Baaghi TV

Tag: جیکی شروف

  • کرشنا نے جیکی اور جتندر کا روپ دھار کر بگ باس میں سماں باندھ دیا

    کرشنا نے جیکی اور جتندر کا روپ دھار کر بگ باس میں سماں باندھ دیا

    جیسا کہ بگ باس کا اس سال سیزن 16چل رہا ہے اس میں معروف بھارتی فلم میکر ساجد خان بھی شریک ہیں. اس شو کی میزبانی حسب روایت دبنگ سلمان خان ہی کررہے ہیں. بگ باس کی حالیہ ویک اینڈ‌ قسط میں جہاں ماضی کے خوبصورت اداکار دھرمیندر نے شرکت کی وہیں کامیڈین کرشنا ابھیشیک بھی شو کا حصہ بنے. کرشنا نے دھرمیندر کی موجودگی میں انہی کے پرانے ساتھی جتندر کی نقل کی انہی کی طرح‌لباس پہنا اور انہی کی طرح بات کرتے رہے کرشنا کی اعلی پرفارمنس کو دیکھ کر جہاں دھرمیندر ہنستے رہے وہیں سلمان خان بھی ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوتے رہے ، کرشنا نے جتندر کے ساتھ ساتھ جیکی شروف کی بھی بہترین انداز میں کاپی کی. انہوں نے جتندر اور جیکی دونوں کے مشہور گانوں‌پر

    ڈانس بھی کیا. سلمان خان ایک سے زائد مرتبہ ہنس ہنس کر لوٹ‌ پوٹ ہوئے. کرشنا نے دھرمیندر کے گانوں پر بھی رقص کیا. جاتے ہوئے دھرمیندر کے گیت میں جٹ یملا پگلہ پہ ڈانس کیا جس میں سلمان اور دھرمیندر نے بھی حصہ ڈالا. کرشنا نے دھرمیندر کی آواز میں ان کے کچھ ڈائیلاگ بولے ، انہوں نے سلمان خان سے بھی کہا کہ آپ دھرمنیدر کی آواز میں ڈائیلاگ بولیں سلمان خان نے بھی ڈائیلاگ بولے یوں اس بار کی ویک اینڈ‌ قسط میں‌ ہنسی کے فوارے چھوٹتے رہے.

  • میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی  تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

    میناکشی نے سوشل میڈیا پر جیکی شروف کے ساتھ اپنی تصویر لگا کرکیپشن لکھا ہیرو کی ہیروئین

    سینئر بالی وڈ اداکار میناکشی ششادری اور جیکی شروف 1980 کی دہائی میں بالی وڈ کی دنیا کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک تھے. انہوں نے متعدد فلموں‌میں کام کیا اور داد سمیٹی. جیکی اور میناکشی کی مشہور فلموں میں اللہ رکھا، ہیرو، اکیلا، میرا جواب، اور دہلیز کے نام قابل زکر ہیں‌. میناکشی نے حال ہی میں جیکی شروع کے ساتھ اپنے فلمی سفر شروع کرنے کے دور کو یاد کیا اور اپنی اور جیکی شروع کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے لکھا ہیرو کی ہیروئین. میناکشی کی اس پوسٹ‌ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کرتے ہوئے دونوں کو ہی اپنا فیورٹ‌قرار دیا. میناکشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی بالی وڈ میں واپسی کرنا

    چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ اداکاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہےکہ جیسے کچھ ادھورا رہ گیا تھا. انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ ہر قسم کا کردار کر سکتی ہیں اس لئے جس قسم کابھی کردار ملے گا وہ کریں گی. یاد رہے کہ میناکشی ششادری اور جیکی شروف کی فلم ہیرو 1983 میں ریلیز ہوئی یہ ایک رومینٹک ایکشن فلم تھی جس کی ہدایت کاری سبھاش گھئی نے کی تھی۔ اس کی موسیقی لکشمی کانت پیارے لال نے ترتیب دی تھی اور یہ فلم سپر ہٹ ہوئی تو ساتھ ہی ان دونوں کی جوڑی بھی سپر ہٹ ہو گئی . دونوں راتوں رات ہی سٹار بن گئے.

  • جیکی شروع نے دیا انیل کپور کو جواب

    جیکی شروع نے دیا انیل کپور کو جواب

    بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور انیل کپور نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں رام لکھن اور پرندا کے نام قابل زکر ہیں. انیل کپور نے کافی ود کرن میں جیکی شروف کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ جیکی شروف کے سٹار ڈم کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ کتنے شائستہ تھے اور ان کے ساتھ کتنے ادب احترام کے ساتھ پیش آتے تھے. اداکار جیکی شروع نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1983 کی فلم ہیرو سے کیا تھا،جس میں ان کے ساتھ میناکشی ششادری تھیں. ان کو پہلی ہی فلم سے بریک تھرو ملا . انیل کپور کہتے ہیں کہ جیکی شروف آتے ہی اے کلاس ایکٹرز کی لسٹ میں شامل ہو گئے ، اسی شو میں انہوں نے وہ وقت بھی یاد کیا جب وہ جیکی شروف کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے

    ہوتے تھے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان سے آٹو گراف لینے کے لئے آتی تھی انیل نے کہا کہ میں لوگوں‌کو سیٹ پر دیکھ کر خوش ہوجایا کرتا تھا لیکن جلدی ہی احساس ہوجایا کرتا تھا کہ یہ لوگ تو جیکی کے لئے سیٹ پر اکٹھے ہوئے ہیں. انیل کپور کی ان باتوں کا جواب دیتے ہوئے جیکی شروف نے کہا ہے کہ انیل کپور ایک ایسا انسان ہے جو دل کی گہرائیوں سے میرا خیال رکھتا ہ، میری عزت کرتا ہے اور جب انیل کپور کے پائے کا اداکار میرے بارے میں اتنا اچھا بولے تو یقینا میری عزت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے. اانہوں نے مزید کہا کہ انیل کا دل بالکل صاف ہے اور وہ وہی کہتا ہے جو وہ محسوس کرتا ہے اور ہمیشہ سے ہی مجھے بہت زیادہ کریڈٹ دیتا ہے۔

  • انیل کپور نے بتا دیا کہ وہ کس اداکار کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کرتے تھے

    انیل کپور نے بتا دیا کہ وہ کس اداکار کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کرتے تھے

    فلم پرندہ ہو یا رام لکھن انیل کپور اور جیکی شروف کی جوڑی کو بہت سراہا گیا انیل کپور نے حال ہی میں کرن جوہر کے شو میں شرکت کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جیکی شروف کی کامیابی سے خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے تھے. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر بھی کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ کسی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے لوگ جب جیکی شروف سے آٹوگراف لینے آئے تو انہوں نے مجھے کہا کہ انیل تم بھی آٹوگراف کاپی پر سائن کرو تو یہ چیز میرے لئے حیران کن تھی. انیل کپور سے کرن جوہر نے نیپوٹیزم کے بارے میں بات کی انیل کپور نے کہا کہ میں ایسی چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو صرف اپنا کام کرنا چاہیے آپ کا کام بولتا ہے.میرے

    ابتدائی دنوں میں سنی دیول اور سنجو بابا کام کررہے تھے تو یہ تو ہوتا ہی ہے اداکاروں کے بہن بھائی بچے کام کرتے ہیں لہذا میرے نزدیک اس بحث کا کوئی مطلب نہیں. یاد رہے کہ انیل کپور کی اس سال فلم جگ جگ جیو ریلیز ہوئی ہے فلم نے اچھا بزنس کیا ہے لیکن بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تاہم اس میں انیل کپور اور نیتو کپور کو ایک ساتھ کافی سراہا گیا ہے. نیتو اور انیل ایک ساتھ پہلی بار کسی فلم میں دکھائی دئیے ہیں.