Baaghi TV

Tag: جیل

  • پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس تبدیل

    پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس تبدیل

    لاہور: پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سپریڈنڈنٹ بہاولپور ساجد بیگ کو ہائی سیکیورٹی جیل کا سپریڈنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سپریڈنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل احمد نوید گوندل کو سپریڈنڈنٹ بہاولپور تعینات کیا گیا۔ سپریڈنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد محمد منشاء کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سپریڈنڈنٹ ابوبکرعبداللہ کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ ارشد علی وڑائچ کو سپریڈنڈنٹ فیصل آباد جیل تعینات کردیا گیا۔اس سےپہلےپنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی موجود ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    پنجاب کی 42 جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 688 بچے اسیر ہیں 591 کم سن ملزمان کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں .97 بچوں کو پنجاب کی عدالتوں سے سزائیں ہو چکی ہیں .سب سے زیادہ 93 کم عمر ملزمان بہاولپور جیل میں موجود ہیں، بہاولپور جیل میں سزا یافتہ بچوں کی تعداد 55 جبکہ 38 کے مقدمات زیر التوا ہیں لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 68 کم سن ملزمان موجود ہیں، سینٹرل جیل راولپنڈی میں 60 ملزمان اسیری کاٹ رہے ہیں

    ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں کوئی کم سن قید نہیں ہے،پنجاب کی جیلوں میں ایک بھی کمسن بچی قید نہیں ہے،محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کم سن ملزمان کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    پنجاب کی جیلوں میں 633 خواتین قیدی موجود ہیں جس میں فقط 13خواتین قیدیوں کی معاونت کی گئی ، پنجاب کی جیلوں620جبکہ ملک بھر کی جیلوں میں سینکڑوں خواتین قیدی موجود ہیں، ایکٹ کے تحت حکومت پر غریب خواتین قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ، 1996 ایکٹ کے زریعے لیگل ایڈ کے لیے باقاعدہ فنڈز بھی منظور ہوئے مگر خرچ نہیں کیے گیے ، حکومتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سینکڑوں خواتین جیلوں میں جبرا قید کاٹنے پر مجبور ہیں ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ محکمہ کو خواتین قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کا حکم دے ،

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • امریکی پارلیمانی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ دن جیل کی سزا

    امریکی پارلیمانی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر کو پانچ دن جیل کی سزا

    امریکی پارلیمان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر کو شراب پی کر گاڑی جلانے کے جرم میں پانچ دن کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نینسی پیلوسی کے شوہر 82 سالہ پال پیلوسی شراب پی کر گاڑی جلانے کے جرم میں پانچ دن کی قید کی سزا 6,800 ڈالر کے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر اور کاروبای شخصیت پال پیلوسی نے کیلیفورنیا میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو زخمی کرنے کا اپنا جرم قبول کر لیا تھا، جس کے لیے 23 اگست منگل کو عدالت نے انہیں پانچ دن تک کی قید کی سزا سنائی اور انہیں 6,800 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

    رہائش گاہ پر چھاپہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا

    واقعہ کے وقت پال پیلوسی کو گرفتاری کے بعد دو روز تک جیل میں رہنا پڑا تھا اور اب انہیں مزید جیل جانا نہیں پڑے گا۔ ناپا کاؤنٹی کی ایک اعلی عدالت کے جج جوزف سولگا نے گرفتاری کے بعد پہلے ہی جیل میں رہنے کے لیے انہیں دو دن کا کریڈٹ دیا، اور پھر ان کے اچھے برتاؤ کے لیے بھی مزید دو دن کا کریڈٹ عطا کر دیا اور باقی ایک دن کی جیل کے بدلے میں آٹھ گھنٹے تک کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    عدالت نے اس سزا کے ساتھ ہی ان پر بعض دیگر شرائط بھی عائد کی ہیں۔ وینچر کیپیٹل ایگزیکٹو کو اب تین ماہ کی’ ڈرنک ڈرائیو کلاس’ میں بھی شرکت کرنا ہو گا اور اپنی کار پر وہ اگنیشن انٹر لاک ڈیوائس بھی نصب کرنا ہو گا، جس میں ڈرائیور کو کار اسٹارٹ کرنے سے قبل ہی اپنی سانس کا نمونہ فراہم کرنا ہوتا ہے۔

    پارٹی ویڈیو اسکینڈل:فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں پال پیلوسی شراب پی کر کیلیفورنیا میں ایک ہائی وے پرگاڑی چلا رہے تھے اور اسی دوران ان کی پورشے کیریرا ایک جیپ سے ٹکرا گئی تھی۔ اس کے لیے انہیں 28 مئی کو گرفتار کر لیا گیا تھاجیپ چلانے والے شخص کو چوٹ لگنے کے سبب بازو، کندھے اور گردن میں درد کی شکایت ہوئی تھی، تاہم اس حادثے میں کسی کو بھی شدید قسم کے زخم نہیں آئے تھے۔

    گرفتاری کے بعد پال پیلوسی کا جب ٹیسٹ ہوا تو پتہ چلا کہ وہ شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کے خون میں الکوحل کی مقدار 082% تک تھی، جو قانونی طور پر اجازت شدہ سطح سے کافی زیادہ ہے۔

    کیلیفورنیا ہائی وے پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا تھا کہ پال پیلوسی اس قدر نشے میں دھت تھے کہ وہ، ”اپنے پیروں پر غیر مستحکم تھے، آواز لڑکھڑا رہی تھی اور ان سے شراب کی شدید بو بھی آ رہی تھی پال کی اہلیہ نینسی پیلوسی حادثے کے وقت روڈ آئی لینڈ میں تھیں۔

    شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا خاندان کو لندن سے منتقل کرنے کا فیصلہ

  • یوم آزادی، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

    یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی جیلوں میں مقیم قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا اس زیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے 60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے

    جاری اعلامیہ کے مطابق قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ یوم آزادی، اور عیدین کے موقع پر پاکستان میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ہر سال کیا جاتا ہے

  • اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 10 سال سے زیر تعمیر جیل اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ،وزیراعظم شہبازشریف نے جیل منصوبے کے جائزے کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کمیٹی کے سربراہ مقرر، سیکریٹری وزیراعظم توقیر شاہ نے حکمنامہ جاری کردیا کمیٹی میں داخلہ، ہاؤسنگ، منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکریٹری شامل ہیں چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں وزیر اعظم نے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،

    اسلام آباد جیل کی تعمیر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکی منصوبہ 10 سال سے زیر تعمیر ہے، اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے، عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے،موٹر وے کے قریب سیکٹر ایچ 16 میں 90 ایکڑ پر محیط یہ جدید جیل تعمیر ہو رہی ہے،دو منزلہ بیرکوں والی اس جیل میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا ،اسکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر، کھیل کے میدان اور دیگرعدالتیں بھی کمپلیکس کا حصہ ہیں، جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے

    دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

    پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

    عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

  • عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ان کی خواہش ہے کہ عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں انہیں رکھا گیا تھا لیکن ایسے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جا سکتے عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پرویز الٰٗہی پہلے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ پھر اجلاس بلائیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کی گرفتاری سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت کا یا کسی اور کا عمل دخل نہیں ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بھنور سے نکالنے کے لیے ہمیں اور اداروں کو مزید زور لگانے کی ضرورت ہے، اتحادی جماعتیں ملک کو مشکل سے نا نکال سکیں تو کوئی حادثہ ہو جائے گا۔

    ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے : علی حیدر زیدی

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے رانا ثنااللہ کے عمران خان کو گرفتار کرنے سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے،شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اگر ایسی حرکت کی تو پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی،پی ٹی آئی کے کارکنان اور قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے ہاتھ ماڈل ٹاون کے معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،امپورٹڈ حکومت عوام کی خدمت کی بجائے اپنے کیسز میں ریلیف کے چکر میں ہیں امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے عدلیہ ان کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس نہ لے آئندہ الیکشن میں ان کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا-

    کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

  • کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید

    کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید

    کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں،شیخ رشید
    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی یے کل مریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14بار فوج کے خلاف بات کی ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ، سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ. آکر بھی ان کو معاف کریں گے اٹھارہ قتل میں ملوث، منشیات فروش کا آج بھی کیس تھا کہتا ہے معاف کردو وزیر داخلہ بن گیا ہوں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا یے 31مئی تک اہم تاریک ہے ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئیے ملک کو بچانے کے لیے فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کیلیے الیکشن چاہئیے عمران خان کو ہٹانے کے انٹرنیشنل ایجنڈے سے عمران خان لیڈر بن گیا یے ہماری حلقوں میں پوزیشن مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گئی ہے 20تاریخ کے بعد عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے تحریک انصاف سے تعلق نہیں عمران خان کو سپورٹ کرتا ہون

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال

    قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہوگی حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا شیخ رشید نے بیان واپس نہ لیا تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا شیخ رشید کو چرپ زبانی کی عادت ہے لوگوں کو آگ لگانے کے اکسا رہے ہیں،یہ لوگ پہلے بھی 126روز دھرنے پر بیٹھے تھے اب بھی دھرنا دے کر اپنا ریکارڈ توڑ دیں

    @MumtaazAwan

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق کا ذاتی موبائل سعودی عرب میں رہ گیا ہو،عدالت برہم

    یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق کا ذاتی موبائل سعودی عرب میں رہ گیا ہو،عدالت برہم

    یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق کا ذاتی موبائل سعودی عرب میں رہ گیا ہو،عدالت برہم

    رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو تیسری مرتبہ عدالت پیش کردیا گیا

    مال مقدمہ عدالت میں کیوں نہیں پیش کیا گیا،فاضل ڈیوٹی جج پولیس پربرہم ہو گئے،پولیس نے عدالت میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق کا ذاتی موبائل سعودی عرب میں رہ گیا ہو،30 منٹ میں موبائل لوکیٹ کرکے جواب دیا جائے فاضل ڈیوٹی جج نے پولیس کوموبائل فون کی ای ایم آئی نمبر رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا،مدعی مقدمہ قاضی طارق پولیس تفتیش سے غیر مطمئن نظر آئے اور عدالت میں کہا کہ ملزم کو بغیر ہتھکڑی کے عدالت پیش کیا جارہا ہے

    عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم شیخ راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو جیل بھجوا دیا گیا ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد ذیشان نے تاریخ ضمانت کیلئے 6مئی کا نوٹس جاری کردیا پولیس کی 6 گاڑیوں میں شیخ راشد شفیق کو ڈسٹرکٹ اٹک منتقل کردیا گیا.عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ‌پر جیل بھجوایا ہے

    دوسری جانب راولپنڈی سے آئے کارکنوں نے کچہری چوک پر راشد شفیق کے حق میں احتجاج کیا کچہری چوک میں پولیس نے راستہ دواطراف سے بلاک کر دیا ، تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان بھی یکجہتی کے لئے عدالت کے باہرموجود تھے،پی ٹی آئی کارکنان نے کچہری گیٹ پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی . عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، ایک مقدمہ اٹک میں بھی درج کیا گیا ہے

    مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ ہونے والے نازیبا سلوک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آیا ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اس وقت سعودی عرب میں تھے نازیبا واقعہ ہوا تو اسکے بعد شیخ راشد شفیق نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ شیخ راشد ہی اس واقعے میں ملوث ہیں اور شیخ رشید کے کہنے پر انہوں نے ایسا کیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ کہ یہ لوگ حرم جائیں، دیکھئے انکے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، شیخ رشید بھی کراچی جلسہ کے بعد عمرہ کر کے آئے ہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لوگوں کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا اور اس مین عمران خان کے ایک قریبی دوست بھی شامل ہیں

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

  • آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، خواجہ سعد رفیق کے بیان پرشہزاد اکبر کا ردعمل

    آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، خواجہ سعد رفیق کے بیان پرشہزاد اکبر کا ردعمل

    خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا، پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں-

    عوامی رابطہ مہم کے تحت مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری


    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کو روڈ رولرکی طرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ دوسروں کوچوہےکہنے والوں کےخود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتاہے۔

    تاہم اب خواجہ سعد رفیق کے اس بیان پر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنے ترلےمنتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں،ان کا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔

    پی ٹی آئی کیجانب سے معید پیرزادہ کو 3سال 7 ماہ میں "گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ…

  • آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسپیڈ نکل کر پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے،شہباز شریف اپنی صلاحیتوں سے جلد چیلنجز پر قابو پالیں گے،عوام کو گورننس سمیت دیگر معاملات میں بہتری نظر آئے گی،شہباز صاحب پانچ بجے اٹھ جاتے ہیں اور پاکستان کے لئے کام کر رہے ہیں، جلد بہتری نظر آئے گی ، پنجاب میں جو پی ٹی آئی نے کیا پہلے قومی اسمبلی میں کیا، سب سامنے ہے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑایا گیا، آئین اور قانون کو پاؤں تلے کچلا گیا، بچے بھی اس طرح نہیں کرتے، یہ بات ن لیگ یا حمزہ شہباز کی نہیں، آئین اور قانون کی ہے ان سب کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ روؤ،چیخو یا پٹو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے الحمدللّٰہ آئین ،پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بد معاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں،

    تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کی حلف برداری پر ردعمل آیا ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ پولیس کی مدد سےمہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا، اس Process کو کون مانے گا۔

    تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت منعقد ہوا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے مذکورہ اجلاس کو کابینہ اجلاس کا نام دیا گیا، اس موقع پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے، گورنرپنجاب کےآئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ رات ہمارے وکلا درخواست لیکر کھڑے رہے مگر کوئی عدالت نہیں تھی،حمزہ کا الیکشن متنازعہ نہیں ہوا ہی نہیں تھا،امیدوار میں تھا،پولیس کا پنجاب اسمبلی میں کوئی کام نہیں ،کیوں لائی گئی ،حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی،گورنر وفاق کا نمائندہ ہیں ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے رات کو چیف سیکریٹری اور آئی جی نے گورنر ہاوس پر قبضہ کیا

    سابق وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد حمزہ شہباز کے حلف کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت عثمان بزداراوران کی کابینہ کو بحال کر دای گیا اب اس نوٹیفکیشن کے تحت عثمان بزدار کی بحالی کے بعد حمزہ شہباز کے حلف لینے کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔ جس وقت حمزہ شہباز حلف لے رہے تھے اسی وقت عدالت میں ان کا حلف لینا چیلنج کیا جا چکا تھا،عدالت کا دو رکنی بینچ پٹیشن سن رہا تھا ، ہم نے استدعا کی تھی کہ جو آرڈر گزشتہ روز ہوئے تھے وہ معطل کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔ ہماری انٹرا کورٹ اپیل قبول کی گئی اور لارجر بینچ کی استدعا بھی منظور ہوئی

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کی بلا جواز نظربندیوں کے لیے کالے قوانین پبک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ حریت رہنماوں، صحافیوں، حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانا مودی کی جبر و استبداد کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بھارت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور فہد شاہ سمیت صحافیوں کو حراست میں لے رہا ہے اور انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خرم پرویز، فہد شاہ اور دیگر کی گرفتاری کا مقصد مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی سرکار کے دباوکے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کی آزادی کے حصول سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے ارتکا ب پر سزا ملنی چاہیے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے آج ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

    نوجوان کو ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت محمد عامر، نثار احمد اور کفیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر