ جیا بچن اپنے حالیہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میری نواسی شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کرلے تو مجھے اعتراض نہیں ہو گا اس کو لیکر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ اس بیان پر جیا کی طرف سے کوئی ایسا بیان بعد میں سامنے نہیں آیا جس پر وہ شرمندگی کا اظہار کریں ۔جیا اور امیتابھ بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں جیا کی گاڈ مدر کے گھر میں ہوئی یہ جوڑا 2023 میں اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منائے گا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • جیا بچن کی نواسی شادی کے بغیر بچہ پیدا کرلے تو جیا بچن کو کوئی اعتراض نہیں

    جیا بچن کی نواسی شادی کے بغیر بچہ پیدا کرلے تو جیا بچن کو کوئی اعتراض نہیں

    بالی وڈ کی اداکارہ جیا بچن جو کہ امتیابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں وہ ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں.اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بہت ساری باتیں کیں‌لیکن ایک ایسی بات کردی ہے کہ جس کو سن کر سب رہ گئے ہیں حیران. جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے بارے میں‌کہا ہے کہ اگر وہ شادی کے بغیر بچپ دنیا میں لے آئے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں . جیا بچوں‌کو ہر قسم کی آزادی دینے کی قائل ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میری نواسی اگر بغیر شادی کے بچہ پیدا کرلے گی تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا. جیا کی

    یہ بات سن کر انہیں بہت سارے سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. دوسری طرف اسی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے گھریلو اور گھریلو وائف ہونے کا بھی کہا ہے کہ اور بتایا ہےکہ انہوں نے تمام عمر اپنی گھر کی ذمہ داریوں کو ذمہ داری سے نبھایا اور کبھی بھی امیتابھ بچن کو شکایت کا موقع نہیں دیا. جیا بچن کہتی ہیں‌کہ میں نےگھر پر کبھی بھی فلموں میں کام کرنے کا ترجیح نہیں دی . یاد رہے کہ جیا بچن کے دو بچے ہیں بیٹا ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن .نویا نویلی نندا شویتا کی ہی بیٹی ہیں.

  • جیا بچن کو کن لوگوں سے نفرت ہے؟

    جیا بچن کو کن لوگوں سے نفرت ہے؟

    حال ہی میں‌جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا نے ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنی. اس دوران انہوں نے پشہ ورانہ اور نجی زندگی کے ہر پہلو پر بات کی . اسی پوڈ‌کاسٹ میں‌جیا بچن نے بتایا کہ مجھے یہ چیز بہت بری لگتی ہے کہ جب کوئی آپ کی ذاتی زندگی میں‌گھس جائے اور اکثر میڈیا پرسنز ایسا ہی کرتے ہیں وہ لوگوں کی نجی زندگیوں میں داخل ہو جاتے ہیں، میں نفرت کرتی ہوں ایسے عمل سے کہ جس میں آپ کسی کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھیں اور ایسا کرنے والوں سے میں بیزار ہوں. کیا ایسے کرنے والوں‌کو شرم نہیں آتی؟ یاد رہے کہ جیا بچن نے

    حال ہی میں‌ایک کیمرہ مین پر طنز کی اس پر انہیں افی ٹرول کیا گیا لیکن جیا بچن ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دیتیں ان کا کہنا ہے کہ میں بیزار ہوں میڈیا پرسنز سے جو نجی زندگی کا احترام نہیں‌کرتے. جیا بچن بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں جبکہ ان کی بیٹی شویتا اکثر ان کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دیتی ہیں دوسری طرف امیتابھ بچن کافی میڈیا فرینڈلی نظر آتے ہیں. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن بہت جلد ایک ساتھ ایک پراجیکٹ میں دکھائی بھی دیں گے.

  • امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    امیتابھ بچن کی جیا بچن کے ساتھ پانچ یادگار فلمیں

    ہندوستانی سینما کے پاور فل اداکار امیتابھ بچن جن کا سٹار ڈم مثالی ہے انہوں نے شادی کی جیا بہادری کے ساتھ جو اب جیا بچن کہلاتی ہیں.امیتابھ بچن نے ہمیشہ ہی اہنی کامیابیوں‌کا سہرا جیا بچن کے سر رکھا ہے ان دونوں کی شادی کو 49 سال ہو چکے ہیں. حقیقی زندگی کی اس جوڑی کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت سراہا جاتا رہا ہے.دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا. امیتابھ بچن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو یاد کرواتے ہیں ان دونوں کی ایک ساتھ کی ہوئیں چند فلمیں. پہلے نمبر پر ہے فلم ”ابھیمان” اس میں ان کی کیمسٹری کو بہت سراہا گیا ان کی اس فلم سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے. دوسرے نمبر پر ہے فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی

    جوڑی کو ایک ساتھ ایک بار پھر بہت سراہا گیا. اس فلم میں جیا بہادری ایک سنجیدہ لڑکی دکھائی گئی ہیں اور امیتابھ بچن اینگری ینگ مین جو کبھی کبھی ہلکا پھلکا مذاق بھی کر لیتا ہے. تیسرے نمبر پر ہے فلم کبھی خوشی کبھی غم اس فلم میں امیتابھ بچن اور جیا نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا جیا بچن نے ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جواپنے شوہر کے تمام فیصلوں کو مانتی ہے لیکن ایک ایسی بیوی بھی دکھائی جو اپنے بچوں کے لئے انہی فیصلوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی بھی ہوجاتی ہے. چوتھے نمبر پر فلم ملی اس میں بھی ان دونوں کی یادگار پرفارمنس کو کون بھول سکتا ہے.پانچویں نمبر پر ہے فلم چپکے چپکے یہ ایک ایسی کامیڈی کلاسک مووی ہے جس کو آج بھی دیکھیں تو مزہ آتا ہے اس میں جیا اور امیتابھ کے کام کو بہت سراہا گیا .

  • جتنا بھی ضروری کام ہو امیتابھ فون نہیں اٹھاتے جیا بچن

    جتنا بھی ضروری کام ہو امیتابھ فون نہیں اٹھاتے جیا بچن

    اداکارہ جیا بچن کہتی ہیں کہ امیتابھ بچن جب گھر سے باہر ہوتے ہیں تو گھر میں جتنی مرضی ایمرجنسی ہوجائے امیتابھ کو فون کرتی رہتی ہوں لیکن وہ فون نہیں اٹھاتے حالانکہ ان کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں تمام نمبروں پر کالز کرتی ہوں لیکن مجال ہے کہ یہ فون اٹھا جائیں اور پھر بعد میں گلہ کرتے ہیں کہ بتایا کیوں نہیں۔اس ھوالے سے اسی انٹرویو میں امتیابھ بچن نے کہا کہ میں جب شوٹنگ میں مصروف ہوتا ہوں تو کیسے کسی کا بھی فون اٹھا سکتا ہوں۔ پھر جیا بچن نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ سے پوچھتی رہتی

    ہوں کہ کیا کھائیں گے ٓآج شام کو تو یہ کہتے ہیں جو دل کرے بنوا لو تو میں کافی ساری آپشنز دیتی ہوں تو کہیں گے کہ نہیں یہ نہیں کچھ اور ، کچھ ور بتائوں تو پھر انکار، پھر آخرمیں کہیں گے کہ جو دل کرے بنا لو، امیتابھ نے اس پر بھی جواب دیا کہ جتنی بھی بحث ہو کہ کیا بنایا جائے آخر میں تو یہی کہتا ہوں نا کہ جو تمہارا دل کرے بنا لو۔ اس انٹرویو میں جیا بچن نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن کو آج تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ میں پارلر گئی تو کیا کروا کے آئی ہوں اس کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آتی چہرہ اور بال دیکھ کر کہ یہ کیا کروا کر آئی ہے تو کیا بتائوں.

  • راجیش کھنہ نےکس سٹار بارے کہا اسکا مستقبل فلم انڈسٹری میں نہیں ہے؟

    راجیش کھنہ نےکس سٹار بارے کہا اسکا مستقبل فلم انڈسٹری میں نہیں ہے؟

    بالی وڈ انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار کہلائے جانے والے اداکار راجیش کھنہ کے بارے میں‌کہا جا تا ہے کہ وہ جس کے ساتھ دوستی رکھتے تھے تو بہت آگے تک جاتے تھے کبھی کسی سے ان کی بگڑ جاتی تھی تو بھی بہت دور تک جاتے تھے. وہ بہت زیادہ منہ پھٹ بھی تھے جو دل اور زبان پہ آتا تھا بول دیتے تھے. ایک بار وہ جیا بہادری جو کہ اب جیا بچن بھی ہیں ان کے ساتھ فلم باورچی کی شوٹنگ کررہے تھے اس شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اکثر امیتابھ اپنے دوستوں سے ملنے آتے تھے. اُن دنوں میں

    امتیابھ بچن نئے نئے تھے انہوں نے ابھی بالی وڈ میں قدم رکھا ہی تھا ان کی کوئی پہچان نہیں تھی.اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن سیٹ پر آئے تو جیا بچن کو کہنے لگے کیا رش لگا رکھا ہے سیٹ کو خالی کرو رش کم کرو اور یہ جو لڑکا آتا ہے نا یہاں اسکا فلم انڈسٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہے. یہ سن کر جیا بچن نے راجیش کھنہ کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں ایک دن آئیگا کہ یہ بالی وڈ کا بڑا سٹار ہو گا اسکا بھی نام ہو گا. اور ایسا ہی ہوا کہ امیتابھ بچن نے راجیش کھنہ کی مقبولیت کو کم کیا.دونوں نے ایک ساتھ فلم آنند میں بھی کام کیاانکی جوڑی کو کافی سراہا گیا اور راجیش کھنہ کی بات غلط ثابت ہو گئی کیونکہ امتیابھ بچن نے بالی وڈ میں اپنا نام اور مقام بنایا.

  • ابھیشیک بچن نے بتا دیا ایشوریا رائے اور جیا بچن کے درمیان کیسا تعلق ہے

    ابھیشیک بچن نے بتا دیا ایشوریا رائے اور جیا بچن کے درمیان کیسا تعلق ہے

    ابھیشیک بچن کی اہلیہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے حوالے سے ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ ان کا میری والدہ جیا بچن کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے.دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب ہے اور ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں ایک دوسرے سے بہت اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں. ابھیشیک بچن اور ایشورائے بچن ایک ساتھ کافی ود کرن کے سیزن سیون کے پروگرام میں شریک تھے. اس پروگرام میں کرن جوہر نے ابھیشیک سے بہت سارے سوالات کئے. جب ان کی ماں بہن اور بیوی کے ھوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ تینوں کا آپسی تعلق اچھا ہے.یاد رہے کہ ایشورائے رائے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی

    کےساتھ اپنی تصاویر زیادہ اپلوڈ کرتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا انکی فیملی کے ساتھ چاہے وہ ساس ہیں یا نند سب کے ساتھ اچھا تعلق ہے. ایشوریا رائے اپنی بیٹی ارادھیا کو تو بالکل بھی نظر انداز نہیں‌کرتی بلکہ وہ تو اس کواپنے ساتھ سیٹ پر بھی لیجایا کرتی تھیں.ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی شادی 2007 میں ہوئی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے.ابھیشیک ایشوریا کی طرح بہت کامیاب اداکار نہیں ہیں لیکن بڑے باپ کے بیٹے ہونے کی وجہ سے انہیں بالی وڈ میں ان کے کیرئیر کے شروع میں خاصی اہمیت ملی جبکہ ایشوریا رائے کے کریڈٹ پر بڑی اور کامیابی فلمیں‌ہیں.ان کے کیرئیر کی یادگار فلمیں دیوداس، ہم دل دے چکے صنم و دیگر فلمیں ہیں .