Baaghi TV

Tag: جیف بیزوس

  • ایلون مسک  سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    نیویارک: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ ان کی جگہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے لے لی ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوم برگ بلینیئرز(ارب پتی) انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

    پیر کے روز ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی آئی ، جس کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں ایلون مسک، جیف بیزوس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں، وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

    مزید دیکھیں

    نو ماہ میں پہلی بار ایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر نہیں رہے،ایلون مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت ہے، جب کہ جیف بیزوس کی دولت 200.3 ارب ڈالر ہے۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں،بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

  • بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    واشنگٹن: دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی اسپیس کمپنی بلیو اوریجن آئندہ برس مکمل طور پر خواتین عملے پر مشتمل مشن کو خلا میں بھیجے گی۔

    باغی ٹی وی: جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لورین سینچیز کا وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 2024 کے ابتداء میں بھیجے جانے والے مشن کی رہنمائی کریں گی۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    لورین سینچیز کے ساتھ مشن پر جانے والی دیگر پانچ خواتین کی شناخت لانچ سے قریب ظاہر جائے گی۔ تاہم، مشن کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔

    اس وقت لانچ کی تاریخ معلوم نہیں ہے، لیکن سانچیز، ایک میڈیا شخصیت اور تربیت یافتہ ہیلی کاپٹر پائلٹ نے کہا کہ وہ اگلے سال کے اوائل تک پرواز کرنے کی امید رکھتی ہیں۔

    ڈرون جو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر600 میل فاصلہ طے کر سکتا ہے

    واضح رہے ایمازون کمپنی کے بانی اور سابق سی ای او جیف بیزوس 20 جولائی 2021 کو خلاء میں عملے سمیت بھیجے جانے والے پہلے مشن میں سوار تھے۔

    لورین سینچیز کی جانب سے بتایا جانے والا یہ منصوبہ ناسا کے منصوبے سے مشابہ ہے جس کے تحت 2025 میں چاند پر بھیجے جانے والے آرٹِمس پروگرام میں پہلی خاتون خلاء نورد موجود ہوں گی۔

    زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے،تحقیق

  • جیف بیزوس کا اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی کاموں کیلئےعطیہ کرنے کا اعلان

    جیف بیزوس کا اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی کاموں کیلئےعطیہ کرنے کا اعلان

    دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایمازون کے بانی نے اپنی گرل فرینڈ لورین سانچر کے ہمراہ امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی زندگی کے دوران دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس اس وقت 124 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

    جیف بیزوس نے بتایا کہ وہ دولت کے بڑے حصے کو موسمیاتی بحران سے لڑنے اور انسانیت کو متحد کرنے والے افراد کی معاونت کے لیے وقف کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی گرل فرینڈ اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔

    جیف بیزوس نے کہا کہ آپ کو اس حوالے سے محتاط رہ کر سوچنا پڑتا ہے اور بہترین افراد کی ٹیم تیار کرنا ہوتی ہے دولت کو عطیہ کرنے میں سب سے مشکل چیز یہ تعین کرنا ہے کہ کس طرح اسے درست مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

    یہ پہلی بار ہے جب جیف بیزوس نے اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    انڈونیشین خاتون اول طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گر گئیں،صدر کا اٹھنے میں مدد کرنے…

    ماضی میں ایمازون کے بانی پر تنقید کی جاتی تھی کہ وہ بل گیٹس یا دیگر ارب پتی افراد کی طرح اپنی دولت کا بیشتر حصہ فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ نہیں کررہے۔

    سی این این کے ذریعہ براہ راست پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنی زندگی میں اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بیزوس نے کہا: "ہاں، میں ارادہ رکھتا ہوں-

    بیزوس نے کہا کہ وہ اور سانچیز نے اپنے پہلے انٹرویو پر اتفاق کیا ہے جب سے انہوں نے 2019 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی تاکہ اس سال موسیقار ڈولی پارٹن کو دیئے گئے بیزوس کریج اینڈ سولٹی ایوارڈ پر روشنی ڈالی جا سکے۔

    جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے 2019 میں اپنی دولت کو فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا اور مارچ 2022 تک وہ ساڑھے 12 ارب ڈالرز مختلف فلاحی اداروں کو عطیہ کرچکی ہیں۔

    طالبان نے خواتین پر پارکوں کے بعد جم میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی

  • مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

    دنیاکی امیرترین شخصیات میں سے ایک جیف بیزوس کی ملکیتی کمپنی بلیواوریجن نے جمعرات کو چھے افراد پر مشتمل ایک مشن کوخلا میں بھیجا ہے-

    باغی ٹی وی : مشن "این-22” نے امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی صحرا میں بلیواوریجن کے اڈے سے مقامی وقت کےمطابق صبح 8 بج کر 58 منٹ (1358 جی ایم ٹی) کے قریب نیو شیپرڈ ذیلی مدار راکٹ دھماکے کے ساتھ اڑان بھری ہے مشن کا دورانیہ، لانچ سے لینڈنگ تک: 10 منٹ اور 20 سیکنڈ تھا-

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کے مشن نے نیو شیپرڈ ذیلی مدار راکٹ دھماکے کے ساتھ خلا میں اڑان بھری

    خود مختار اوردوبارہ قابل استعمال خلائی گاڑی نے اپنے عملہ کے کیپسول کو کرمان لائن کے اوپربھیجا ہے یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خلائی سرحد ہے اوریہ سطح سمندر سے 62 میل (100 کلومیٹر) اوپر ہے۔

    امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کیا؟

    عملہ کے ایک رکن کولائیواسٹریم پر یہ کہتے ہوئے سناجا سکتا تھا کہ میں تیررہا ہوں! پھر کیپسول اپنے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا اور مسافروں نے چند منٹ تک بے وزنی کا تجربہ کیا۔

    نیو شیپرڈ بوسٹر، اپنی آٹھویں فلائٹ مکمل کرتے ہوئے،مسافروں نے اڑان بھرنے کے قریباً 11 منٹ بعد مشن مکمل کرلیا۔

    راکٹ اور کیپسول دونوں الگ الگ بیس پر واپس آئےکیپسول کے سوار بہت بڑے پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے زمین پراترے اور انہوں نے اڑان بھرنے کے قریباً 11 منٹ بعد مشن مکمل کرلیا۔

    اس کے عملہ میں مصری انجینئرسارہ صبری اور پرتگالی کاروباری شخصیت ماریو فیریرا شامل تھے۔ وہ زمین سے خلامیں جانے والے دونوں ممالک کے اولین افراد ہیں جبکہ یوٹیوب اسپورٹس اور کامیڈی چینل ڈوڈے پرفیکٹ کے پانچ شریک بانیوں میں سے ایک کوبی کاٹن بھی شامل تھےاس چینل کے پانچ کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    سکول میں حجاب پر پابندی ،اقوام متحدہ کی فرانس پر تنقید

    بلیواوریجن کی ایک خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ عملہ کے تمام چھ افراد نے اس خلائی سفر کے لیے رقوم ادا کی تھیں۔البتہ سارہ صبری کی نشست کوغیرمنافع بخش تنظیم خلا برائے انسانیت (اسپیس فارہیومینٹی) کی مالی سرپرستی حاصل تھی۔تاہم بلیواوریجن نے اپنے ٹکٹ کی قیمت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

    اس کی ماضی کی پروازوں میں مشہورشخصیات بہ طور مہمان سوار ہوچکی ہیں اور انھوں نے مفت پرواز کا لطف اٹھایا تھا۔ان میں اسٹار ٹریک کے لیجنڈ ولیم شاٹنر بھی شامل ہیں-

    سائرہ صابری نے اپنی پرواز کو سپانسر کرنے والی تنظیم اسپیس فار ہیومینٹی کو بتایا کہ جب ہم بڑے خواب دیکھنے کی ہمت کرتے ہیں، ہم ناممکن سمجھی جانے والی چیزوں کو حاصل کرتے ہیں، ہم حدود کو توڑتے ہیں، تاریخ لکھتے ہیں اور مستقبل کے لیے نئے چیلنجز کا تعین کرتے ہیں ۔

    سائرہ نے مزید کہا کہ میں ناقابل یقین حد تک پرجوش ہوں کہ اسپیس فار ہیومینٹی نے مجھے یہ موقع پیش کیا ہے اور مجھے پہلی بار خلا میں مصر کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے میرے آباؤ اجداد نے ہمیشہ بڑے خواب دیکھے ہیں اور ناممکن کو حاصل کیا ہے، اور میں اسے واپس لانے کی امید کرتی ہوں۔ ابھی شروعات ہے۔

    ایران جوہری معاہدہ: ایرانی ،یورپی اور امریکی نمائندے ویانا پہنچ گئے