Baaghi TV

Tag: جیل بھرو تحریک

  • الیکشن سے متعلق بات چیت پر کبھی انکار نہیں کیا،قریشی

    الیکشن سے متعلق بات چیت پر کبھی انکار نہیں کیا،قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کے کہنے پر کیا گیا،ہر شہر سے لوگوں نے جیل بھرو تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے آئین کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا، آئین کے مطابق انہوں نے90دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے الیکشن کروانا انتہائی ضروری تھا، یہ اپنے کیسز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں توقع کرتا ہوں خیبر پختونخوا کے گورنر بھی آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینگے، ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان تیار ہیں،کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن عمران خان نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک ڈوب رہا اور یہ اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں، خدارا عوام پر اعتماد کریں اور شفاف الیکشن کروائیں،تحریک انصاف نے الیکشن سے متعلق بات چیت پر کبھی انکار نہیں کیا،نیب کیسز سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے،

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نواز شریف دوائیں لینے گئے تھے، ڈاکٹر ابھی تک نسخہ لکھ رہا ہے، نواز شریف سے کہوں گا کہ گھبرائیں نہیں واپس آجائیں، ڈار سے سرمایہ کار ڈر رہا ہے، ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، پورے ملک میں ایک ساتھ جنرل الیکشن کرائے جائیں،

  • جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت میں سرکاری وکیل نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات پیش کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے اعجازچوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے ڈی سی لاہوراورآئی جی جیل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ بھی پیش کی۔ جس پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب توآپ کی درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے

    عدالت کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست وارثان کی جانب سے دائرکروائیں جس پر وکیل اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس انکی حراست کے قانونی ہونے کی جانچ کا وسیع اختیار ہے۔ جسٹس شہرام نے جواب دیا کہ آپ پاس بھی داد رسی کا فورم موجود ہے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس شہرام سرور کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی رہنما کے بجائے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کے وارثان کو درخواست گزار بنائیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد جیل بھرو تحریک اب ختم ہو چکی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل بھرو تحریک ختم ہو چکی ہے تو پارٹی کا نوٹیفیکیشن لے کر آئیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں لے آؤں گا پیر تک کی مہلت دے دیں۔

    جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی سماعت پیر کے لیے نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ تو غیر مؤثر ہو گئی ہے وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میری گزارش ہے عدالت کے پاس اختیارات ہیں۔ اس جرح پر جسٹس شہرام نے وکیل درخواست گزار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس میں ضروری فریق ہیں؟ اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں، بہتر یہ ہے کہ اس درخواست پر زور نہ ڈالیں ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے گا

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

     تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

  • جیل بھرو تحریک ختم،انتخابی مہم کا کیا عمران خان نے اعلان

    جیل بھرو تحریک ختم،انتخابی مہم کا کیا عمران خان نے اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن کے حوالہ سے فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک معطل کر دی ہے اور مزید گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کیا ہے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک معطل کررہے ہیں ،عمران خان نے انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ اللہ کریم کا شکرہے کہ پاکستان میں آئین بحال ہے،الیکشن نوے روز میں ہونگے آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کی بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا،بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔ آئین کی بالادستی کیلئے 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رکھا تھا، لاہور سے کچھ گرفتاریاں ہوئی تھیں جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رہائی کے لئے اگلے روز درخواستیں دائر کر دی گئی تھیں، جیل بھرو تحریک کا آج پانچواں روز تھا، آج فیصل آباد سے گرفتاریاں ہونی تھیں تا ہم تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک روک دی ہے

  • لیڈرضمانت پر گھر بیٹھا ہے،اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ،پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کی والدہ پھٹ پڑیں

    لیڈرضمانت پر گھر بیٹھا ہے،اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ،پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کی والدہ پھٹ پڑیں

    تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں۔

    باغی ٹی وی :جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نےجیل بھرو تحریک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتاہے جیل جاؤ۔

    ناصرہ اقبال نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالا تر ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے۔

    یاد رہے کہ اکتوبر2022 میں عمران خان نے میانوالی میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گےتاہم اس کا باقاعدہ اعلان 17 فروری کو کیا گیا۔

    جب 22 فروری کو جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے تو عمران خان خود تحریک کے پہلے دن گرفتاری کے لیے موجود نہیں تھے، تاہم ان کی جماعت کے بعض اہم ترین رہنما اس وقت مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کیے جانے والے شیڈول کے مطابق ملک میں لاقانونیت، آئین شکنی اور مہنگائی کے خلاف پرامن جیل بھرو تحریک پہلے مرحلے میں 8 شہروں میں شروع کی گئی ہے۔ دیگر شہروں میں شیڈول کا اعلان مرحلہ وار کیا جائے گا۔

    اب تک لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں جیل بھرو تحریک کے لیے قائدین اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے جمع ہوتے رہے ہیں۔ جبکہ آج گوجرانوالہ میں پاور شو کیا جا رہا ہے جہاں گجرات، سیالکوٹ سمیت چند دیگر علاقوں سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کے قافلے پہنچے-

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روزکیلئےایم پی اوکے تحت نظربند کیا ہے،پنجاب حکومت نےعدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روزکیلئےایم پی اوکے تحت نظربند کیا ہے،پنجاب حکومت نےعدالت میں رپورٹ جمع کرا دی

    لاہور: جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماؤں کو 30 روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظربند کیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں77 لوگوں کو نظر بندکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیےپی ٹی آئی رہنماؤں کی دوسرےشہروں میں منتقلی کےخلاف درخواست ہےاعجاز چوہدری کی رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست میں رپورٹ آگئی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت تک باقاعدہ جواب داخل کرانےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ ابھی رپورٹ عدالت کی فائل میں نہیں لگی، اس میں بھی رپورٹ جمع کرائیں، دونوں درخواستوں میں رپورٹ آنےکے بعد جمعےکو سماعت کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر چیمہ، مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے ایک سے زائد درخواستیں دائر کی گئیں تھیں-

    پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے مشترکہ درخواست دائر کی تھی جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا تھا-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئی جی اور سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے قائدین کو گرفتار کیا، پی ٹی آئی قائدین کو مال روڈ سے پکڑ کر پہلے کیمپ جیل پھر کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا،قائدین کو کھانا اور دوائیاں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ادویات کی اجازت دی گئی اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی شہرت اور ذات کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے جاسکیں۔

    درخواست کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں سینیٹر اعجاز چوہدری نے عدالت سے استدعا کی رہنماؤں کو بازیاب کرکے پولیس کو غیرقانونی اقدام سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، ولید اقبال کی اہلیہ سیدہ نوریا، اعظم سواتی کے بیٹے عثمان علی سواتی نے الگ درخواستیں بھی دائر کیں، جس میں ان کی رہائی کی استدعا کی گئی-

  • ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے جمع ہوئے اور بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے روز ملتان میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جہاں کارکنان نواں شہر چوک پر جمع ہوئے،اس موقع پر رہنما بھی موجود تھے پولیس نے رضاکارانہ گرفتاری کی تحریک کے پیش نظر نواں شہر چوک پر قیدیوں کی تین گاڑیوں پہنچائیں تاہم کارکنان اور چند رہنما اس میں بیٹھ کر واپس باہر آگئے۔

    دریں اثنا گرفتاری دینے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے 10 منٹ کیلئے دھرنا دیا تھا عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 10منٹ تک قیدی وین نہ آئی تو دھرنا ختم کردیں گے اسٹیج سے اعلان کیا گیا تھا کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اسٹیج پر موجود رہیں گے-

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر ڈوگر نے جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین، رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے منتظر تھے مگر پولیس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک کلومیٹردورگاڑیاں کھڑی کردی تھی جبکہ ہم نے نواں شہر چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کسی بھی وقت گرفتاری دینے کیلیے تیار ہیں، کل یا پرسوں جیسے ہی عمران خان نے اگرکال دی تودوبارہ گرفتاریاں دینے کیلئے آئیں گے۔

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومتی فسطائیت اور بنیادی حقوق کی پامالیوں پر گرفتاریاں دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروانے اورمہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہے-

  • جیل بھرو تحریک،شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے، پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی

    جیل بھرو تحریک،شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے، پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جہاں شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے پہلے مرحلے میں عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، مراد راس کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پھر ملتان سے گرفتاری دوں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے بھی جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا شیڈول تیار کرلیا۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں چار سابق ارکان صوبائی اسمبلی، ایک ایم این اے اور 100 کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک کے پہلے روز ہی گرفتاری دیں گے۔

    لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز بائیس فروری سے ہوجائے گا، جس کے بعد سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ہم تیار ہیں، ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اپنا نگراں سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بھی حکمتِ عملی طے کر لی-

    ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق لاہور کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہیں ، اس لیے گرفتار شدگان کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے،گرفتاری دینے والوں کے کرمنل ریکارڈ کے علاوہ ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی بھی جانچ کی جائے گی اگر کوئی بدعنوانی یا کرمنل کیسز میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیل بھرو تحریک میں خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے ۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت سے کررہا ہے ۔

  • تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک،شہروں سے گرفتاریوں کا شیڈول جاری

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک،شہروں سے گرفتاریوں کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے،اس ضمن میں گرفتاریاں کس کس شہر سے کب ہوں گی ، کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں،

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پشاور سے پی ٹی آئی کے کارکنان جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے 22 فروری کو شاہراہ قائداعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی لاہور میں عمر سرفراز چیمہ ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے

    خیبرپختونخوا میں جیل بھرو تحریک کیلئے گرفتاریوں کی تاریخ دے دی گئی،ضلعی صدر پی ٹی آئی پشاور اشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہوگا ،جمعرات کے دن سے گرفتاریاں دی جائیں گی ،پارٹی جھنڈوں اورٹوپیوں پر جیل بھرو تحریک کے نعرے درج کیے جائیں گے، سابق ایم این ایز،سابق ایم پی ایز اور ڈسٹرکٹس صدور گرفتاریاں دیں گے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش