Baaghi TV

Tag: جے آئی ٹی

  • میں پھر آؤں گا،عمران خان کی جے آئی ٹی اراکین کو دھمکیاں

    میں پھر آؤں گا،عمران خان کی جے آئی ٹی اراکین کو دھمکیاں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،

    جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    عمران خان سے سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا اس کی پلاننگ تھی یا اتفاق ؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ، پوچھا گیا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا ،پوچھا گیا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دیے، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سب لوگ اپنی مرضی سے ان مقامات پرگئے، اس دن جو ہوا سب ایک سازش تھی

    جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں لیکن انہوں نے ماننے سے ہی انکار کردیا اور کہا یہ میرے لوگ نہیں ، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں واپس آؤں گا اور آپ کو اپنی ان تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

  • عمران خان کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز یکجا کرنے اور کاروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر رکھا ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کے چالان کا ریکاڈ بھی طلب کر لیا ، جسٹس محمد امجد رفیق نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں دلائل دئیے ،

    سرکاری وکیل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے استدعا کی گئی کہ کیس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا جائے ،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ تمام مقدمات میں ایک جیسی دفعات ہیں ایک جیسا رول بتایا گیا ہے ایسا کبھی بھی تاریح میں نہیں ہوا جو اج عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، میں یہاں یہی کہنا چاہ رہا ہوں پاکستان میں رہتے ہوئے حقوق کا خیال رکھا جائے ،آگرکسی مقدمہ میں نامزد نہیں تو بعد میں کسی کہ کہنے پر نامزد کر دیا،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوکل دائرہ احتیار کی بات کر رہے وہ لوکل مجسٹریٹ کے پاس ہیں ،ہم نے آپکا کیس سماعت کے لیے اس لیے مقرر کیا ہے کہ آپ ٹرائل کی بات کر رہے ہیں ،جتنے چالان ہوئے ہیں اسکا ریکارڈ کہاں ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ آبھی وہ رپورٹ مکمل نہیں آئی، آپ پیر کے لیے کیس رکھ لیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

    جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا،

    جے آئی ٹی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کیس، جناح ہاؤس پر حملے معاملے میں طلب کیا ہے عمران خان سہہ پہر 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے جے آئی ٹی اس سے قبل بھی دو مرتبہ چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرچکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، جے آئی ٹی نے آج تیسری بار عمران خان کو طلب کیا ہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا،عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔ تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

    جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ: زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ عدالت درخواستوں کو خارج کرنے کا حکم دیتی ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 32 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواستوں میں مقدمات کا ذکر کیا گیا وہ ابھی ابتدائی مرحلے پر ہے ان میں تفتیش ہونا ابھی باقی ہے جس کے بعد تعین ہوگا ،دہشت گردی کے مقدمات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اگر پراسکیوشن کے پاس دہشت گردی کے مقدمے میں ٹھوس شوائد نہ ہوں تو اسکا طریقہ کار بھی قانون میں موجود ہے جب ملزم گرفتار ہوتا ہے اس وقت پولیس کے پاس شواہد کم ہوتے ہیں ابتدائی چالان جمع ہونے کے بعد یہ تمام صورتحال واضح ہوتی ہے ریاست کی ذمہ درای ہے قانون کی حکمرانی قائم کرے ریاست ہر ایک شہری کے لیے انصاف کو یقینی بنائے

    تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کا محکمہ پنجاب کی انتظامیہ کے ماتحت ہے ،عدالت پنجاب کابینہ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی ،فواد چوہدری ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

  • جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

    جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کا معاملہ ،عدالت نے جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ قائم جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں خارج کردیں جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا –

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ زمان پارک کےواقعات پرپی ٹی آئی ورکروں کےخلاف دہشت گردی کےبےبنیادمقدمے بنائے گئے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ چار سوسے زائد پی ٹی آئی ورکرز کےمسلح ہونے کی اطلاعات تھیں مسلح افراد نے پولیس پرحملہ کرکےافسروں کو زخمی اور املاک کونقصان پہنچایا۔

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

    واضح رہے کہ فواد چوہدری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھاعدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا-

    دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

    مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

  • عمران نے تسلیم کیا کہ انکے پاس قتل کی سازش کے کوئی ثبوت نہیں. وزیرداخلہ

    عمران نے تسلیم کیا کہ انکے پاس قتل کی سازش کے کوئی ثبوت نہیں. وزیرداخلہ

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے غلط الزامات لگائے، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا اور مکار قرار دیا،جھوٹے الزامات پر یہ کوئی ثبوت فراہم نہیں کر پائے ،قتل کے الزامات وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر عائد کئے گئے تھے،جب الزامات پر ثبوت مانگا تو جواب دیا، کسی نے بتایا تھا،جب پوچھا گیا کہ کس نے بتایاتھا تو کہا بھول گیا کس نے بتایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے سنی سنائی باتوں پر الزام لگائے، فوج کے سربراہ اور ادارے کیخلاف بھی جو گھٹیا الزمات لگائے، ان کو تسلیم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ انکے پاس قتل کی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا انہوں نے سنی سنائی باتوں پر الزامات لگائے

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود تسلیم کیا کہ وہ جھوٹ بولنے اور گھٹیا الزام تراشی میں کوئی ثانی نہیں رکھتے. بغیر ثبوت کے اس طرح کی الزام تراشی کرنے میں عمران نیازی ماہر ہیں.فوج کے اعلیٰ افسران پر اپنے قتل کی سازش کرنے سے متعلق الزام تراشی کے ذریعے انہوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا.کووڈ سے متعلقہ جو امداد پاکستان کو ملی اسے کووڈ پہ کم اور ٹائیگر فورس نامی "مُشٹنڈا فوج” پہ زیادہ خرچ کی گئی.سوشل میڈیا اور ٹائیگر فورس کے نام پہ جو لسٹیں بنائی گئی ان میں سرکاری کھاتوں سے اربوں روپے تقسیم کیا گیا ،عمران خان نے اپنے کارکنوں کی ذہن سازی کی یہ 10 لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس بنا رہے تھے

    گرفتار خواتین کےحوالے سے انتہائی گھٹیا مہم پی ٹی آئی نے چلائی،وزیرداخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر گرفتار خواتین کےحوالے سے انتہائی گھٹیا مہم چلائی اور یہ تاثر پھیلایا کہ گرفتار خواتین کے ساتھ جیلوں میں زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں تا ہم تحریک انصااف کی اپنی خواتین نے اس تاثر کی نفی کردی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا ، سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن لوگوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی اور انہیں جلایا ان کے خلاف قرار واقعی کاروائی کی جائے گی 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں ، آنے والے دنوں میں حیران کن اعدادوشمار آئیں گے ایک شخص ملک پر قابض ہو کر گھٹیا ایجنڈا نافذ کررہا تھا ، ایک سال سے غلیل فورس اور پٹرول بم کی تیاری کی گئی ،9 مئی کے واقعات ، آڈیو ، ویڈیو اقبالی بیانات پر جلد پیشرفت ہوگی فتنہ اپنے انجام کو جلد پہنچے گا ،معلوم تھا کہ گرفتاری والے دن احتجاج کریں گے ، احتجاج کے بجائے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا ،آرمی ایکٹ کا طریقہ کار بہت حساس ہے ،ملٹری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے 7 کیسز ہیں ،چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کسی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے ، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ،چیئرمین نادرا پر استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دباو نہیں ، انکوائری ہوئی ہے لیکن کوئی سیریس بات نہیں تھی

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    رانا ثناء اللہ چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کے تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے،ترجمان تحریک انصاف
    دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کے تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے، رانا ثناء اللہ جانتا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کی گئیں تو اس کا بچ نکلنا ناممکن ہے،قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے امپورٹڈسرکار نے اپنے ملازمین پر مشتمل جے آئی ٹی بنارکھی ہے، چیئرمین تحریک انصاف محض قانون کی حکمرانی کے احترام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سازش میں طاقتور عناصر کے کردار کی روشن دلیل ہے، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی بجائے ان کی آڑ میں تحریک انصاف پر الزام تراشی کے مقاصد بھی قوم پر پوری طرح واضح ہوچکے ہیں،مودی کے سپانسرز سے کاروباری تعلقات بنانے اور جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالنے والوں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں،  نواز شریف کی سرپرستی میں کی جانے والی ڈان لیکس کو بھارت نے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا،بھارت کی ہندوتوا سرکار سے رانا ثناء اللہ کی جماعت کے مراسم کو پردہ خود بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی تصنیف میں چاک کیا، تحریک انصاف کیخلاف ملک دشمنی کا بیانیہ، ملک اور فوج کے حقیقی دشمنوں کی جانب سے عوام اور فوج کو مدِّمقابل کرنے کی سازش کا شاخسانہ ہے،بلاتحقیق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو کچلنے کیلئے ۹ مئی کے واقعات کا استعمال کوئی مثبت نتائج مرتب نہیں کرے گا،ننگی طاقت، بےجا الزام تراشی اور انسانی حقوق سے محروم کرکے جھکانے کی کوششوں سے مرعوب ہوں گے نہ ہی پرامن سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ ترک کریں گے،

    واضح رہے کہ عمران خان کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے،جے آئی ٹی سے عمران خان نے سوال کئے تو عمران خان سوالات کے جواب نہ دے سکے،

  • ویڈیو لنک یا سوالنامے کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہو سکتا ہوں، عمران خان

    ویڈیو لنک یا سوالنامے کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہو سکتا ہوں، عمران خان

    جناح ہاؤس واقعہ پر بنائے جانے والی جےآئی ٹی میں چئیرمین تحریک انصاف کی پیشی کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندگان جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے

    چیئرمین عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے باضابطہ تحریری بیان جمع کروایا گیا ،علی اعجاز بٹر، نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ نے چئیرمین تحریک انصاف کا تحریری بیان جے آئی ٹی میں جمع کروایا، عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 10 مئی 2023 کو درج کیے گئے مقدمہ نمبر 96/23 کی تحقیقات میں شمولیت کا نوٹس بھجوایا گیا،جے آئی ٹی کا نوٹس کل موصول ہوا جس کے جواب کیلئے مہلت نہایت محدود تھی،پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق مجھے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا، اس معاملے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے،یہ حقیقت نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ جس روز یہ واقعات ہوئے اس روز میں نیب کی غیر قانونی اور ناجائز حراست میں تھا،مجھے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہا کیا گیا، اپنےخلاف بڑی تعداد میں جھوٹے مقدمات کے اندراج کے باوجود تحقیقاتی اداروں سےمکمل تعاون کر رہا ہوں، میرے خلاف دائر کیے گئے مقدمات جھوٹے اور غلط ہیں جن کی وجوہات سراسر سیاسی ہیں،اپنے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود میں اس مقدمے کی تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں،میں علی اعجاز بٹر اور نعیم حیدر پنجوتھا کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے اور تحقیقات میں میری شمولیت کے اہتمام کیلئے اقدامات اٹھانے کا مجاز بنا رہا ہوں،

    عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ میں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات سرانجام دے چکا اور وزیر آباد میں ایک نہایت خطرناک قاتلانہ حملے کا نشانہ بن چکا ہوں، اپنی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات کے باوجود عدالتوں میں پیشی ناگزیر ہے،ان خطرات اور سیکیورٹی کے انتظامات پر اٹھنے والے نجی اور سرکاری اخراجات کے پیش نظر زمان پارک سے تحقیقات میں شمولیت قابلِ تحسین ہو گی،جے آئی ٹی کی جانب سے پہلے بھی ایسا کیا جا چکا ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بھی اس حوالے سے انتظامات کی ہدایات دے چکا ہے،ویڈیو لنک یا سوالنامے کے ذریعے تحقیقات میں شمولیت کی راہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں چنانچہ خطرات کی موجودگی میں غیر ضروری نقل و حرکت کی بجائے سوالنامے یا زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک تحقیقات میں شمولیت مناسب رہے گی،

    جے آئی ٹی کی جانب سے نمائندوں کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکارکر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

    مساجد میں جانے سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو جان کی حفاظت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے، مولانا طارق جمیل

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ،تحقیقات کیلئے چار جے آئی ٹیز تشکیل

    جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ،تحقیقات کیلئے چار جے آئی ٹیز تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور ہنگامہ آرائی کی

    جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کے حوالہ سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے مزید چار جے آئی ٹیز بنا دی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جے آئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تحقیقات کرینگی،

    ایک جے آئی ٹی کی کنونیر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو بنایا گیا ہے،انکی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی ،دوسری جے آئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویرکریں گے جو مغلپورہ اور سرور روڈ تھانہ میں درج مقدمات کی تحقیقات کریں گے ،تیسری جے آئی ٹی ایس پی عبد الحنان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جو گلبرگ میں درج دوسرے مقدمے کی تحقیقات کرے گی،چوتھی جے آئی ٹی ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے

    واضح رہے کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کےکیسز کی تفتیش کےلیے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی ہے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    دوسری جانب عسکری املاک پر حملوں کی ہر کڑی زمان پارک سے ملنے لگی۔زمان پارک سے جاکر جناح ہاوس پر حملے کرنے والے 120 مزید ملزمان پولیس ریڈار پرآ گئے، ملزمان کے شناختی کارڈز کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو فراہم کردیا گیا۔ویڈیوز اور جیوفینسنگ کے ذریعے ملزمان کی 8مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائی گئیچیکنگ کے دوران 154 شارٹ لسٹ ہونے والوں میں 34 صحافی اور پولیس ملازمین تھے۔ پملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

  • 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کی تشکیل،پنجاب حکومت سے جوب طلب

    9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کی تشکیل،پنجاب حکومت سے جوب طلب

    لاہور: عدالت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: نگراں حکومت پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ، سیکرٹری ہوم، چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار

    جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    وضح رہے کہ 19 مئی کو نگراں حکومت پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، اور محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی کامران عادل کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ایس ایس پی صہیب اشرف، ڈی ایس پی رضا زاہد، اے ایس پی تیمورخان اور انچارج انویسٹی گیشن محمد سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

    پہلے بتا دیتے شیریں مزاری کی گرفتاری کا ایم پی او کے ساتھ کوئی تعلق …

    محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9 مقدمات پر بھی جی آئی ٹی تشکیل دی تھی، اور محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

  • توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی،پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانیکا فیصلہ

    توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی،پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانیکا فیصلہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی پیدا شدہ صورتحال ،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، سول و عسکری تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    اجلاس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ او رجلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیاگیا۔ کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    دوسری جانب لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے، شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، شرپسند ڈنڈوں پتھروں،پٹرول بموں کے ساتھ آئے تھے اور املاک کو نقصان پہنچایا، سیکورٹی ادارے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں،سکیورٹی اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر شواہد اکٹھے کئے، شرپسندوں میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان ، علی حسن عباس، چوہدری مسعود معراج اور محمد تیمور ،علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید اور یوسف گلزار شامل ہیں، مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے افراد کی تصاویر دی گئی ہیں، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری میں مدد کریں اور دو لاکھ انعام حاصل کریں، معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،