پاکستان تحریک انصاف نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سنائی جانے والی سزاؤں کو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کا تسلسل قرار دیا ہے۔
پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کو منظم انداز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف استعمال کیا گیا، تحریک انصاف کے مطابق پارٹی بانی عمران خان سمیت قیادت اور کارکنان کو مقدمات میں الجھا کر سیاسی عمل کو محدود کیا جا رہا ہے کیس میں 47 رہنماؤں اور کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے اور پارٹی اس فیصلے کے خلاف تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جن میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما شامل ہیں سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، راشد شفیق، شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی شامل ہیں۔
اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل
پاکستان کو اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی حالیہ رپورٹ پر تحفظات




