Baaghi TV

Tag: جیل

  • عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے، جو ممنوعہ چیز ہے وہ بھی مل رہی ہے،

    لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وہی کرے گی جو وفاق کہے گا، گنڈا پور ویسے ہی ہوائی فائرنگ کر رہا ہے اور تیس مار خان بن رہا ہے تابعدار بچہ ہے جیسے وفاقی حکومت چاہے گی ویسے ہی کام کرے گا ، جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے، اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں،جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں میر صادق ہیں ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے۔
    پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، رانا تنویر
    دوسری جانب وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور جب وزیر اعلیٰ نہیں تھے تو اس وقت بھی کوئی عقل کی بات نہیں کی تھی، علی امین گنڈا پور نے ایک بار دھمکی دی تھی اس کے بعد جب بھی مجھے دیکھتا تو ادھر ادھر ہوجاتا تھا، جب پی ٹی آئی والے فضول بات کریں گے تو اس کا جواب ان کو ضرور دیں گے، سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا، اب الحمداللہ شہبازشریف کی قیادت میں بہت اچھے فیصلے ہورہے ہیں، پوری اتحاد و اتفاق کے ساتھ کابینہ فیصلے کررہی ہے جس کے نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں،

  • وزیر داخلہ کا  اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنیکا حکم

    وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرنیکا حکم

    13برس سے رکا ہوا اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کا دورہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر جیل کا معائنہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلےکو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا،چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی،

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے۔دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔ضروری عملے کی تعیناتی کے عمل بھی فوری شروع کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیےوسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی،اور کہا کہ اسلام اباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ کا 2011 میں شروع ہوا۔ کئی برس کے بعد بھی اس ۔منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔ جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی۔ 2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا۔ آئی جی پولیس اسلام آباد۔ کنٹریکٹرز۔ کنسلٹنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات،
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی وزارتِ داخلہ میں ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور اٹلی پر جانے والوں کو ناصرف جیل جانا پڑے گا بلکہ رقم بھی ضائع ہو گی، انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ایف آئی اے کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا جس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے اٹلی قانونی طور پر ہنر مند افرادی قوت بھیجی جائے گی تاکہ ملک کی ترسیلات زر کا سبب بنے۔

    ملاقات میں غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کے لئے معاہدے پر بھی اتفاق۔ غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مشترکہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی سمگلنگ روکنے کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر میلان اور اسلام آباد کو سسٹر سیٹز کا درجہ دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر میریلینا ارملین کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اٹلی کی سفیر نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وزیرداخلہ کے اقدامات کو سراہا اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور اٹلی کے سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • تھانے پر حملہ کرنے والے 9 خواجہ سرا گرفتار،جیل منتقل

    تھانے پر حملہ کرنے والے 9 خواجہ سرا گرفتار،جیل منتقل

    تھانہ صدر کھاریاں گجرات میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،مقدمہ میں نامزد 9 خواجہ سرا گرفتار کر لئے گئے، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا،

    ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کے مطابق توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف گذشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مصدقہ تجزیہ کے بعد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ، قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، جن خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا ان میں حرا سجاد،غلام مصطفیٰ،حامد علی، محمد مدثر،محمد رمضان، وکی،عبدالرحمان، شان،اختر علی شامل ہیں،

    خواجہ سرا حِرا جن کے ساتھ سے یہ واقع پیش آیا انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ راستے میں دو افراد پولیس وردی میں میرے قریب آنے لگے, وہ مجھ سے غلیظ باتیں کرنے لگے جس کی وجہ سے میں بیزار ہو گئی،انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا, میں نے انہیں دھکا دیا

    واضح رہے کہ خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا، پولیس اہلکار معافیاں مانگتے رہے،واقعہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا، خواجہ سراؤں کے پولیس تھانے پر ہلہ بولنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ بھی کیا، مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے خواجہ سرا کو جنسی ہراساں کیا اور انکار پر تھپڑ بھی مارا، جب دوسرے خواجہ سراؤں کو معلوم ہوا تو سب جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے،پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا،خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

    پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ جیل کا دورہ کر کے پرویز الہی کیس کا دوبارہ جائزہ لے، ہفتے کے روز دورہ کر کے رپورٹ دیں کہ پرویز الہی کو جیل میں رکھا یا ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے،پرویز الہی کو جیل میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟جیل حکام سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی

    پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور بیٹا راسخ الہی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الہی کا جیل میں علاج کیا جا رہا ہے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ جمع کروائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ 78 سالہ شخص کی کیا حالت ہو گی، انکے ساتھ سرکار کیا کر رہی ہے؟ سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ پرویز الہی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کہتے ہیں کہ پہلے وزیرِ صحت کے کہنے پر پرویز الہی کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا تھا،نمائندہ پمز ڈاکٹر نوید نے کہا کہ پرویز الہی کو وزیرِ صحت کے کہنے پر جیل منتقل کرنے کا الزام بےبنیاد ہے،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا شوکت خانم میں چیک اپ،جیل حکام نے انکار کر دیا

    جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی پرائیوٹ لیب سے کروانے سے انکار کردیا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ، ٹیسٹ پرائیوٹ لیب سے نہیں کروائے جا سکتے اسلئے شوکت خانم میں انکا چیک اپ نہیں‌ہو سکتا ، جیل حکام کے انکار کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ شفا اسپتال سے ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے تا ہم جیل حکام سرکاری ہسپتال سے ٹیسٹ کروانے پر ڈٹے ہوئے ہیں،

    بشریٰ بی بی کی ٹیم کا کہناہے کہ ہمیں سرکاری ہسپتالوں کی رپورٹس پر اعتبار ہی نہیں آپ کسی بھی پرائیوٹ لیب سے کروادیں جس پر جیل حکام نے ٹیسٹ کروانے سے ہی انکار کردیا ہ

    واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے بشریٰ بی بی اور ان کی ٹیم ٹیسٹ کروانے کے لیے جیل حکام سے اجازت طلب کررہی ہے لیکن پرائیویٹ ٹیسٹ کی اجازت نہیں دی جا رہی،

    بشریٰ بی بی اور عمران خان کےوکیل نعیم حیدر کاکہنا ہے کہ بشری عمران خان صاحبہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ بشری بی بی نے وکلاء کو بتایا کہ عید کے دن بھی میری اور خان صاحب کی ملاقات ایک دوسرے سے بہت دور بٹھا کے کروائی گئی تھی درمیان میں جیل کے 4 لوگ کھڑے تھے، ان کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہے, ناک اور گلے میں خارش کی شکایت جب کے اِنکا معدہ ڈسٹرب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں شدید جلن ہے، جیسے کے ان کے پیٹ پر کسی نے استری رکھی ہو، وہ دن میں ایک لیٹر کے 8/9 بوتل پانی پیتی ہے کہ جلن تھوڑی کم ہوجائے۔ بشری بی بی کے میڈیکل چیک اپ نہیں کروائے جارہے ہیں۔ پرسوں ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی تو اڈیالہ جیل سے ڈاکٹر کو بنی گالا بلایا گیا تھا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    بشریٰ بی بی کے واش روم میں کیمرے لگائے جانے کا انکشاف

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید کے روز قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے اور قیدی اپنے اہل خانہ سے عید کے اگلے روز بھی صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ملاقات کرسکیں گے، مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے، اہل خانہ اپنے پیاروں کو ط ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور کل 10 اپریل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

  • عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات کی مزید تفصیلات  سامنے آ گئیں

    عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کو جیل میں میسر سہولیات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔

    باغی‌‌‌‌‌‌‌‌‌ٹی وی: رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، جس میں سے 2 سیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، باقی کے 5 سیل سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں، ان سیلز کے صحن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں، بانی تحریک انصاف آئی کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں تک نہیں پہنچ سکتا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد معمور ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے، جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں دو سیکیورٹی افسران بھی شامل ہیں، 3 اہلکار سابق وزیراعظم عمران کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، جبکہ کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کے لیے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جوکہ ایک اسپیشل کچن میں بنتا ہے،بانی تحریک انصاف کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہےانہیں کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ بھی کرتی ہے ، اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر عمران خان کا چیک اپ کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اوردیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں، ملاقات کے لئے آنے والوں کے حوالے سے ب بھی اہم قوائد وضوابط بنائےگئےہیں، عمران خان کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہےاڈیالہ جیل کی حفاظت کے لیےپولیس، رینجرزسمیت مختلف محکموں نےفرضی مشقیں بھی کرتے ہیں اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جبکہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت بھی کرتے ہیں۔

  • پی آئی اے کی فضائی میزبان پاسپورٹ کے بعد منشیات کیس میں گرفتار

    پی آئی اے کی فضائی میزبان پاسپورٹ کے بعد منشیات کیس میں گرفتار

    پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار ہو گئی ہے، کینیڈا میں حنا ثانی نامی فضائی میزبان کو جیل بھیج دیا گیا

    کینیڈا کے حکام نے حنا ثانی کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حنا ثانی کے جوتوں سے آئس برآمد کی گئی ہے،حنا ثانی کو پہلے دوسرے پاسپورٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا تا ہم انہیں رہائی مل گئی تھی اب حنا ثانی کو منشیات برآمدگی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا،ترجمان پی آئی اے نے فضائی میزبان حنا ثانی کی جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے،

    توقع ہے کہ کینیڈین امیگریشن حکام حنا ثانی کو جلد مقامی عدالت میں پیش کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا ثانی نے مبینہ طور پر ٹورنٹو ہوائی اڈے پر تعینات پی آئی اے کے دو دیگر اہلکاروں فائزہ جاوید اور جمیل کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر ان کی مدد کی، کینیڈین امیگریشن حکام نے فائزہ اور جمیل سے رات گئے تک پوچھ گچھ کی اور اس معاملے میں ان کے ممکنہ ملوث ہونے کا عندیہ دیا.

    حنا ثانی کو ملک بدر کیا جاتا ہے تو وہ عملے کی حیثیت سے نہیں بلکہ مسافر کی حیثیت سے پاکستان واپس جائیں گی،دوسری جانب ایف آئی اے نے مبینہ طور پر پی آئی اے سے رابطہ کرکے حنا ثانی کے معاملے کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں

    پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو میں رہائی کے بعد بھی مشکل میں

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

  • یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

    تحریک انصاف کی رہنما ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی نو مئی کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے،عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے کل 30 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید ضمانت پر سماعت کی۔

    تھانہ سرور روڑ نے شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے،یاسمین راشد کو نومئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا وہ ابھی تک جیل میں ہیں،

    سینیٹ انتخابات،یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل خارج

    مریم ساڑھے تین ماہ جیل گزار کر آبدیدہ،ہماری خواتین گیارہ ماہ سے جیل میں ہیں،یاسمین راشد

    یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب

    لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی کاپیاں صاف نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا .درخواست میں تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی،چالان کے ساتھ گواہان کے ناموں کی لسٹ نہیں لگائی گئی،چالان کی نامکمل کاپی درخواست گزار کو فراہم کی گئی،صاف کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اقدام بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے،عدالت چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

  • واش روم میں گرنےسے پرویز الہیٰ کی پسلیاں ٹوٹیں،ماتھے،چہرے،بازو پر بھی چوٹ

    واش روم میں گرنےسے پرویز الہیٰ کی پسلیاں ٹوٹیں،ماتھے،چہرے،بازو پر بھی چوٹ

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے

    سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروائی ہے، جو رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی اسکے مطابق پرویز الہیٰ کو واش روم میں گرنے سے کافی چوٹیں آئی ہیں،واش روم میں گرنے کے بعد پرویز الہیٰ کا جیل کے ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو وہیں پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں‌گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی چار پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں، پرویز الہیٰ کی پسلیوں کا ایکسرے کیا گیا تو اس میں فریکچر سامنے آیا،پرویز الہیٰ کے سر پر بھی بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے،ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ کا نشان موجود ہے،پرویز الہیٰ کو ڈاکٹر نے دو ہفتے کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی ہے،پرویز الہیٰ کی چھاتی کا دائیاں حصہ بھی سوجا ہوا ہے وہیں بایاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے، جیل کے واش روم میں گرنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لیے گئے ، پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا، ڈاکٹرز کی ٹیم نے جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل کے واش روم میں گر گئے

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    medical report