Baaghi TV

Tag: جی 7 اجلاس

  • جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    جی 7 اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا،ٹرمپ کی جانب سے ملاقات سے انکار پر مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس ہوگیا-

    کینیڈا میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم مودی غیر حاضر رہے، بین الاقوامی میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم منظر سے غائب کردیاجی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا، جی سیون اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی تھی۔

    قبل ازیں مودی کی کوششوں کے باوجود ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی ،بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ بندی فیصلے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیا تھا ٹرمپ کی عدم دلچسپی اور ملاقات سے انکار نے عالمی سطح پر مودی کی سیاسی ساکھ کو مزید کمزور کردیا ہے-

    بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں، آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رہنما جواہر سرکار نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیاجواہر سرکار نے کہا کہ مودی پہنچے ہی تھے کہ ٹرمپ اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے یہ محض اتفاق نہیں لگتا، ٹرمپ کی جانب سے ملاقات سے انکار پر مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس ہوگیا۔

  • ایران اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کے لیے خفیہ مذاکرات چاہتا ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کے لیے خفیہ مذاکرات چاہتا ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے اور اس حوالے سے یورپی اور خلیجی ممالک کے ذریعے خفیہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    برطانوی اخبار کے مطابق جی-7 اجلاس کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اسرائیل اور امریکا کو کئی خفیہ پیغامات ارسال کیے ہیں جن میں جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں یہ پہلے کرنا چاہیے تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایران کو معاہدے کے لیے 60 دن دیے تھے اور 61 ویں دن اعلان کر دیا کہ اب کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے، اس لیے ایران کو مذاکرات پر آنا ہوگا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ تنازع دونوں فریقین کے لیے نقصان دہ ہے، لیکن ایران اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو رہا اور اسے فوری مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران-اسرائیل کشیدگی سے متعلق مختلف بیانات سامنے آ چکے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی تو امریکا اسرائیل کا ساتھ دے گا۔

    صدر ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کو ’بہترین‘ قرار دیا تھا، تاہم ایران کی جوابی کارروائی کے بعد انہوں نے جنگ بندی کے لیے مذاکراتی کوششوں کا عندیہ دیا اور کہا کہ فریقین کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں، امید ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔

    مزید برآں، صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران روس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کو جی-7 سے نکالنا ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس کو 2014 میں جی-8 سے نکالا گیا تھا، لیکن ولادیمیر پیوٹن اس فیصلے سے خوش نہیں تھے، اور امریکا کو اس پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے چین کو جی-7 کا رکن بنانے کے امکان پر بھی رائے دی اور کہا کہ یہ کوئی بری تجویز نہیں ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کی اسرائیل کو وارننگ، جنگی مجرموں کو کچلتے رہیں گے

    امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت

    اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

    عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی مکمل، باقی زائرین کیلئے اقدامات جاری

    کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی

  • سکھ تنظیموں کا مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ

    سکھ تنظیموں کا مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ

    سکھ تنظیموں نے کینیڈین حکومت سے مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سی بی سی نیوز کےمطابق بھارتی حکومت کی سکھوں کیخلاف ٹارگٹ کلنگ پرکینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے، کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلا س میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔

    نائجیریا میں سیلاب سے تباہی، 150 سے زائد افراد ہلاک 3000 سے زائد بے گھر ہوگئے

    ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں، جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘ پر عائد کرچکی ہے، انسانی حقوق کے مسائل کو اقتصادی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    سکھ تنظیموں کا اقتصادی مفادات پر بیان کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔