Baaghi TV

Tag: جیل

  • یوم آزادی،صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں دی 90 دن کی چھوٹ

    یوم آزادی،صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں دی 90 دن کی چھوٹ

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم ِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی

    صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا

    ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا،ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا،بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا،ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار

    رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد،سکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا

    سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا،سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ،جج طاہر عباس سپرا نے رؤف حسن سے استفسار کیا کہ آپ کا کل میڈیکل ہوگیا تھا؟ رؤف حسن نے کہا کہ جی ہوگیا تھا چیک اپ میڈیکل ایشو کے باوجود جیل شفٹ کردیا گیا ، جج نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں ، رؤف حسن نے کہا کہ وکیل کو بتا دیا گیا ہے وہ آرہے ہیں ، عدالت نے رؤف حسن کے وکیل کی آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا،

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی، تو عدالت نے رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    رؤف حسن کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا،انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے روف حسن کے ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کیاجس میں کہا گیا کہ تفتیش کے لیے روف حسن کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم نے نیٹ ورک کا انکشاف کیاجس پر تفتیش کرنی ہے،
    شریک ملزم کے بیان کی روشنی میں رؤف حسن کو مقدمہ میں نامزد کیاگیا،شریک ملزم نے نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش میں انکشاف کیا،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتا، روف حسن کو 2 اگست کو عدالت پیش کیاجائے،رؤف حسن کی طبیعت کا خاص خیال رکھاجائے، روزانہ طبی معائنہ کیاجائے،

    پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار کر لیا ،پولیس نے جیل میں گرفتاری کا پراسس مکمل کر لیا احمد جنجوعہ کے بیان پر رؤف حسن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، رؤف حسن کو اڈیالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے،

    رؤف حسن اور دیگر ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    رؤف حسن سمیت 12 ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے،مقدمے کا متن
    روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی ،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق ملزمان ریاست مخالف بیانیے بنانے میں ملوث ہیں، ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں،ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل ہیں،ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں.

    واضح رہے کہ رؤف حسن کو  اسلام آباد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،رؤف حسن کی گرفتاری پر ترجمان وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران روف حسن گرفتار ہوئے،پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے،

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے